عبدالروف اعوان
محفلین
اسلام و علیکم۔
میری آج محب علوی بھائی سے ذاتی پیغام میں بات ہو رہی تھی کہ میں اکثر انکا پایتھون والا تھریڈ پڑھتا ہوں ، اور وہ یقینا بہت محنت بھی کر رہے ہیں،پر وہاں میرا کوئی جواب اسلیے نہیں کیونکہ میرا پروگرامنگ سے کوئی لینا دینا نہیں ، اور نہ ہی میں ڈویلپر ہوں۔
یہ تو میری وجہ تھی۔شاید بہت سے اور لوگ بھی ہوں جو اسی وجہ سے وہاں نہ آتے ہوں ، پر ایک چیز ہے جس میں ہر خاص و عام توجہ دے گا، وہ ہے ڈیٹابیس، بہت سے بھایئوں کی اپنی ویب سایٹس فورم وغیرہ ہیں اور کچھ لوگ ویسے ہی ڈیٹابیس سیکھنا چاہتے ہیں کیونکہ اگر تھوڑی سوجھ بوجھ پہلے سے ہی ہو تو آگے سیکھنا آسان ہو جاتا ہے ، اور ویسے بھی ڈیٹابیس کی جابز بھی بہت ہوتی ہیں۔ ، اور میری وجہ یہ ہے ، کہ میں SAP سیکھنے کا ارادہ رکھتا ہوں اور اس میں ابھی اوریکل کا جاننا بہت ضروری ہے۔
میں نے محب علوی بھائی سے یہی گُزارش کی تھی کہ کیا انکا ، اوریکل اور MySql سیکھانے کا بھی کوئی ارادہ ہے ، جسکے جواب میں انھوں نے یہ کہا:
اب اگر میرے ساتھ کچھ اور دوست بھی متفق ہیں تو یہاں اپنی آراء دے سکتے ہیں تاکہ ایک فریم ورک بنایا جا سکے۔

اللہ کا کرم ہے اور بہت نواش کہ آپ نے اس قابل سمجھا۔
ڈیٹا بیس تو میرا مضمون ہے اور میری خاص دلچسپی بھی۔ اوریکل پر ہی زیادہ کام کیا ہے یا کسی قدر SQL Server پر۔
میرا ارادہ ہے کہ SQL پر ایک مفصل دھاگہ شروع کروں اور ڈیٹا بیس کے متعلق بھی چیزیں اس میں زیر بحث آئیں۔
آپ ایک پوسٹ کر دیں جس میں ڈیٹا بیس سیکھنے کے متعلق خواہش ظاہر کریں اور چند لوگوں کو اور قائل کرکے وہاں پوسٹ کروائیں تو یہ سلسلہ جلدی شروع کر دیتا ہوں ۔ ویسے @محمد صابر نے بھی اس کا اظہار کیا تھا اور وہ خود بھی اوریکل میں کام کرتے ہیں۔