ڈیسکٹاپ سافٹویر اور ہارڈویر

دوست

محفلین
آج نعمان کی بھیجی ہوئی ایک دستاویزیت فائل کا ترجمہ کررہا ہوں تو ہر ڈور میں قریبًا ہارڈویر سافٹویر اور ڈیسکٹاپ کے الفاظ آرہے ہیں۔
سافٹویر مصنع لطیف
ہارڈ ویر مصنع کثیف وکی سے مستعار لیے ہیں۔ اعجاز صاحب نے انھیں پسند کیا اور میں نے مستی میں آکر( جو ان کی تعریف کے بعد اکثر میں آجایا کرتا ہوں) انھیں ورڈ بینک میں بھی ڈال دیا۔
اب بات یہ ہے کہ مصنع لطیف اور مصنع کثیف ذرا لمبے تراجم ہیں۔ لکھ توخیر لیں گے چل بھی جائیں‌گے لیکن آپ کی رائے کیا ہے اردو ہی چلے یا انگریزی رہنے دیں۔
اور ڈیسکٹاپ کی اردو اعجاز صاحب نے سرمنظر کی تھی۔ ڈیسکٹاپ ایک جامع اصطلاح ہے جو مانیٹر پر نظر آنے والے ڈیسکٹاپ سے لے کر ڈیسکٹاپ کمپیوٹر اور ڈیسکٹاپ کمپیوٹنگ تک پھیلی ہوئی ہے۔ اگراس کا ترجمہ ہم یہ کردیں تو قطعًا ہماری ضروریات کو پورا نہیں کرتا۔
کبھی ڈیسکٹاپ کا ترجمہ افق کیا تھا میں نے۔ لیکن یہ ترجمہ بھی شاید ڈیسکٹاپ کمپیوٹر/کمپیوٹنگ کو نہ بیان کرسکے۔ افقی کمپیوٹر۔ مجھے نہیں لگتا جچے۔ آپ کا کیا خیال ہے کیا ڈیسکٹاپ ہی چلے اگرچہ اتنی بار لکھ کر میرے ہاتھ درد کرنے لگ گئے ہیں۔
یا ڈیسکٹاپ کمپیوٹر کے لیے کوئی اور اصطلاح وضع کرلی جائے اور مجازی ڈیسکٹاپ یعنی سرمنظر کے لیے الگ سے۔
 

دوست

محفلین
ڈیسکٹاپ کمپیوٹر کا ایک ترجمہ ذہن میں آیا ہے انفرادی کمپیوٹر۔
اور اکیلے ڈیسکٹاپ کا ترجمہ الگ سے کیے لیتے ہیں۔
 

قیصرانی

لائبریرین
میرا خیال ہے کہ آج کل پی سیز یا ڈیسک ٹاپ اتنے عام مستعمل ہیں کہ انہیں ڈیسک ٹاپ لگائے بغیر بھی یعنی صرف شمارندہ کہ کربھی کام چلایا جا سکتا ہے۔ ورنہ میزی شمارندہ کیسا رہے گا؟ یعنی ڈیسک کے حوالے سے؟
 

الف عین

لائبریرین
یہ درست ہے کہ ایک ہی لفظ کو آفاقی طور پر استعمال نہیں کیا جا سکتا۔ ڈیسکٹاپ جو سکرین پر ہو، وہ سر منظر ہو سکتا ہے لیکن ڈیسکٹاپ کمپیوٹر کے لئے میزی کمپیوٹر ہی بہتر ہے۔
اور یہ بنیادی بات۔ کمپیوٹر کو اردوانے کی ضرورت نہیں ہونی چاہئے اگرچہ وکیپیڈیا نے کر دیا ہو، شمارکنندہ مجھ کو تو جی کو نہیں لگا۔
 

دوست

محفلین
ٹھیک ہے میزی کمپیوٹر کرلیتے ہیں۔
لیکن سافٹویر ہارڈویر ایسے ہی چلے پھر؟؟؟
 

الف عین

لائبریرین
مصنع کا ترجمہ تو اچھا لگتا ہے اس لئے قبول بلکہ پسند کیا تھا، لیکن واقعی ہارڈ وئر اور سافٹ وئر بھی ایسے ہی جانے مانے ہیں جیسے ماؤس۔ بلکہ اگر کلیدی تختہ کہیں بھی تو لوگ ذہن میں اس کا ترجمہ کر کے سمجھیں گے کہ مراد کی بورڈ ہے۔ پھر بھی کچھ تراجم تو ہونے ہی چاہئے۔ اس لئے کلیدی تختہ تو قابلِ قبول ہے۔ ذاتی مشورہ تو میرا یہی ہے کہ اسے یعنی ہارڈ اور سافٹ وئر کی اصطلاحات کو بھی کمپیوٹر کی طرح قبول کیا جا سکتا ہے۔
 
Top