ڈیزائنرس متوجہ ہوں: اردو محفل یا اردو ویب کے لئے فیو آئیکن کی ضرورت

بلال

محفلین
میرے پاس تو ظاہر ہو رہا ہے۔ ویسے بہتر ہے کہ بے شک ایک دو حرف ہوں لیکن تھوڑا واضح ہونا چاہے۔ مجھے بھی یہی پسند ہے جو ابھی چل رہا ہے لیکن اس سے کچھ بھی واضح نہیں ہو رہا۔ ویسے اس کا ایک اور طریقہ یہ ہو سکتا ہے کہ اسے تھوڑے بڑے سائز میں ہیڈر میں شامل کر دیا جائے جو ایک دفعہ محفل پر آ جائے گا تو اسے اندازہ ہو جائے گا کہ یہ فیوآئی کان اصل میں ہے کیا۔۔۔
 

سعادت

تکنیکی معاون
کل کچھ وقت میسر تھا تو میں نے بھی دو آئیکنز بنائے تھے۔

اردو محفل کے لیے:
urdumehfil.png


اور اردو ویب کے لیے:
urduweb.png


پوسٹ کرنے میں تاخیر ہو گئی، اس کے لیے معذرت۔ :)
 
آپ کے م سے یاد آیا کہ میم کو سفید رکھتے ہوئے جانبیں پر دو علیحدہ شوخ رنگ استعمال کر لئے جائیں تو کیسا رہے گا؟ فیو آئکن شوخ رنگوں میں ہوں تو زیادہ آسانی سے نظر آ جاتے ہیں۔ :)
 

محمد امین

لائبریرین
یہ "م" اچھا خیال ہے۔۔۔ اور اوپر والا آئکون بھی اچھا ہے۔۔ میں بھی پہلے "م" ہی سوچ رہا تھا۔۔۔ یہ تو "توارد" ہوگیا۔۔۔ :cautious:
 

شاکرالقادری

لائبریرین
میں بھی کچھ اپنی سی کوششیں کرتا رہا ہوں مگر مجھ سے یہ امیجز فیو آئکان میں تبدیل نہیں ہو سکے اور اگر ہوئے بھی تو میں نتائج سے مطمئن نہ تھا لہذا میں نے انہیں پیش ہی نہ کیا ۔ ۔ ۔ اب سوچا چلو یہاں امیج تو شیر کر دوں شاید کسی کو پسند آجائیں:D

UW.jpg

UW.gif


UWICON100.gif
UWICON.gif



UW1.bmp



UW.bmp
 
چاچو کا کام ہمیشہ کمال کا ہوتا ہے۔ :)

ابھی دیکھتے رہیں کہ دیگر ڈیزائنرس کیا کیا جلوے دکھاتے ہیں۔ :)
 
ویسے چاچو اگر درج ذیل آئکن میں صرف "محفل" لکھ کر رہنے دیا جائے تو کیسا لگے گا؟ ہمارا خیال ہے کہ کچھ جمیل خط نما والے لوگو جیسا لگے گا۔ :)

UW.gif
 
Top