قیصرانی

لائبریرین
ایک دھاگہ کھولنے کے بارے عرصے سے سوچ رہا تھا کہ ڈیجیٹل فوٹوگرافی اور ڈیجیٹل کیمروں پر بات کی جائے۔ واضح رہے کہ یہاں میں پوائنٹ اینڈ شوٹ والے کیمرے نہیں بلکہ ڈی ایس ایل آر یعنی ڈیجیٹل سنگل لینز ریفلیکس کیمروں اور ان کی فوٹو گرافی اور ان کیمرہ جات کے لینزز پر بات کروں گا۔ میری بات زیادہ تر کینن کے گرد گھومے گی جو میرا فیورٹ برانڈ ہے تاہم مختلف جگہوں پر مقابلہ پیش کرنے کے لئے نائکن، پینٹاکس اور دیگر برانڈز بھی شامل گفتگو ہوتی رہیں گی
کوشش کروں گا کہ ایک پوسٹ میں ایک بات کروں۔ اس لئے ہو سکتا ہے کہ کچھ پوسٹس محض ایک سطر پر مشتمل ہوں اور کچھ شاید بہت لمبی ہو جائیں
 
بالکل شروع کیجئے یہی بہانے اس نکھٹو کا بھی رویژن ہو جائے گا ۔یہ تو ہمیں پورے ایک سمسٹر پڑھایا گیا ہے ۔
جلدی کیجئے پھر سوالات بھی تو کرنی ہے مجھے :)
کیمرے کے شوقین امجد میانداد بھائی جان آپ بھی آ جائیے یہاں ۔
 

قیصرانی

لائبریرین
سب سے پہلے تو ہم بات کرتے ہیں کہ ڈی ایس ایل آر کسے کہتے ہیں

ڈی سے ڈیجیٹل، ایس سے سنگل، آر سے ریفلیکس اور ایل سے مراد لینز ہے

یعنی ایسا کیمرہ جس میں ویو فائنڈر اور کیمرے کے سینسر تک منظر ایک ہی لینز سے ہو کر پہنچتا ہے۔ پرانے زمانے کے فلم والے کیمروں میں عام طور پر ویو فائنڈر اور فلم کو دو الگ الگ لینزز کے ساتھ جوڑا جاتا تھا۔ اس کا ایک نقصان یہ ہے کہ اگر ایک لینز بھی تھوڑا سا الائنمنٹ سے ہٹ جائے تو ویو فائنڈر اور تصویر دونوں مختلف ہو سکتی ہیں

ایس ایل آر یعنی فلم والے کیمرے کی کراس سیکشن کی ایک تصویر وکی پیڈیا سے۔ ذرا بتائیے کہ یہ سنگل لینز ریفلکیس ہے یا نہیں؟
اشارہ: ویو فائنڈر وہ جگہ ہوتی ہے جہاں سے ایک آنکھ میچ کر ہم دوسری آنکھ کی مدد سے یہ دیکھتے ہیں کہ فوکس درست ہے یا نہیں، کیا وہ تمام چیزیں دکھائی دے رہی ہیں جو ہمیں تصویر میں درکار ہیں
720px-Reflex_camera_%28description%29.svg.png
 
آخری تدوین:

قیصرانی

لائبریرین
اب ذرا بنیادی بات یعنی کیمروں کی درجہ بندی اور ان کی قیمت کے حوالے سے ہو جائے
ضروری نوٹ: ڈی ایس ایل آر کیمرے میں کیمرہ اور لینز الگ الگ ہوتے ہیں۔ یعنی لینز تبدیل کیا جا سکتا ہے
ان کیمروں کی موٹی موٹی درجہ بندی کچھ ایسے ہیں
1۔ امیچور
2۔ کنزیومر/پروزیومر
3۔ پروفیشنل

پروفیشنل سے آگے بھی کئی جہاں اور ہیں، لیکن فی الوقت ہم یہاں تک ہی رکتے ہیں۔ قیمت میں یورو کے حساب سے لکھ رہا ہوں۔ کنورژن ریٹ آپ www.xe.com سے چیک کر سکتے ہیں یا اپنے اپنے ملک کے مرکزی بینک کی ویب سائٹ سے

امیچور کیمرے عام طور پر کٹ کی شکل میں ہوتے ہیں۔ یعنی کیمرہ اور ایک یا دو لینز ساتھ۔ ان کی قیمت عموماً 350 یورو سے لے کر 600 یورو تک ہوتی ہے۔ عام لینز جو ساتھ شامل ہوتا ہے وہ 55-18 ملی میٹر کا ہوتا ہے۔ تاہم یہ لازم نہیں
کنزیومر/پروزیومر کیمرے کی قیمت 800 یورو سے شروع ہوتی ہے اور یہ بھی کٹ یا صرف باڈی کی شکل میں ملتے ہیں۔ ان کی قیمت 700 یورو سے لے کر تقریباً 2500 یورو تک ہوتی ہے
پروفیشنل کیمرے کی قیمت عموماً 3500 یورو سے لے کر 7000 یورو تک ہوتی ہے

ایک عام سادہ سا لینز سو یورو سے لے کر شاید دس ہزار یورو تک کا بھی ہو سکتا ہے۔ ان لینز کی عام درجہ بندی میں میکرو، زوم اور نارمل لینز ہوتے ہیں۔ تاہم لینز کے بارے تفصیلی گفتگو آگے چل کر ہوگی
 

قیصرانی

لائبریرین
ایک انتہائی عام اور انتہائی بڑی غلط فہمی کا ازالہ کر دوں

عام کیمروں یعنی پوائنٹ اینڈ شوٹ ٹائپ کیمروں میں تو یہ بات چل جاتی ہے کہ اس میں اتنے میگا پکسلز ہیں اور اتنے ایکس زوم کا حامل ہے۔ فلاں اس سے کم میگا پکسل یا کم زوم رکھتا ہے تو وہ اتنا اچھا نہیں ہوگا۔ ان کیمروں میں آپ کبھی بھی محض میگا پکسلز یا زوم کی بنیاد پر یہ فیصلہ نہیں کر سکتے۔ بلکہ ایک طرح سے زوم کا تصور ہی ان میں نہیں ہوتا۔ چونکہ زیادہ تر دوست زوم کے بارے جاننا چاہتے ہوتے ہیں تو اس لئے اس بارے پہلے بات کرتا ہوں

سب سے پہلےکچھ عبرانی اور کچھ فارسی اور کچھ کچھ یونانی زبان میں یہ دیکھ لیں کہ ایک عام انسان کو جو چیز جس حجم کی دکھائی دیتی ہے، وہ دراصل 35 ملی میٹر فارمیٹ والے کیمرے میں 43 ملی میٹر والے لینز کے برابر ہوتی ہے۔ چونکہ 43 ملی میٹر والے لینز نہ ہونے کے برابر ہوتے ہیں، اس لئے یہ فرض کر لیا جاتا ہے کہ وہ 43 کی جگہ 50 ملی میٹر والا لینز ہمیں کسی بھی چیز کو اسی سائز میں دکھائے گا جو ہمیں عام آنکھ سے دکھائی دیتا ہے۔ ہمارے ڈی ایس ایل آر کیمروں میں عام طور پر فل فریم نہیں ہوتے یعنی وہ کچھ کم ہوتے ہیں، اس لئے ایک اعشاریہ پانچ یا ایک اعشاریہ چھ گنا ان کی ویلیو زیادہ ہوتی ہے۔ کیسے؟ ایسے کہ اگر ان کیمروں میں ہم 28 ملی میٹر کا لینز استعمال کریں تو وہ ہمیں فلم والے یعنی 35 ملی میٹر کیمرے کے 42 یا 43 ملی میٹر کے برابر دکھائی دے گا۔ یعنی ان کیمروں میں 28 ملی میٹر ہمیں تصویر اس سائز کی دکھائے گا جو ہمیں عام زندگی میں اپنی آنکھوں سے جتنی دکھائی دیتی ہے۔ ایک اور یعنی 28 ضرب 5۔1 مساوی 42 ملی میٹر

اکثر لینز پر دو نمبر لکھے ہوتے ہیں۔ مثلاً 55-18۔ یعنی اس لینز سے حاصل ہونے والی تصویر کم از کم 18 ملی میٹر (تصحیح کے بعد 24 ملی میٹر) اور زیادہ سے زیادہ 55 ملی میٹر (تصحیح کے بعد 78 یا 79 ملی میٹر کے برابر) دکھائی دے گی۔ اب اس کا زوم کتنا ہوا؟ بڑے نمبر کو چھوٹے نمبر پر تقسیم کر دیں۔ 18÷55=3 ایکس۔ یعنی یہ لینز ہمیں زیادہ سے زیادہ تین گنا بڑا کر کے تصویر دکھائے گا۔ اب ذرا مزید الجھاؤ۔ 55 ملی میٹر کا لینز برابر ہے تقریباً 80 ملی میٹر کے۔ 43 ملی میٹر برابر ہے اس سائز کے جو عام انسان کو دکھائی دے گا۔ یعنی یہ لینز زیادہ سے زیادہ ہمیں مطلوبہ چیز کو دو گنا بڑا کر کے دکھائے گا

اب ایک لینز ہے جس پر لکھا ہے کہ 300-75 ملی میٹر۔ اس کے بارے بتائیے کہ اس کا "زوم" کتنا ہوگا اور اس کو تصحیح کے بعد 35 ملی میٹر والے لینز میں کس قیمت کے مساوی سمجھا جائے گا؟

جی ہاں، جواب درست ہے۔ 75÷300=4
5۔1×75=5۔112
5۔1×300=450
اب اسے راؤنڈ آف کریں
43÷112=60۔2 ایکس زوم۔ یعنی کم سے کم زوم پر بھی آپ کو تقریباً اڑھائی ایکس کا زوم ملے گا
43÷450=5۔10 ایکس زوم۔ یعنی زیادہ سے زیادہ زوم پر آپ کو تقریباً ساڑھے دس ایکس کا زوم ملے گا

اسی طرح 250-55 کے بارے بتائیے؟
 

قیصرانی

لائبریرین
ایک چھوٹی سی بات، جب ہم کسی لینز کی بات کرتے ہیں مثلاً اس میں 55۔18 ملی میٹر کس چیز کو ظاہر کرتے ہیں؟ یہ سوال اکثر ذہن میں آتا ہے لیکن اسے انتہائی بچگانہ سمجھ کر چھوڑ دیا جاتا ہے۔ تاہم یہ سوال کافی اہم ہے کہ بنیادی باتیں جب تک واضح نہ ہوں، آگے بڑھنا مشکل ہو جاتا ہے
کیمرے کے سینسر سے لینز کے درمیان فاصلے کو ملی میٹر سے ظاہر کرتے ہیں۔ یعنی جب 18 ملی میٹر فوکس ہو تو اس وقت سینسر سے لینز کا فاصلہ 18 ملی میٹر ہوگا۔ اسی طرح مندرجہ بالا لینز میں زیادہ سے زیادہ دوری 55 ملی میٹر ہے جو سینسر اور لینز کے درمیانی فاصلے کو ظاہر کرتی ہے

لینز میں دیگر بہت ساری باتیں اہم ہوتی ہیں، لیکن ان کا تذکرہ تھوڑا آگے چل کر ہوگا :)
 

قیصرانی

لائبریرین
بہت معلوماتی دھاگہ۔
وہ ہمارا والا Es 70 samsung کونسی قسم میں شمار ہوتا ہے،ظاہر ہے ڈی ایس ایل ار ہونے سے تو رہا۔
انتہائی معذرت کے ساتھ، اسے ہم پوائنٹ اینڈ شوٹ کے درجہ میں رکھ سکتے ہیں۔ اس سے زیادہ نہیں
 

خرم شہزاد خرم

لائبریرین
آج ہی امجد بھائی سے اسی حوالے سے بات ہو رہی تھی اور آج ہی اس دھاگے کو دیکھا بہت خوشی ہوئی جزاک اللہ بہت بہت شکریہ مجھے تو اس کی بہت ضرورت تھی
 

قیصرانی

لائبریرین
میرے پاس بہت سال قبل پوائنٹ اینڈ شوٹ درجے کا کینن ایس ایکس 110 تھا، جس کا زوم کتابچے کے اور لینز کے مطابق 10 ایکس تھا۔ ملی میٹر میں یہ پیمائش 60-6 ملی میٹر تھی۔ اس وقت میرے پاس ڈی ایس ایل آر کیمرے کا "عام" لینز 55-18 ملی میٹر کا ہے جس کا "ساڑھے تین ایکس" کا زوم ہے۔ لیکن حقیقت میں دونوں کیمروں کے زیادہ سے زیادہ زوم کی مقدار تقریباً برابر ہی ہے
 
پوائنٹ اینڈ شوٹ ساکن کیمرہ ہوتا ہے جس میں آٹو فوکس ہوتا ہے یعنی ڈی ایس ایل آر کی طرح اس میں آپ کو خود سے فوکس سیٹنگ کرنے یا ایکسپوژر سیٹ کرنے کی آزادی نہیں ہوتی۔ پوائنٹ اینڈ شوٹ کا مطلب مطلوبہ شے کو ویو فائنڈر میں دیکھو اور شوٹ کر دو یعنی تصویر کھینچ لو۔ لینس بدلنے اور سیٹنگ تبدیل کرنے کی کوئی ضرورت نہیں۔

750px-Canon_Digital_IXUS_850_IS-ar_5to4-fs_PNr%C2%B00268b.jpg
 

قیصرانی

لائبریرین
پوائنٹ اینڈ شوٹ ساکن کیمرہ ہوتا ہے جس میں آٹو فوکس ہوتا ہے یعنی ڈی ایس ایل آر کی طرح اس میں آپ کو خود سے فوکس سیٹنگ کرنے یا ایکسپوژر سیٹ کرنے کی آزادی نہیں ہوتی۔ پوائنٹ اینڈ شوٹ کا مطلب مطلوبہ شے کو ویو فائنڈر میں دیکھو اور شوٹ کر دو یعنی تصویر کھینچ لو۔ لینس بدلنے اور سیٹنگ تبدیل کرنے کی کوئی ضرورت نہیں۔

750px-Canon_Digital_IXUS_850_IS-ar_5to4-fs_PNr%C2%B00268b.jpg
اتنا سا اضافہ کروں گا کہ یہ ایسا کیمرہ ہے کہ جب کسی چیز کی تصویر کھینچنی ہے تو کیمرہ نکال کر آن کیا اور بٹن دبا کر تصویر اتار لی۔ کسی قسم کی جھنجھٹ میں پڑے بغیر :)
 
ایک چھوٹی سی بات، جب ہم کسی لینز کی بات کرتے ہیں مثلاً اس میں 55۔18 ملی میٹر کس چیز کو ظاہر کرتے ہیں؟ یہ سوال اکثر ذہن میں آتا ہے لیکن اسے انتہائی بچگانہ سمجھ کر چھوڑ دیا جاتا ہے۔ تاہم یہ سوال کافی اہم ہے کہ بنیادی باتیں جب تک واضح نہ ہوں، آگے بڑھنا مشکل ہو جاتا ہے
کیمرے کے سینسر سے لینز کے درمیان فاصلے کو ملی میٹر سے ظاہر کرتے ہیں۔ یعنی جب 18 ملی میٹر فوکس ہو تو اس وقت سینسر سے لینز کا فاصلہ 18 ملی میٹر ہوگا۔ اسی طرح مندرجہ بالا لینز میں زیادہ سے زیادہ دوری 55 ملی میٹر ہے جو سینسر اور لینز کے درمیانی فاصلے کو ظاہر کرتی ہے

لینز میں دیگر بہت ساری باتیں اہم ہوتی ہیں، لیکن ان کا تذکرہ تھوڑا آگے چل کر ہوگا :)
بھائی جان مجھے یہ کچھ تشنہ لگا کلاس میں بھی سمجھ نہیں آیا تھا مجھے سچی سو ایک مرتبہ ذرا کھول کھول کے بچوں کی طرح سمجھائیے مجھے ؟؟
 
Top