چین :جگہ کی کمی کے باعث سمندر میں تدفین کا رجحان

105533_91436622.jpg

لاشوں کی چوری بھی سمندر برد کرنے کا اہم سبب ہے:رپورٹ

چین میں مرنے والے افراد کی تدفین کے لئے جگہ کم پڑگئی تو اب سمندروں کو ہی قبرستان بنانے کا کام شروع کردیا گیا ہے ۔ایک رپورٹ کے مطابق شنگھائی، گوانگزو اور جیازینگ جیسے شہروں میں قبرستانوں میں جگہ کم ہونے کے بعد اب سمندر میں تدفین کا کاروبار چمک اٹھا ہے ۔یہاں تک کہ کچھ اداروں نے تو سستی قیمت پر سمندر میں دفن ہو جیسے نعروں کے ساتھ کاروبار بڑھانا شروع کردیا ہے۔ شنگھائی میں سمندرمیں تدفین کیلئے جگہ میں 5 گنا اضافہ کیا گیا ہے اور60 سے 800ڈالرز میں مردے دفنائے جارہے ہیں۔دلچسپ بات یہ ہے کہ حکومتی حکام نے بھی سمندر میں تدفین کیلئے کئی جہاز خرید لئے ہیں تاکہ بڑھتی ہوئی طلب کو پورا کیا جاسکے ۔رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ جگہ کی کمی ہی نہیں قبرستانوں میں لاشوں کی چوری بھی چینی عوام کیلئے ایک بڑا مسئلہ ہے جس سے بچنے کے لئے سمندر کو بہترین جگہ مانا جارہا ہے ۔

ربط
 

ساجد

محفلین
بھائی جان وہ تو فورا ہوتا ہے نا اب مردہ مر گیا کتنا ٹائم گز گیا تو پھر کیا ٹرانسپلانٹ کریں گے :confused:
مدلل جواب تو کوئی "بزنس مین" دے سکتا ہے لیکن ان مُردوں کو چوری کرنے کے چند اور مقاصد بھی ہیں جنہیں یہاں بیان نہیں کیا جا سکتا۔ :skull:
 

عسکری

معطل
مدلل جواب تو کوئی "بزنس مین" دے سکتا ہے لیکن ان مُردوں کو چوری کرنے کے چند اور مقاصد بھی ہیں جنہیں یہاں بیان نہیں کیا جا سکتا۔ :skull:
ڈاکٹر شاید دے سکتا ہے ساجد بھائی پر میرے خیال سے تو مرنے کے 24 گھنٹے بعد ہیومین اورگنز شاید ہو ٹرانسپلانٹ ہو سکتے ہوں
 
Top