چکن افراتفری

عاطف بٹ

محفلین
السلام علیکم
میں حاضر ہوں مرغی کے گوشت کے ساتھ ایک نئی ڈش بنانے کا طریقہ لے کر۔ اس ڈش کا نام ہے ’چکن افراتفری‘ کیونکہ کل میں نے اسے بہت افراتفری میں بنایا تھا۔ :cool: اس ڈش کو بنانے کی ترکیب اور اجزاء کے بارے میں تو بعد میں بتاتا ہوں پہلے کچھ بنیادی شرائط بیان کردوں۔ چکن افراتفری بنانے کے لئے ضروری ہے کہ
1۔ آپ مرد ہوں کیونکہ عورتیں کھانا بہت سہولت اور آرام سے بناتی ہیں۔ ;)
2۔ آپ نے صبح سے صرف ناشتہ کررکھا ہو اور شام کے وقت آپ کا باہر جا کر کھانے کو دل تو چاہے مگر سستی کی وجہ سے آپ باہر نہ جانا چاہ رہے ہوں۔ :)
3۔ آپ کے گھر میں چکن، گھی، پیاز اور دیگر چیزیں موجود ہوں کیونکہ اگر انہیں بازار سے لانا ہے تو اس سے بہتر ہے کہ باہر جا کر کھانا کھالیں۔ :battingeyelashes:
4۔ آخری اور سب سے ضروری شرط یہ ہے کہ آپ کو کھانا بنانا آتا ہو بصورت دیگر جو نتائج برآمد ہوں گے ان کے لئے میں ذمہ دار نہ ہوں گا! :heehee:
لیجئے جی، شرائط تو ہو گئیں بیان۔ اب چلتے ہیں اجزاء اور ترکیب کی طرف۔
اجزاء
چکن۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ جتنا آپ پکانا چاہیں
پیاز۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ آپ کی مرضی ہے جتنا ڈالنا چاہیں
گھی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ جتنی ضرورت ہو
نمک۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ جتنا آپ پسند کرتے ہوں
سرخ مرچ۔۔۔۔۔۔۔۔ جتنی آپ کے لئے قابلِ برداشت ہو
سبز مرچ۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ایک کافی ہے
ٹماٹر۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ درمیانے سائز کا ایک ٹھیک رہے گا
ادرک اور لہسن۔۔۔۔۔ یہ دونوں ہی میں جلدی میں ڈالنا بھول گیا تھا
سبز دھنیا۔۔۔۔۔۔۔۔۔ تھوڑا سا لے لیجئے

ترکیب
ایک دیگچی میں پانی لیں اور اس میں چکن ڈال کر ابلنے کے لئے چولہے پر رکھ دیں۔ آگ جلانا مت بھولیں ورنہ گوشت نہیں ابلے گا۔ دوسرے چولہے پر فرائنگ پین یا دیگچی میں گھی اور پیاز ڈال کر ہلکی آنچ پر مصالحہ بنانا شروع کردیں۔ تھوڑی دیر کے بعد ٹماٹر اور سبز مرچ بھی کاٹ کر گھی میں ڈال لیں اور ساتھ ہی نمک اور سرخ مرچ بھی ڈال دیں۔ اب اس مصالحے کو اچھی طرح بھونیں۔ کچھ دیر کے بعد چکن والی دیگچی میں سے تھوڑا سا پانی لے کر اس مصالحے میں ڈال لیں تاکہ پیاز اچھی طرح گل جائے۔ 5 سے 10 منٹ کے بعد جب مصالحہ اچھی طرح بھن جائے تو ابلا ہوا چکن اور جس پانی میں اسے ابالا تھا وہ مصالحے میں ڈال دیں اور اب اسے پر ڈھکن رکھ کر تیز آنچ اسے اچھی طرح پکنے دیں۔ 10 سے 15 منٹ کے بعد جب پانی بہت کم رہ جائے تو آنچ ہلکی کردیں اور باریک کٹا ہوا سبز دھنیا ڈال دیں۔ لیں جی، آپ کا ’چکن افراتفری‘ تیار ہے۔
9X0vJ6W.jpg
 

مقدس

لائبریرین
بہت آسان ہے بھیا اور لگ بھی یمی یمی رہا ہے
پر پتا چل رہا ہے کہ یہ کسی بھیا کا بنایا ہوا ہے۔۔۔ کیونکہ تصویر لینے سے پہلے فیمیلز پلیٹ کو دس بار صاف کرتی ہیں کہ پرزینٹیشن اچھی ہو
ہی ہی ہی اب بھاگ جاؤں نہیں تو میری پٹائی پکی :rollingonthefloor:
 

شمشاد

لائبریرین
ظاہر ہے مزیدار ہی بنا ہو گا۔ اپنی دہی کو کھٹی کون کہتا ہے۔

ویسے جب چکن کو بُھونا ہی نہیں تو مزیدار کیسے بن گیا؟ میں نے تو یہی سوچ کر لکھا تھا۔
 

عاطف بٹ

محفلین
بہت آسان ہے بھیا اور لگ بھی یمی یمی رہا ہے
پر پتا چل رہا ہے کہ یہ کسی بھیا کا بنایا ہوا ہے۔۔۔ کیونکہ تصویر لینے سے پہلے فیمیلز پلیٹ کو دس بار صاف کرتی ہیں کہ پرزینٹیشن اچھی ہو
ہی ہی ہی اب بھاگ جاؤں نہیں تو میری پٹائی پکی :rollingonthefloor:
مجھے تصویر لینے کے بعد یاد آیا کہ پرزینٹیشن سے پہلے پلیٹ کو صاف کرتے ہیں۔ :p
 

عاطف بٹ

محفلین
ظاہر ہے مزیدار ہی بنا ہو گا۔ اپنی دہی کو کھٹی کون کہتا ہے۔

ویسے جب چکن کو بُھونا ہی نہیں تو مزیدار کیسے بن گیا؟ میں نے تو یہی سوچ کر لکھا تھا۔
شمشاد بھائی، آپ یہ ترکیب ایک بار ٹرائی کر کے دیکھیں، اگر مزا نہ آئے تو میں آپ کا مجرم!
 
Top