چند پابندیوں میں نرمی

نبیل

تکنیکی معاون
السلام علیکم،
فورم کے سیاست اور مذہب کے زمرہ جات میں مراسلات پوسٹ کرنے پر عائد پابندیوں میں کچھ ترمیم کی گئی ہے جس کے بارے میں میں آپ کو آگاہ کرنا ضروری سمجھتا ہوں۔ میں نے مذکورہ زمرہ جات میں پوسٹ کرنے کے لیے پیغامات کی حد کو 100 سے کم کرکے 15 کر دیا ہے۔ علاوہ ازیں میں نے کچھ زمرہ جات پر عائد موڈریشن بھی ختم کر دی ہے۔ میں امید کرتا ہوں کہ تمام اراکین محفل ذمہ داری کا ثبوت دیں گے، اور میری تمام منتظمین سے بھی درخواست ہے کہ وہ فورم کے قواعد و ضوابط کی پابندی کو یقینی بنائیں تاکہ دوبارہ سخت پابندیاں عائد کرنے کی نوبت نہ آئے۔ محفل فورم کی نظامت کو بہتر بنانے کے سلسلے میں آپ کے ذہن میں اگر کوئی تجاویز ہیں تو آپ انہیں ضرور یہاں پیش کر سکتے ہیں۔
والسلام
 

bilalrouf

محفلین
مذہب اور سیاست ایسی چیزیں ہیں ان میں گرما گرمی ہو ہی جاتی ہے اس سے نمٹنے کے لئے ماڑریٹرز کا غیر جانبدار ہونا بہت ضروری ہے۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
شکریہ بلال۔ ایسی صورتحال کو کنٹرول کرنے کے لیے کافی تحمل اور برداشت کی ضرورت ہوتی ہے۔ ظفری کی صورت میں ہمارے پاس ایک اچھے موڈریٹر ضرور ہیں لیکن وہ مصروفیت کے باعث کم ہی تشریف لاتے ہیں۔ فی الحال ہمارے پاس ان کا کوئی اور متبادل بھی نہیں ہے۔
 

موجو

لائبریرین
السلام عليكم
اور میری طرف سے بالکل بھی نہیں ہوگی کیونکہ آئیں گے تو شکایت کا موقع بنے گا۔:talktothehand:
 

نبیل

تکنیکی معاون
میں نے نوٹ کیا ہے کہ ابھی تک کچھ فورمز میں پرمیشنز صحیح سیٹ نہیں ہوئے ہوئے ہیں اور پوسٹ کیے گئے پیغامات موڈریشن کیو میں جا رہے ہیں۔ میں نے کچھ ٹھیک کرنے کی کوشش کی ہے، اگر کسی دوست کو مسئلہ پیش آئے تو یہاں بتا دیں۔
 

ساجد

محفلین
"آپ کے کالم " کے زمرہ میں مجھے ابھی بھی ماڈریشن کا امتحان پاس کرنا پڑتا ہے۔ منتظمین توجہ فرمائیں۔
 

ساجد

محفلین
میں ابھی آپ کو گریڈ 1 میں پاس کیے دیتا ہوں۔

شمشاد بھائی ،میں نے تو پاس کئیے جانے کا ایڈوانس میں شکریہ بھی ادا کر دیا تھا لیکن آج ہی نیا کالم ارسال کیا تو پھر سے منظوری تک انتظار کا حکم جاری ہو گیا۔
۔
۔
۔
آج کل شمشاد بھائی شاید مکہ مکرمہ میں رب کی رحمتیں سمیٹ رہے ہیں۔ دیگر منتظمین میں سے کوئی مہربانی فرمائے تو "ن" نوازش ہو گی۔
 

ساجد

محفلین
ابن سعید بھیا ، شرمندہ تو نہ کریں۔ ہم آپ کی بندہ پروری کے "متاثرین" میں سے ہیں۔
 
ابن سعید بھیا ، شرمندہ تو نہ کریں۔ ہم آپ کی بندہ پروری کے "متاثرین" میں سے ہیں۔

کیوں کھلے عام بدنام کرتے پھر رہے ہیں کہ اردو محفل کے ناظمین "احباب پروری" کا رویہ اپنا رہے ہیں۔ (یہ بات اور ہے کہ احباب میں بلا تخصیص تمام محفلین آتے ہیں) :)
 

ساجد

محفلین
کیوں کھلے عام بدنام کرتے پھر رہے ہیں کہ اردو محفل کے ناظمین "احباب پروری" کا رویہ اپنا رہے ہیں۔ (یہ بات اور ہے کہ احباب میں بلا تخصیص تمام محفلین آتے ہیں) :)
عالی جاہ ، محفلین کو ہم خود ہی بتائے دیتے ہیں کہ ابن سعید بھیا سے ہماری کبھی بھی کوئی نجی مخاطبت نہیں ہوئی جو کچھ کہا اور سنا گیا وہ محفل کے دھاگوں تک ہی ہوا ۔ اور یوں ہم بھی "بلاتخصیص" ہی میں شمار ہوتے ہیں۔
سعود بھیا ، پابندی تو آپ نے "اقوام متحدہ کی قراداد کے بغیر ہی" اٹھا دی ہو گی لیکن ہمارا مسودہ ابھی تک محفل کے "آپ کے کالم" کے دھاگے میں ظاہر نہیں ہوا۔ کہیں یہ شعبہ شمشاد بھائی کے لئیے تو مخصوص نہیں؟۔
 
ارے قبلہ کیوں حلفیہ بیان اور صفائی دے کر مزہ کرکرا کر دیا۔ :)

خیر اللہ جانے کیا سبب ہے کہ آپ کو اپنا کالم نظر نہیں آیا جبکہ وہ بغیر لاگن کیئے ہوئے مہمان صارفین کو بھی نظر آ رہا ہے۔ ملاحظہ فرمائیں۔
 

مقدس

لائبریرین
ساجد بھیا اور سعود بھیا کی اردو سمجھنے کے لیے اب مجھے ہر وقت ڈکشنری پاس رکھنی ہو گئی ۔۔ اتنی مشکل اردو کیسے بول لیتے ہیں آپ:(
 
ساجد بھیا اور سعود بھیا کی اردو سمجھنے کے لیے اب مجھے ہر وقت ڈکشنری پاس رکھنی ہو گئی ۔۔ اتنی مشکل اردو کیسے بول لیتے ہیں آپ:(

بٹیا رانی، ہمیں بھی بتا دیجئے گا کہ کون سی لغت سے استفادہ کر رہی ہیں تاکہ ہم بھی اسی میں اس الفاظ چن چن کر استعمال کر سکیں۔ ورنہ کیا فائدہ لغت پاس رکھنے کا اگر اس میں تلاش کیے جانے والے الفاظ ہی نہ مل سکے۔ :)
 
Top