چند مختصر لطائف

اشتیاق علی

لائبریرین
1.
استاد(شاگرد سے)اگر سورج رات کو بھی نکلتا تو کیا ہوتا
شاگرد ۔تو پھر رات کو بھی سکول آنا پڑتا۔
2.
دو چوہے کھیلتے کودتے پہاڑ سے گزر رہے تھے اچانک ایک چوہے کا پاؤں پھسلا اور وہ پہاڑ سے نیچے گزرتے
ہوئے ہاتھی پر گر پڑا۔اوپر والے چوہے نے کہا دبالے دبالے جانے نہ پائے میں آرہا ہوں۔
3.
ایک آدمی بکرا لے کر جا رہا تھا اور بکرا کانپ رہا تھا
دوسرا آدمی آیا اس نے پوچھا : آپ کا بکرا کانپ کیوں رہا ہے ؟
پہلے آدمی نے جواب دیا : کیونکہ میں نے اسے وائبریشن پر لگایا ہوا ہے ۔
4.
ایک دفعہ ایک پٹھان سے کسی نے پوچھا
عقل بڑی کہ بھینس؟
تو پٹھان بولا کیا تم نے مجھے بے وقوف سمجھ رکھا ہے
پہلے دونوں کی ڈیٹ آف برتھ (تاریخ پیدائش) بتاؤ۔
5.
ایک مرتبہ پٹھان پہاڑ پر چڑھ گیا ۔
ایک آدمی نے پوچھا: آپ اتنا اوپر کیا کر دہیں ہیں۔
پٹھان: اوے ! ہائیر سٹڈیز
 

شمشاد

لائبریرین
ایک آدمی نیا موبائیل فون لیکر جا رہا تھا کہ راستے میں اس کا دوست مل گیا۔

دوست نے پوچھا۔ " موبائیل نیا لیا ہے۔"

" نہیں یہ میرا نہیں ہے، بلکہ میرے ایک دوست کا ہے۔ " اس نے جواب دیا

تم نے اس کا موبائیل کیوں لیا؟

تو اس نے کہا " وہ جب بھی ملتا تھا تو مجھے کہتا تھا " توں میرا فون کیوں نئیں چکدا؟"

تو آج میں نے اس کا فون چُک لیا ہے۔
 
قیصرانی بھائی لگتا ہے آپ پٹھان ہیں۔ تکلیف کیلئے معذرت ۔ آئندہ ایسا نہیں ہو گا ۔

بھائی اگر اس بنیاد پر لوگ خفا ہونے لگ گئے تو دنیا بھر کی سکھ برادری تو ہر وقت ناراض ناراض گھومتی دکھائی دے گی۔

ایک سکھ کا جنازہ جا رہا تھا

لوگ بھنگڑے ڈال رہے تھے

خوشیاں‌منا رہے تھے

کسی نے پوچھا بھئی تمہارا بندہ مر گیا ہے اور تم ناچ رہے ہو۔

مرنے والے کے باپ نے فخر سے بتایا کہ ہاں ڈاکٹروں نے بتایا ہے کہ یہ برین ٹیومر سے مرا ہے !!!!!
 

شمشاد

لائبریرین
ایک ڈاکو بنک میں داخل ہوا اور مال لُوٹ کر جانے لگا تو کلرک سے پوچھا کیا تم نے مجھے بنک لوٹتے ہوئے دیکھا ہے۔

کلرک نے کہا، ہاں میں نے تمہیں بنک لوٹتے ہوئے دیکھا ہے۔

ڈز ڈز، ڈاکو نے دو گولیاں اسے ماریں، پھر دوسرے کلرک سے پوچھا، کیا تم نے مجھے بنک لوٹتے ہوئے دیکھا ہے۔

کلرک بولا، " میں نے تو نہیں دیکھا البتہ میری بیوی نے تمہیں بنک لوٹتے ہوئے دیکھا ہے۔ اور وہ یہاں سے ٹھیک تیسرے گھر میں مقیم ہے۔"
 

شمشاد

لائبریرین
اشتیاق بھائی اب جیہ یہاں آ گئی ہے۔ اب ذرا بچ کے۔ ہاں جی۔ پھر نہ کہنا پہلے بتایا نہیں تھا۔
 

شمشاد

لائبریرین
کوئی بتلاؤ کہ ہم بتلائیں کیا۔


ایک وزیر خاتون ایک پیٹرول پمپ کا افتتاح کرنے گئیں۔ افتتاح کے بعد خاتون نے پیٹرول پمپ کے مالک سے پوچھا۔ " بہت خوب، لیکن آپ کو کیسے معلوم ہوا کہ زمین کے اس مخصوص ٹکڑے میں تیل موجود ہے؟"
 

مغزل

محفلین
اک ’’ لطوفہ ‘‘ جیہ لئی۔

ایک صاحب نے پہلی بار کسی کو موبائل پر بات کرتے دیکھا تو جی میں آیا میں بھی خرید لوں، ایک قریبی دوست کے ہمراہ مارکیٹ گئے اور موبائل سیٹ اور کنکشن خرید لیا۔ استعمال کا طریقہ پوچھا اور دوست سے نمبر لے لیا کہ میں کراچی جارہا ہوں ، وہاں جا کر بات کروں گا۔۔۔۔

خیر صاحب۔کراچی پہنچے تو یاد آیا کہ دوست کو فون کرنا ہے ۔ جیسے تیسے نمبر ملا یا اور کانوں سے لگالیا۔ ( اب وہاں آنسرنگ مشین آن تھی)
’’ دا نمبر یو ہیو ڈائلڈ ، اٹس نوٹ رسپونڈنگ ایٹ دا مومنٹ، پلیز ٹرائے لیٹر ‘‘
موصوف نے بڑی متانت سے کہا ۔۔۔’’ بھابھی، اگر وہ لیٹے ہیں تو لیٹے رہنے دو ہم بعد میں فون کرلیں گے ‘‘
---------------------------
(سیدہ بہن کے حکم کی تعمیل کردی گئی ہے احباب دل پر نہ لیں گے اور صرفِ نظر کیجے گا)
 

مغزل

محفلین
بنت ِ حوا، یقیناً ایسا ہی ہونا چاہیے ، مگر میں سمجھتا ہوں کہ میں نے جیہ سے کسی اختیار کے تحت ہی ٹھٹھول کی ہے ، وگرنہ میرے 12000 سے زائد مراسلے گواہ ہیں میں کسی لسانی ، علاقائی، قومی، نسبی،عقیدتی و مذہبی منافرت اور عصبیت کاحصہ نہیں بنتا ، ۔۔۔ آپ کی بات سر آنکھوں پر، جیتی رہیں سلامت رہیں آباد رہیں ۔ بہت شکریہ
 

مغزل

محفلین
لوجی ، ہن ساڈی نقلاں لاوو گی، م۔م۔مغل نو ں ش ش شکریہ ۔۔ ایہہ گلاں چنگیاں تے نئیں۔
 

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
السلام علیکم

تمام اراکین توجہ پلیز !

لطائف کے زمرہ میں (بشمول اس دھاگہ کے) قومیت ، قبیلہ ، ذات یا کسی بھی طرح کی مخصوص شناخت کے لطائف میں ترمیم / حذف کرنا بہتر ہو گا ۔ اس سلسلے میں ترمیم / حذف کا اختیار خود آپ اور موڈریٹر دونوں کے پاس موجود ہے ۔ اس سلسلے میں ایک تجویز یہ ہے کہ ایسے لطائف کو حذف کرنے کی بجائے ان میں ترمیم کر کے انہیں کسی مخصوص شناخت کی بجائے عمومی انداز دے دیا جائے اور اگر کسی جگہ ترمیم کے ذریعہ عمومی طرز دینا ممکن نہ ہو ایسے لطائف حذف کر دیئے جائیں ۔

شکریہ
 

مغزل

محفلین
السلام علیکم

تمام اراکین توجہ پلیز !

لطائف کے زمرہ میں (بشمول اس دھاگہ کے) قومیت ، قبیلہ ، ذات یا کسی بھی طرح کی مخصوص شناخت کے لطائف میں ترمیم / حذف کرنا بہتر ہو گا ۔ اس سلسلے میں ترمیم / حذف کا اختیار خود آپ اور موڈریٹر دونوں کے پاس موجود ہے ۔ اس سلسلے میں ایک تجویز یہ ہے کہ ایسے لطائف کو حذف کرنے کی بجائے ان میں ترمیم کر کے انہیں کسی مخصوص شناخت کی بجائے عمومی انداز دے دیا جائے اور اگر کسی جگہ ترمیم کے ذریعہ عمومی طرز دینا ممکن نہ ہو ایسے لطائف حذف کر دیئے جائیں ۔

شکریہ

سیدہ بہن ، حکم کی تعمیل کردی گئی ہے ۔۔۔ احباب دل پر نہ لیں گے اور صرفِ نظر کیجے گا
 

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
بنت ِ حوا، یقیناً ایسا ہی ہونا چاہیے ، مگر میں سمجھتا ہوں کہ میں نے جیہ سے کسی اختیار کے تحت ہی ٹھٹھول کی ہے ، وگرنہ میرے 12000 سے زائد مراسلے گواہ ہیں میں کسی لسانی ، علاقائی، قومی، نسبی،عقیدتی و مذہبی منافرت اور عصبیت کاحصہ نہیں بنتا ، ۔۔۔ آپ کی بات سر آنکھوں پر، جیتی رہیں سلامت رہیں آباد رہیں ۔ بہت شکریہ


بہت شکریہ مغل بھائی ، آپ کی سوچ جان کر خوشی ہوئی ۔ گذشتہ دنوں یہاں ایک لطیفہ پٹھان قومیت سے متعلق حذف کیا گیا تھا اور اسی لطیفہ کو پٹھان شناخت کی بنا پر جویریہ نے رپورٹ بھی کیا تھا منتظمین کو ۔
 
Top