چند لطیفے

عدیل منا

محفلین
پانچ روپے کے سکے نے پانچ ہزار کے نوٹ سے پوچھا، کیسے ہو جناب؟
نوٹ بولا، مزے میں ہوں، کبھی فائیو اسٹار، کبھی شاپنگ مول، کبھی فوڈ اسٹریٹ، کبھی فن اینڈ میلا، کبھی پکنک اور کبھی دبئی گھوم پھر کر آجاتا ہوں۔ اور تم سناؤ؟
پانچ روپے کا سکہ:کیا بتاؤں جناب، گھوم پھر کر وہی مسجد کا ڈبہ۔
 
شمشاد

لائبریرین
ایک شاعر کا تخلص "زخمی" تھا۔

ایک دن وہ اپنے ایک دوست کو ملنے گیا۔

اس کا دوست گھر پر موجود نہیں تھا۔ گھنٹی بجانے پر دوست کی بیوی نے پوچھا"کون ہے؟"

شاعر نے جواب دیا "زخمی"

"ہسپتال آگے ہے۔" اندر سے دوبارہ آواز آئی۔
 
شمشاد

لائبریرین
بہت عرصے کی بات ہے کہ ایک امریکن عورت، ایک جاپانی عورت اور زبیدہ آپا ایک کشتی میں اکٹھی بیٹھی دریا کی سیر کر رہی تھیں کہ ایک جن نمودار ہوا اور بولا تم سب باری باری کوئی بھی چیز دریا میں پھینکو۔ میں نے اگر وہ چیز ڈھونڈ لی تو اس عورت کو کھا جاؤں گا جس کی وہ چیز ہو گی اور اگر نہ ڈھونڈ سکا تو ہمیشہ کے لیے اس عورت کا غلام ہو جاؤں گا۔

سب سے پہلے امریکی عورت نے اپنے موبائل فون میں چھوٹا سا میموری کارڈ نکالا اور دریا میں پھینک دیا۔
جن ایک منٹ سے بھی پہلے وہ ڈھونڈ کر لے آیا اور امریکی عورت کو کھا گیا۔

اس کے بعد جاپانی عورت نے اپنے پرس میں ایک چھوٹا سا نگینہ نکالا اور دریا میں پھینک دیا۔
جن ایک منٹ سے بھی پہلے وہ نگینہ ڈھونڈ کر لے آیا اور جاپانی عورت کو کھا گیا۔

آخر میں زبیدہ آپا نے اپنے پرس میں سے ڈسپرین کی گولی نکالی اور دریا میں پھینک دی اور جن سے بولی چل بیٹا گھر چل، بہت کام پڑا ہے۔

جن اب بھی کبھی کبھار زبیدہ آپا کی نظر بچا کر دریا کے اس حصے میں جاتا ہے اور ڈھونڈتا ہے کہ کسی طرح زبیدہ آپا کی پھینکی ہوئی وہ چیز مل جائے اور وہ زبیدہ آپا کی غلامی سے نجات حاصل کر لے۔
 
ماہی احمد

لائبریرین
ماہی تم زبیدہ آپا سے ہی کچھ سیکھ لو۔
جب امریکی عورت نے میموری کارڈ پھینکا تھا نا اس دوران زبیدہ آپا کا ٹیکسٹ آیا تھا کہ ماہی کوئی آئیڈیا دو کیا کروں، تب ہی میں نے آئیڈیا دیا تھا کہ ڈسپرین کی گولی پھینک دیں نمک تو آپ کے پاس ہونا نہیں ہے۔ :nerd:
آپ ایسا کریں مجھے مشورہ دینے کی بجائے میری شاگردی اختیا ر کر لیں، سُکھی رہیں گے :p
 
شمشاد بھائی بات کافی معقول ہے
 
ابن رضا

لائبریرین
1911722_276300465870508_791571861_n.jpg
 
شمشاد

لائبریرین
جب امریکی عورت نے میموری کارڈ پھینکا تھا نا اس دوران زبیدہ آپا کا ٹیکسٹ آیا تھا کہ ماہی کوئی آئیڈیا دو کیا کروں، تب ہی میں نے آئیڈیا دیا تھا کہ ڈسپرین کی گولی پھینک دیں نمک تو آپ کے پاس ہونا نہیں ہے۔ :nerd:
آپ ایسا کریں مجھے مشورہ دینے کی بجائے میری شاگردی اختیا ر کر لیں، سُکھی رہیں گے :p
تعلیم بالغاں کا اسکول کھول لیا ہے کیا؟
 
شمشاد

لائبریرین
ایک آدمی بنک میں چیک جمع کروانے گیا اور کیشیر سے پوچھا "چیک کلیئر ہونے میں کتنے دن لگیں گے؟"

کیشیر "2 سے 3 دن لگ جائیں گے۔"

گاہک "اتنے دن کیوں؟ جبکہ جس بنک کا یہ چیک ہے وہ سڑک کے اُس پار سامنے ہی تو ہے؟"

کیشیر "وہ کیا ہے جناب کہ پروسیجر تو فالو کرنا پڑتا ہے ناں۔"

گاہک "پھر بھی اتنی دن تو نہیں لگنے چاہییں۔ چند گھنٹوں میں یہ کام ہو جانا چاہیے۔"

کیشیر "صاحب فرض کریں آپ کا ایکسیڈنٹ قبرستان والی سڑک پر عین قبرستان کے سامنے ہو جاتا ہے، جس میں آپ کی وفات ہو جاتی ہے، تو ایسا تو نہیں کریں گے کہ سیدھا قبرستان لیجاکر دفنا دیں۔ پہلے آپ کو گھر لیکر جائیں گے، پروسیجر فالو کریں گے، پھر دفنائیں گے۔"

گاہک "لخ دی لعنت تیری مثال تے۔"
 
شمشاد

لائبریرین
لڑکی "آئی لو یو۔"

لڑکا لڑکی کے سر پر دوپٹہ دے کر ہاتھ پکڑتا ہے اور کہتا ہے "بہنا 5 وقت کی نماز پڑھا کرو۔ پیار میں کچھ نہیں رکھا۔"

لڑکے کے جانے کے بعد لڑکی اپنے ہاتھ میں پکڑی پرچی کھولتی ہے تو لکھا ہوتا ہے "عقل کی اندھی مروائے گی کیا؟ پیچھے میری بیوی تھی، بعد میں فون پر بات کریں گے۔"

(یا حیرت یہ لڑکے نے پرچی لکھی کس وقت؟)
 
شمشاد

لائبریرین
دوستوں سے پرابلم شیئر کرنا اچھا ہوتا ہے۔

اس لیے نہیں کہ پرابلم حل ہو جاتی ہے، بلکہ کمبخت ایسے ایسے مشورے دیتے ہیں کہ بندہ پرابلم ہی بھول جاتا ہے۔
 
ماہی احمد

لائبریرین
ایک آدمی بنک میں چیک جمع کروانے گیا اور کیشیر سے پوچھا "چیک کلیئر ہونے میں کتنے دن لگیں گے؟"

کیشیر "2 سے 3 دن لگ جائیں گے۔"

گاہک "اتنے دن کیوں؟ جبکہ جس بنک کا یہ چیک ہے وہ سڑک کے اُس پار سامنے ہی تو ہے؟"

کیشیر "وہ کیا ہے جناب کہ پروسیجر تو فالو کرنا پڑتا ہے ناں۔"

گاہک "پھر بھی اتنی دن تو نہیں لگنے چاہییں۔ چند گھنٹوں میں یہ کام ہو جانا چاہیے۔"

کیشیر "صاحب فرض کریں آپ کا ایکسیڈنٹ قبرستان والی سڑک پر عین قبرستان کے سامنے ہو جاتا ہے، جس میں آپ کی وفات ہو جاتی ہے، تو ایسا تو نہیں کریں گے کہ سیدھا قبرستان لیجاکر دفنا دیں۔ پہلے آپ کو گھر لیکر جائیں گے، پروسیجر فالو کریں گے، پھر دفنائیں گے۔"

گاہک "لخ دی لعنت تیری مثال تے۔"
:rollingonthefloor::rollingonthefloor::rollingonthefloor::rollingonthefloor:
 
شمشاد

لائبریرین
بنک میں ڈکیتی کی واردات ہو رہی تھی۔

ایک ڈاکو ایک آدمی کے پاس آیا اور پوچھا "کیا تم نے ہمیں ڈاکا ڈالتے ہوئے دیکھا ہے؟"

آدمی "ہاں، میں نے دیکھا ہے۔"

ڈاکو نے اسے گولی مار دی۔

پھر ڈاکو دوسرے آدمی کے آیا اور پوچھا "کیا تم نے ہمیں ڈاکا ڈالتے ہوئے دیکھا ہے؟"

دوسرا آدمی "نہیں میں نے نہیں دیکھا لیکن وہ سامنے میری بیوی کھڑی ہے۔ اُس نے دیکھا ہے۔"
 
Top