چند آسان کچنی ٹوٹکے

پہلا ٹوٹکا ہے جی مہمانوں کو بنانے کا۔
بہت آسان ہے جی۔
بس آپ نے کرنا یوں ہے کہ جس دن مہمانوں نے آنا ہے اس سے ایک دن قبل کسی اچھے سے ریسٹورنٹ سے کھانے منگوا کر فریج کی نظر کر دینے ہیں۔
اور جیسے ہی مہمان آئے گرم کر کے انکو سرو کر دیں۔ لیں جی بغیر کسی مشقت و محنت کے کھانے تیار ہیں۔
ضروری نوٹ: کھانے گرم کے دوران اتنا وقت ضرور لیں کہ ایسا محسوس ہو کہ جیسے خود ہی تیار کیا۔
ایک دو دفعہ مہمانوں سے پاس سے اٹھ کر کچن کا رخ کریں۔اور جاتے وقت یہ ضرور کہہ کر جائیں کہ میں ذرا کھانا دیکھ کر آئی کہیں لگ ہی نہ جائے۔
پھر کچن سے ایک دفعہ ہاتھ گیلے کر کے آئے اور مہمانوں والے کمرے میں داخلے ہوتے وقت دوپٹہ کے پلو سے صاف کرنے شروع کر دیں ، دوسری دفعہ کمرے میں داخل ہوتے وقت ماتھے سے پسینے صاف کرنا شروع کر دیں اور کہیں کہ اُف کتنی گرمی ہے
ناںکچن میں کھڑا ہونا بھی مشکل ہو رہا ہے۔ میں ذرا سانس لینے کو آ گئی تھی۔ (یہ جملہ موسم کی مناسب سے ایڈٹ کر لیں یہ نا ہو باہر دھند پڑ رہی ہو اور آپ گرمی کا رونا رو رہی ہوں)۔
لیں جی بغیر کسی تکلف کے آپنے ڈش اور مہمان دونوں کوبنا دیا آپ نے۔
اُمید ہے مشورہ کافی سود مند ہو گا اور عمل کر کے شکریہ کا موقع اور دعائیں ضرور دیں ۔
 
دوسرا ٹوٹکا ہے چالاک آنٹیوں کے متعلق ویسے تو میں نے پھپے کٹن لیکن تھا لیکن نقص امن کا خدشہ ہے۔ (اوہ یاد آیا اسکی ذمہ داری توشمشاد بھیا کی ہے)ہن پائی جی تُسی ذمہ دار او

اب آتے ہیں ٹوٹکے کی طرف جی ایک بہت ضروری بات کہ کچھ عورتیں ایویں ہی ایفی شینسی دیکھانے کے چکر میں ہوتی ہیں کہ چلو۔۔۔۔۔۔ میں تمہارا ہاتھ بٹا دیتی ہوں۔ ایسے چالاک آنٹیوں سے ہشار باش کیونکہ انہوں نے کام تھوڑا کروانا ہوتا ہے اور چسکے زیادہ لینے ہوتے ہیں۔ ایویں کچن میں جا کر مشورہ دینا شروع کردیں گی یہ برتن والی ٹوکری یہاں سے اٹھا کر وہاں رکھ دو ، اور یہ مصالحے یہاں کیوں رکھے ہیں۔ پھر کھانے میں سے دو تین نقص نکالیں گی اگر اس پر بس نہ ہو تو پھر شروع ہو جائیں گی ویسے یہ بھی ٹھیک ہے لیکن میں تو ایسے بناتی ہوں۔ ہاں تمہاری بات بھی ٹھیک ہے مگر میرا طریقہ بھی کبھی ٹرائی کرنا۔ وغیرہ وغیرہ۔ یہ کام کی باتیں کم بتاتی ہیں اور آپ کو کنفیوز زیادہ کرتی ہیں اور آپ ان کے جانے کے بعد ایویں ہی کئی ہفتے چیزوں کو ادھر ادھر کرتے رہتے ہیں۔ اور ہلکان ہوتے رہتے ہیں لہذا ایسے عورتوں سے بچنا لازم ہے ا ۔ اسلئے جیسے ہی وہ اٹھنے لگے آپ فوراً کہہ دینا ہے کہ نہیں نہیں ضرورت نہیں میں دیکھ لوں بس تھوڑا سا ہی تو کام آپ آرام سے نمکو اور بسکٹس کے ساتھ دو چار بلکہ آٹھ دس ہاتھ کریں۔
 
اسکے علاوہ ٹوٹکے آرڈر پر بھی دیے جاتے اور لکھے جاتے ہیں۔
لیکن آجکل کافی رش چل رہا ہے اسلئے پہلے آئیں پہلے پائیں۔ ایڈوانس بُکنگ جاری ہے۔ اور ایک بہت ضروری بات سیٹس میرا مطلب ٹوٹکوں (یہ کونسا پرائیوٹ اسکو ل کا بینر ہے)کی محدود مقدار ہے۔اسلئے جلد آئیں جلد پائیں۔
 
Top