چلتے ہو تو اُچ شریف کو چلیے (قسط 2)

چھوٹاغالبؔ

لائبریرین
مزار حضرت سید جلال الدین بخاری سرخ پوش رحمتہ اللہ علیہ
کی قدیمی مسجد
IMG_0015.jpg
 

چھوٹاغالبؔ

لائبریرین
مسجد کا اندرونی منظر
مسجد کے چوبی ستون نمایاں ہیں
امام صاحب کی روایت کے مطابق جب حضرت صاحبؒ نے مسجد کی تعمیر شروع کی تھی تو ان تمام ستونوں میں سے کوئی ایک ستون فرشتے لائے تھے
اور اگر اس ستون سے لپٹ کر دعا کی جائے تو وہ بلا تاخیر قبول ہوتی ہے
مگر یہ کسی کو معلوم نہیں کہ ان میں سے کونسا ستون ہے، اس لیے زائرین تمام ستونوں سے باری باری لپٹ کر دعا مانگتے ہیں اور اپنی جھولیاں مرادوں سے بھر کر لے جاتے ہیں
IMG_0014.jpg
 

چھوٹاغالبؔ

لائبریرین
باکمال ہستی
حضرت سید جلال الدین بخاری المعروف مخدوم جہانیاں جہانگشتؒ
کے مزار کا بیرونی منظر
(آپؒ کا تفصیلی تعارف انشاءاللہ جلد ہی اردو محفل کی زینت بنے گا)
IMG_0050.jpg
 

چھوٹاغالبؔ

لائبریرین
حضرت سید جلال الدین بخاری المعروف مخدوم جہانیاں جہانگشتؒ
کے مزار کا اندرونی منظر
(اندر داخل ہوتے وقت)
IMG_0049.jpg
 

چھوٹاغالبؔ

لائبریرین
نشانِ قدم مبارک
حضرت علی المرتضیٰ شیرِ خدا کرم اللہ وجہہ الکریم
روایت ہے کہ جب غزوہ خیبر کے دن حضرت شیرِ خدا رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے قلعہ خیبر کا دروازہ اکھاڑ پھینکا تو ان کے قدم جس پتھر پر تھے وہ فرطِ خوف سے پگھل گیا، اور آپ کے قدم دھنس گئے
یہ تحفہ حضرت مخدوم جہانیاں جہانگشتؒ مدینہ منورہ سے لائے تھے اوراب یہ قدم مبارک کا نشان عوام کی زیارت کیلئے آپ کے مزار پر موجود ہے
IMG_0044-1.jpg
 

یوسف-2

محفلین
کل رات جیو ایف آئی آر میں اُچ شریف سے متعلق ایک اہم رپورٹ دکھائی گئی۔ جلد یا بدیر یہ رپورٹ یو ٹیوب یا جیو کی ویب سائٹ پر بھی سرچ کرکے دیکھی جاسکتی ہے۔
 

چھوٹاغالبؔ

لائبریرین
شکر ہے کسی کو تو یہ تھریڈ نظر آیا :angel:
تعبیر شکریہ پسند کرنے کا، اگر آپ نے قسط 1 ملاحظہ نہیں فرمائی تو وہاں بھی نظر ڈال لیں
سیدہ شگفتہ شگفتہ آپی ، اور مہ جبین آپی بے شک سیبوں کا مربہ اور بادام اگلے مہینے بھیج دیں مگر یہاں تو وزٹ فرما لیں
آپ کے علاوہ تو کسی نے آنا نہیں
 

تعبیر

محفلین
میرے جیسا جنونی کوئی نہیں ہو گا تصاویر کا شاید تبھی نہیں دیکھیں ہونگی :D
ویسے اگر آپ ایک ہی میں سب تصاویر اکھٹے کرتے تو شاید نظر آ جاتیں
جی نہیں پہلی قسط نہیں دیکھی ابھی
کچھ شہر کی بھی تصاویر شیئر کریں نا پلیز :)
 

چھوٹاغالبؔ

لائبریرین
میرے جیسا جنونی کوئی نہیں ہو گا :D
بس پھر
آ عندلیب مل کر کریں آہ و زاریاں
جی نہیں پہلی قسط نہیں دیکھی ابھی
یہ ملاحظہ فرمائیں
http://www.urduweb.org/mehfil/threads/چلتے-ہو-تو-اُچ-شریف-کو-چلیے-مزاراتِ-اولیا.52124/
کچھ شہر کی بھی تصاویر شیئر کریں نا پلیز :)
ابھی انشاءاللہ بہت کچھ شیئر کرنا باقی ہے اُچ شریف سے
جیسے جیسے 32 مہربانی کرتی ہے میں پوسٹ کرتا جاتا ہوں
مجھے امید ہے کہ اُچ شریف کی 3 قسط آپ کے جنونِ سلیم پر پوری اترے گی
 
Top