چاکلیٹ کوکونٹ کیک

:) مہربانی لئیق بھائی۔ میں خود تو اپنے آپ کو ماہرہ نہیں کہہ سکتی۔ بس تھوڑا بہت سیکھ گئی ہوں۔
آپ نے جس طرح تفصیل سے تجزیہ کیا وہ مجھے متاثر کر گیا۔ بہت سے لوگ کام جانتے ہیں مگر کامیابی کے باوجود اس کی باریکیوں کو نہیں سمجھتے ۔
 
loneliness4ever

محفلین
سین خے
گھر میں بنا کیک بیکری کی طرح نرم اور بھربھرا سا کیوں نہیں ہوتا؟؟؟

گھر میں جو کیک بنا ہے وہ جب تک کھا نہ لیا جائے اس کیک اور بیکری کے کیک میں فرق
مکمل سمجھ نہیں آئے گا ۔۔۔۔۔۔۔۔ اس لئے پہلے گھر میں بنایا گیا کیک کھلایا جائے ۔۔۔۔۔۔۔ اس وقت تک کے لئے "جواب" محفوظ
 
سید عمران

آجائیں پھر ہمارے یہاں۔۔۔
خوشبو لگا کر!!!
:D:D:D
 
عاطف ملک

محفلین
coconut_choc_1_zpsjgujyblt.jpg

coconut_choc_2_zpsq77fdvww.jpg
یہ تصویر دیکھی۔۔۔۔بہت خوشی ہوئی
فوراً ترکیب پر عمل کرنے کا خیال آیا۔
اس کی مختلف وجوہات ہو سکتی ہیں۔
۱- اوون کا دروازہ بار بار کھولنا۔ اس کے علاوہ یہ بھی دیکھنا پڑتا ہے کہ پورے اوون کا درجہ حرارت ایک جیسا ہے یا نہیں۔ کہیں ایسا تو نہیں ہے کہ کوئی ایک حصہ زیادہ گرم یا ٹھنڈا ہو رہا ہو۔
۲- اوون کا درجہ حرارت جو ریسیپی میں بتایا گیا ہے وہی سیٹ کرنا۔ اگر کم یا زیادہ کر دیا جائے تو بھی کیک بیٹھ سکتا ہے۔
۳- کیک کے آمیزے میں بہت زیادہ یا بہت کم moisture کا ہونا۔ اس کے علاوہ بیکنگ پاؤڈر صحیح مقدار میں نہ ڈالنا۔ مختصرا٘ جو بھی اجزا کی مقدار بتائی گئی ہیں ان کا خیال رکھنا۔
۴- کیک کے آمیزے کو غلط طریقے سے مکس کرنا۔ آپ کو آمیزے کو کریم کرنا اور فولڈ کرنا آنا چاہئیے۔
۵- کیک کو underbake کرنا۔
۶- کمرے کا درجہ حرارت۔
پھر یہ تجزیہ پڑھا اور سارا جوش و خروش ہوا ہو گیا۔
ماشااللہ بظاہر اچھی خاصی مہارت رکھتی ہیں آپ بیکنگ میں۔
آپ بھلے کسرِ نفسی سے کام لیں،ہماری رائے میں آپ "ماہرہ" ہیں :)
ٹی وی ڈراموں والی نہیں،مہارت والی:)
 
آخری تدوین:

سین خے

محفلین
سین خے
گھر میں بنا کیک بیکری کی طرح نرم اور بھربھرا سا کیوں نہیں ہوتا؟؟؟

نرم تو بہرحال بن جاتا ہے اگر آپ نے مکسنگ کیک کے آمیزے کی ٹھیک طرح کی ہو اور اوون کا درجہ حرارت بھی ٹھیک رہے۔ البتہ ایک فرق جو آپ کو بہت زیادہ محسوس ہوتا ہوگا وہ جیسا آپ نے کہا کہ گھر میں بنا کیک بہت زیادہ بھربھرا یا بہت زیادہ پھولا ہوا نہیں لگتا ہوگا۔

اس کی ایک وجہ یہ ہے کہ ہمارے یہاں کی بیکریز میں بہت ساری ایسی چیزیں اور طریقے استعمال کئیے جاتے ہیں جس سے ان کو بہت زیادہ نفع ملے اور یقین جانئیے کہ جو طریقے ہمارے یہاں ٹی وی وغیرہ پر دکھائے جاتے ہیں وہ عالمی سطح پر آپ کو دیکھنے کے لئے نہیں ملنے والے :D۔

سب سے بڑی مثال ہمارے یہاں پف پیسٹری میں مکھن استعمال نہیں ہوتا بلکہ انڈسٹریل مارجرین "یونی پف" استعمال کیا جاتا ہے۔ دنیا میں کہیں بھی یونی پف کا استعمال نہیں ہوتا۔ مانا کہ ہمارے یہاں کا موسم گرم ہے اور غالباً مکھن کو سنبھالنا کافی مشکل ہوتا ہے پر ٹی وی پر آنٹیاں اتنے بڑے بڑے شیفز کو بلاتی ہیں پر وہ بھی سب وہی مرغے کی ایک ٹانگ کی ہی بات کرتے نظر آتے ہیں۔ کیا ان کے کچنز کے کسی ایک حصے میں ٹھنڈک کا کوئی انتظام نہیں ہوتا؟؟؟ ناممکن! کیونکہ بڑے ہوٹلز میں ڈیزرٹس کا الگ سیکشن ہوتا ہے تو وہاں یہ لوگ کیا پف پیسٹری مکھن کا استعمال کرتے ہوئے نہیں بنا سکتے؟؟؟ میں نے اتنا یونی پف ڈھونڈا پر آج تک نہیں ملا۔ وہ تو خیر سے میں بی بی سی فوڈ، فوڈ نیٹ ورک اور ماسٹر شیف آسٹریلیا دیکھنے کی عادی ہوں تو اس کے بارے میں پتا چل گیا۔

اب یہ جو بیکری کے کیکز میں بہت ہی پھولا ہوا ٹیکسچر نظر آتا ہے اس کی دو تین وجوہات ہو سکتی ہیں۔ ایک تو یہ کہ مکھن کا استعمال نہ ہونا۔ جتنی کم چکنائی ہوگی اتنا کیک ہلکا بنے گا۔ ایسے میں بہت سارے کیکز میں تیل استعمال کیا جاتا ہے بلکہ بہت سارے ایسے بھی کیکز ہیں جن میں کسی بھی قسم کی چکنائی استعمال ہی نہیں کی جاتی۔ اب ہمارے یہاں کس قسم کی چکنائی استعمال کی جاتی ہے اس کے بارے میں کچھ کہا نہیں جا سکتا۔ اس کے علاوہ آٹا کس طرح کا استعمال کیا گیا ہے۔ اور سب سے خاص بات جو کہ میں نے خود ایک بیکری کے کچن میں استعمال ہوتے دیکھا وہ ایک خاص قسم کا انڈسٹریل بیکنگ پاوؑڈر تھا۔
 
آخری تدوین:

سین خے

محفلین
یہ تصویر دیکھی۔۔۔۔بہت خوشی ہوئی
فوراً ترکیب پر عمل کرنے کا خیال آیا۔

پھر یہ تجزیہ پڑھا اور سارا جوش و خروش ہوا ہو گیا۔
ماشااللہ بظاہر اچھی خاصی مہارت رکھتی ہیں آپ بیکنگ میں۔
آپ بھلے کسرِ نفسی سے کام لیں،ہماری رائے میں آپ "ماہرہ" ہیں :)
ٹی وی ڈراموں والی نہیں،مہارت والی:)

بہت شکریہ عاطف :) ویسے بیکنگ میڈیکل پڑھنے سے تو بہت ہی زیادہ آسان ہے :whistle: :)

شکر آپ نے ٹی وی والی ماہرہ خاتون کی بات نہیں کی ;) ورنہ اس اعزاز پر ہمیں ہارٹ اٹیک ہی ہو جانا تھا :D
 
عاطف ملک

محفلین
بہت شکریہ عاطف :) ویسے بیکنگ میڈیکل پڑھنے سے تو بہت ہی زیادہ آسان ہے :whistle: :)
اس پر بھی یقین کر لیتا لیکن پھر
نرم تو بہرحال بن جاتا ہے اگر آپ نے مکسنگ کیک کے آمیزے کی ٹھیک طرح کی ہو اور اوون کا درجہ حرارت بھی ٹھیک رہے۔ البتہ ایک فرق جو آپ کو بہت زیادہ محسوس ہوتا ہوگا وہ جیسا آپ نے کہا کہ گھر میں بنا کیک بہت زیادہ بھربھرا یا بہت زیادہ پھولا ہوا نہیں لگتا ہوگا۔

اس کی ایک وجہ یہ ہے کہ ہمارے یہاں کی بیکریز میں بہت ساری ایسی چیزیں اور طریقے استعمال کئیے جاتے ہیں جس سے ان کو بہت زیادہ نفع ملے اور یقین جانئیے کہ جو طریقے ہمارے یہاں ٹی وی وغیرہ پر دکھائے جاتے ہیں وہ عالمی سطح پر آپ کو دیکھنے کے لئے نہیں ملنے والے :D۔

سب سے بڑی مثال ہمارے یہاں پف پیسٹری میں مکھن استعمال نہیں ہوتا بلکہ انڈسٹریل مارجرین "یونی پف" استعمال کیا جاتا ہے۔ دنیا میں کہیں بھی یونی پف کا استعمال نہیں ہوتا۔ مانا کہ ہمارے یہاں کا موسم گرم ہے اور غالباً مکھن کو سنبھالنا کافی مشکل ہوتا ہے پر ٹی وی پر آنٹیاں اتنے بڑے بڑے شیفز کو بلاتی ہیں پر وہ بھی سب وہی مرغے کی ایک ٹانگ کی ہی بات کرتے نظر آتے ہیں۔ کیا ان کے کچنز کے کسی ایک حصے میں ٹھنڈک کا کوئی انتظام نہیں ہوتا؟؟؟ ناممکن! کیونکہ بڑے ہوٹلز میں ڈیزرٹس کا الگ سیکشن ہوتا ہے تو وہاں یہ لوگ کیا پف پیسٹری مکھن کا استعمال کرتے ہوئے نہیں بنا سکتے؟؟؟ میں نے اتنا یونی پف ڈھونڈا پر آج تک نہیں ملا۔ وہ تو خیر سے میں بی بی سی فوڈ، فوڈ نیٹ ورک اور ماسٹر شیف آسٹریلیا دیکھنے کی عادی ہوں تو اس کے بارے میں پتا چل گیا۔

اب یہ جو بیکری کے کیکز میں بہت ہی پھولا ہوا ٹیکسچر نظر آتا ہے اس کی دو تین وجوہات ہو سکتی ہیں۔ ایک تو یہ کہ مکھن کا استعمال نہ ہونا۔ جتنی کم چکنائی ہوگی اتنا کیک ہلکا بنے گا۔ ایسے میں بہت سارے کیکز میں تیل استعمال کیا جاتا ہے بلکہ بہت سارے ایسے بھی کیکز ہیں جن میں کسی بھی قسم کی چکنائی استعمال ہی نہیں کی جاتی۔ اب ہمارے یہاں کس قسم کی چکنائی استعمال کی جاتی ہے اس کے بارے کچھ کہا نہیں جا سکتا۔ اس کے علاوہ آٹا کس طرح کا استعمال کیا گیا ہے۔ اور سب سے خاص بات جو کہ میں نے خود ایک بیکری کے کچن میں استعمال ہوتے دیکھا وہ ایک خاص قسم کا انڈسٹریل بیکنگ پاوؑڈر تھا۔
وہ کہتے ہیں نا،جس کا کام اسی کو ساجھے۔۔۔۔۔۔۔ہمیں بیکنگ مشکل لگتی ہے اور آپ کو طب :)
لیکن کرنے پر آئیں تو دونوں کام ہی ممکن ہیں۔
اللہ آپ کی بیکنگ میں مزید نکھار لائے۔
اسی طرح کیک بنا بنا کر کھاتی رہیں اور کھلاتی رہیں :)
 
Top