چاکلیٹ پیڑا

عندلیب

محفلین
چاکلیٹ پیڑا
2ptqlfq.jpg

اجزاء
کھویا : 2 کپ
چینی: 1/4 کپ
شہد : 1/4 چائے کا چمچہ
چاکلیٹ: 1/2 کپ
پسی ہوئی چینی: 1/4 کپ

ترکیب: کھوئے کو ہلکی آنچ پر سنہرا ہونے تک بھون کر ٹھنڈا ہونے کے لئے رکھ دیں۔ اب چینی میں 1/4 کپ پانی ملا کر ایک تار والی چاشنی بنا لیں ، اب اس چاشنی میں شہد ملا دیں۔ اب چاکلیٹ کو میکرو ویو اوون میں گرم کریں۔ پھر چاشنی ، اور ملٹ (melt) کیا ہوا چاکلیٹ ٹھنڈا کئے ہوئے کھوئے میں اچھی طرح ملا کر گول پیڑے یا پھر ٹکیہ بنا لیں ، اور ان پیڑوں کو پسی ہوئی چینی میں رول کریں اور ٹھنڈا کر کے سرو کریں۔
 

mfdarvesh

محفلین
نہیں اپیا
ایسی بات نہیں ہے، میں تو حوصلہ افزائی ہی کررہا تھا
دراصل میں یہ کھاتا رہتا ہوں، ادھر ہمارے ہاں بیک مین نامی بیکرز کا یہ خاص آئٹم ہے
اس میں چاکلیٹ والا بھی ہوتا ہے اور سفید والا بھی
 
Top