ایک دن میں کپ کی تعداد کا پول زیادہ بہتر ہوتا ۔
ایک تجویز ۔۔۔
عموما ً ایک ۔ کبھی دو اور کبھی کبھار تین بھی ۔ یہ موسم گرما ہوا۔عام طور پر دو وقت پیتا ہوں۔ کبھی کبھار تین مرتبہ بھی پینی پڑتی ہے۔
پھر کیا خیال ہے؟
ایک بار چھوڑی تھی لیکن پھر شروع کر دی۔
پھر کیا خیال ہے؟
ایک دن میں کپ کی تعداد کا پول زیادہ بہتر ہوتا ۔
ایک تجویز ۔۔۔
جاسمن آپی چائے چھوڑنا کفران نعمت میں شمار ہر سکتا ہے۔ خیال رکھیے گا۔
لیکن میں فی الوقت چائے چھوڑنے کے بارے میں نہیں سوچ سکتی۔
پھر تو اور بڑی نعمت ہوئی ،آپ نے ویڈیو نہیں دیکھی شاید۔
ڈاکٹر صاحب کہہ رہے ہیں کہ چائے ایک نشہ ہے اور اسے پینے سے ایک قسم کا سرور ملتا ہے اور چائے نہ پینے سے طبیعت میں اداسی چھا جاتی ہے۔
پھر تو اور بڑی نعمت ہوئی ،
صرف ڈیٹا کی بات نہیں عنوان بھی بہت غلط ہے ۔پول ویسے تفریحاً شامل کر دیا ۔ ڈیٹا اینالسز کا خیال ذہن میں نہیں تھا۔
چائے کے رسیاؤں کو طلب کیا گیا ہے۔ وہ تو پول کا آخری آپشن دیکھ کر ہی چائے چھوڑ دینے کا سوچنے لگیں گے ۔