چائے کا بنانا

جی تو جناب جیسا کہ نام سے ظاہر ہےکہ اس موضوع کے تحت چائے بنانے کے بہت سے خفیہ نسخہ ہائے دریافت شدگان کو بیان فرمایا جائے گا مگر جونکہ اس وقت نیند بھی آگئی ہے اور نبیل صاحب بھی۔ میں بھاگ لیتا ہوں اس سے پہلے کہ پکڑا جاؤں۔ رہے آپ کے نسخہ جاتا تو وہ ہوئے “سونے کی مہر“ آپ کو بتائیں گے اور پھر آپ ان کو پے ٹینٹ کرواکر لپٹن والوں پر مقدمہ کردینا۔ ملنے والی رقوم بھانٹ لیں گے جبکہ وکیل وعدالتی خرچ بذمہ مدعی۔ او ہو ایک تو یہ پوسٹ ختم ہونے کا نام ہی نہیں لے رہی ہے، میرے خیال میں بہت لمبی پوسٹ ہونے کی وجہ سے شاید آپ کو ابھی نسخہ صحیح طور پر سمجھ نہ آ سکے لہذا سب آئیندہ پر چھوڑتے ہیں۔ وسلام اور شب بخیر۔
 

سیفی

محفلین
چائے بنانے کا سب سے آسان نسخہ تو یہ ہے کہ۔۔۔۔کسی کو کہا کہ چائے بنا دو۔۔۔۔بس بن گئی چائے۔۔۔۔

اب یہ صرف آپ کے اور “کسی“ کے روابط کی مضبوطی کی بات ہے۔۔۔کہ چائے بنتی ہے۔۔۔یا پھر چائے ہی بنتی ہے۔۔۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
شوہر بیوی سے۔۔۔“جلدی سے میرے لئے پانی گرم کرو ورنہ۔۔۔۔“
بیوی آنکھیں نکال کر۔۔۔“اوئے۔۔ہوئے۔۔۔ورنہ کیا۔۔۔۔۔؟“
“ورنہ میں ٹھنڈے پانی سے ہی نہا لوں گا۔۔“ شوہر مسکین صورت بنا کر بولا
 
ایک طریقہ

سیفی صاحب نے خوب طریقہ بتایا ہے۔

ایک طریقہ جو ابھی میرے زیرِ مطالعہ آیا:

عمدہ کافی بنانا بھی کیمیا گری سے کم نہیں۔ یہ اس لئے کہہ رہا ہوں کہ دونوں کے متعلق یہی سننے میں آیا ہے کہ بس ایک آنچ کی کسر رہ گئی۔ ہر ایک کافی ہاؤس اور خاندان کا ایک مخصوص نسخہ ہوتا ہے جو سینہ بہ سینہ، حلق بہ حلق منتقل ہوتا رہتا ہے۔ مشرقی افریقہ کے اس انگریز افسر کا نسخہ سبھی کو معلوم ہے جس کی مزیدار کافی کی سارے ضلع میں دھوم تھی۔ ایک دن اس نے نہایت پر تکلف دعوت کی جس میں اس کو معزز مہمانوں کے سامنے طلب کیا اور کافی بنانے کی ترکیب پوچھی۔
حبشی نے جواب دیا "بہت ہی سہل طریقہ ہے۔ میں بہت سا کھولتا ہوا پانی اور دودھ لیتا ہوں۔ پھر اس میں کافی ملا کر دم کرتا ہوں۔"
"لیکن اس کو کیسے حل کرتے ہو۔ بہت مہین چھنی ہوتی ہے۔"
"حضور کے موزے میں چھانتا ہوں۔"
"کیا مطلب؟ میرے قیمتی ریشمی موزے استعمال کرتے ہو؟" آقا نے غضب ناک ہو کر پوچھا۔
خانساماں سہم گیا "نہیں سرکار! میں آپ کے صاف موزے کبھی استعمال نہیں کرتا۔"

(مشتاق احمد یوسفی کےمضمون 'کافی' سے ایک اقتباس)
 

مہوش علی

لائبریرین
عید الفطر کی دعوت میں ہم ایک جگہ مدعو تھے۔ بات ہوتے ہوتے چائے تک پہنچی تو صاحبِ خانہ نے اپنی اہلیہ کی شان میں ایک شعر کہا تھا، جو اب مجھے صحیح طرح یاد نہیں۔

لیکن کچھ اس قسم کا تھا۔

دل سے اُن کا متعرف ہوں،
صرف زبانی کلامی ہی نہیں
چائے تو وہ بہت اچھی بناتی ہیں مگر
منہ بنانے میں تو کوئی ان کا ثانی ہی نہیں۔

تو اب جو حضرات اپنی بیگمات کو چائے بنانے کی تکلیف دینا چاہتے ہیں، وہ یہ یاد رکھیں۔
 

شمشاد

لائبریرین
یہ پاکستان کے مشہور شاعر جناب انور مسعود کا ایک قطعہ ہے جسکا عنوان ہے ‘لاثانی زنانی‘ اور قطعہ یوں ہے :

اپنی زوجہ کے تعارف میں کہا ایک شخص نے
دل سے ان کا معترف ہوں میں زبانی ہی نہیں
چائے بھی اچھی بناتی ہیں میری بیگم مگر
منہ بنانے میں تو ان کا کوئی ثانی ہی نہیں
 

مہوش علی

لائبریرین
شمشاد نے کہا:
یہ پاکستان کے مشہور شاعر جناب انور مسعود کا ایک قطعہ ہے جسکا عنوان ہے ‘لاثانی زنانی‘ اور قطعہ یوں ہے :

اپنی زوجہ کے تعارف میں کہا ایک شخص نے
دل سے ان کا معترف ہوں میں زبانی ہی نہیں
چائے بھی اچھی بناتی ہیں میری بیگم مگر
منہ بنانے میں تو ان کا کوئی ثانی ہی نہیں
 
السلام علیکم
چائے بنانے کی ترکیب
سامان
پتیلی ایک عدد سائز (حسب رغبت)
پتیلی نہ ہو تو فرائنگ پین بھی چل سکتا ہے
چولہا ایک عدد (ہیٹر بھی کام دے سکتا ہے)
ماچس یا بجلی کا کونیکشن
نل کا پانی (اگر میسر نہ ہو تو مینریل واٹر بھی چلے گا) 250 ملی لیٹر
چینی (10 گرام)
چائے کی پتی ( 5 گرام)
دودھ یا دودھ نما کوئی بھی ایسی چیز جسکا رنگ سفید ہو اور لیموں ڈالنے سے خراب ہوتی ہو۔


اب پانی کو پتیلی(یا فرائی پین) میں ڈال کر گرم ہونے کو رکھ دیں ۔ نیچے چولہا جلانا مت بھولیں۔ چولہے کی لو جیسی مناسب رکھیں کر دیں اور جب پانی غصے سے ابلنا شروع کر دے تو اس کے منہ میں پتی ڈال دیں اگر غصہ ٹھنڈا نہ ہو اور اسکا منہ کالا ہونا شروع ہو جائے تو تھوڑی سی چینی بھی کھلا دیں اگر پھر بھی نہ مانے تو اسے دودھوں نہلا دیں اسطرح اسکا غصہ ٹھنڈا ہو جائے گا۔ اب اس محلول کو دیکھیں جب اس میں بھی پتیلی سے بغاوت کے اثرات نمایاں ہونے لگیں تو ایک آپریشن کرکے اسے مگ میں ڈال کر پی جائیے ۔ لی جئیے چائے تیار ہے ۔ اور پی بھی جاچکی :newbie:
 

سیفی

محفلین
جناب۔۔۔۔
چائے بنانا سائنس بھی ہے اور آرٹ بھی۔۔۔

اگر ذمہ داری سمجھ کر بنائیں تو سائنس اور اگر محبت سے بنائیں تو آرٹ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

میرے ایک جاننے والے کہتے تھے۔۔۔۔فائیو سٹار ہوٹل سے بھی چائے پیتا ہوں مگر جو مزہ اماں کے ہاتھ کی چائے کا ہے۔۔۔کہیں بھی نہیں۔
 

شمشاد

لائبریرین
یہی تو میں کہتا ہوں
فاہیو سٹار ہوٹل والی چائے میں چاہ نہیں ہوتی جبکہ اماں کی چائے میں چاہ ہی چاہ ہے
 

سیفی

محفلین
خاص ہستی یا “ہستیاں“۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔؟؟؟

سنا ہے محبت وقت کے ساتھ ساتھ تقسیم در تقسیم ہوتی ہے۔۔۔زمین کی طرح۔۔۔۔۔کیا خیال ہے بارے اسکے۔۔؟؟؟
 

شمشاد

لائبریرین
(بڑی چیہاس لگ رہی ہے۔)

مہربانی کر کے “چیہاس“ کی وضاحت فرما دیں کہ یہ کیا ہے؟
 
Top