چائے پانی..

یاز

محفلین
ایک پولیس والا نیا نیا بھرتی ہو کے ایک جیل میں پوسٹ ہو گیا۔ جیلر نے اس کی ابتدائی ٹریننگ کے لئے اس کو لیکچر دیتے ہوئے کہا کہ "ہم پولیس والوں کی تنخواہ کم ہوتی ہے، جس میں گزارہ نہیں ہو سکتا تو اس لئے ہمیں رشوت لینی پڑتی ہے۔ لیکن ہم اس کو رشوت نہیں کہتے، بلکہ چائے پانی کہتے ہیں۔"

یہ کہہ کر جیلر نے اس کو پہلا ٹاسک یہ دیا کہ دیکھو یہ قیدی دورانِ قید فوت ہو گیا ہے۔ اس لئے اس کی میت لے کے اس کے گھر والوں کے حوالے کر آؤ اور ان سے چائے پانی لے کے آنا۔ اس پہ نیا پولیس والا بولا کہ جناب اس کے گھر والوں کے لئے اتنی بری خبر لے کے جاؤں گا تو چائے پانی کس منہ سے مانگوں گا۔ جیلر نے ایک کھانگڑ یعنی تجربہ کار پولیس والے کو ساتھ بھیجا کہ اس کے ساتھ جاؤ، اس کی ٹریننگ بھی ہو جائے گی۔

جب پولیس والے اس کے گھر گئے تو تجربہ کار پولیس والے نے میت حوالے کرنے کے بعد لواحقین سے کہا " دیکھیں جناب اس کو پانچ سال قید کی سزا ہوئی تھی، لیکن یہ دو سال میں ہی فوت ہو گیا۔ اب باقی کی تین سال قید پوری کرنے کے لئے دوسرا بندہ دو یا پھر چائے پانی دو۔"
:grin:
 
یاز

محفلین
اوہ مر گئے۔
اتنی مشکل سے ایک عدد (غمناک) لطیفے کی آمد ہوئی تھی، وہ بھی ایسا پِٹا جیسے باکس آفس پہ رنبیر کپور کی فلمیں پِٹ رہی ہیں۔

اب ڈیلیٹ کرنا پڑے گا۔ زمرے کو ڈیلیٹ تو شاید منتظم ہی کر سکتے ہوں گے، اس لئے تدوین سے کام چلانے کی کوشش کرتے ہوئے کسی نئے لطیفے کی آمد کی کوشش کرتے ہیں۔

تب تک غمناک کے ساتھ گزارہ کر کے جیو
 
آخری تدوین:
اوہ مر گئے۔
اتنی مشکل سے ایک عدد (غمناک) لطیفے کی آمد ہوئی تھی، وہ بھی ایسا پِٹا جیسے باکس آفس پہ رنبیر کپور کی فلمیں پِٹ رہی ہیں۔

اب ڈیلیٹ کرنا پڑے گا۔ زمرے کو ڈیلیٹ تو شاید منتظم ہی کر سکتے ہوں گے، اس لئے تدوین سے کام چلانے کی کوشش کرتے ہوئے کسی نئے لطیفے کی آمد کی کوشش کرتے ہیں۔
بھائی آپ چائے پانی بھی تو غلط ٹائم پر مانگ رہے تھے
 
Top