انٹرویو چائے محمود غزنوی کے ساتھ

نایاب

لائبریرین
جی تلوار بازی کے مناظر اور دلکش موسیقی بھی زبردست ہیں لیکن مجھے زیادہ متاثر ٹام کروز اور سمورائی کے مکالموں، اور فلم کی تھیم نے کیا ہے۔یعنی سمورائی کیا ہوتا ہے، سیلف ڈسپلن اور جنگجو نفسیات کیا ہوتی ہے۔۔۔ یہ باتیں بہت پسند آئیں۔۔۔
محترم بھائی
اللہ تعالی آپ کے " سفر تلاش ذات " میں آسانی پیدا فرمائے آمین
مندرجہ بالا اقتباس نے گویا مجھ گونگے کو زبان دے دی ۔ اس اقتباس سے ابھرے کچھ سوال
سمورائی کیا ہوتا ہے ؟
سیلف ڈیفنس میں کیا آپ کچھ حدود کے پابند رہنا مناسب سمجھتے ہیں ؟
جنگجو نفسیات ۔۔ اس نفسیات سے انسان کو نوازا گیا ہے یا یہ نفسیات ماحول کے اثر سے ابھرتی ہے ۔
 
اللہ تعالی آپ کے " سفر تلاش ذات " میں آسانی پیدا فرمائے آمین
مندرجہ بالا اقتباس نے گویا مجھ گونگے کو زبان دے دی ۔ اس اقتباس سے ابھرے کچھ سوال
سمورائی کیا ہوتا ہے ؟
سمورائی کا مطلب ہے Servant یعنی آپ اسے اقبال کے بندہِ مومن کے تناظر میں بھی دیکھ سکتے ہیں
سیلف ڈیفنس میں کیا آپ کچھ حدود کے پابند رہنا مناسب سمجھتے ہیں ؟
میں نے لفظ سیلف ڈسپلن استعمال کیا تھا۔۔۔یعنی ضبطِ نفس۔ اور ضبطِ نفس تو نام ہی خود کو کچھ حدود کے اندر رکھنے کا ہے :)
جنگجو نفسیات ۔۔ اس نفسیات سے انسان کو نوازا گیا ہے یا یہ نفسیات ماحول کے اثر سے ابھرتی ہے ۔
میرا خیال ہے کہ ہر انسان کے اندر ایک وارئیر چھپا بیٹھا ہے۔۔۔لیکن اسکو آشکار کرنے کیلئے ماحول کی ضرورت پڑتی ہے۔۔لیکن جن لوگوں میں یہ عنصر غالب ہوتا ہے وہ خود ہی ماحول بنا لیتے ہیں
ہم جہاں پہنچے ہمارے ساتھ ویرانے گئے۔۔۔:p
 
ساجد

محفلین
محمود احمد غزنوی صاحب آپ نے بہت خوبصورتی سے سوالات کے جوابات دئیے ہیں۔ بعض باتیں تو اتنی اوکھی اوکھی کر دی ہیں آپ نے کہ ہمارا احساس کم مائگی دو چند ہو گیا :)۔
توقع ہے ابھی یہ سلسلہ مزید چلے گا۔
 
چھوٹاغالبؔ

صوفی صاحب، انسان بنو;)
اپنے نال ساڈی بِستی تے نہ کراؤ :(
 
زبیر مرزا

محفلین
لُطف آگیا محمودبھائی یہ چائے تو سادہ چائے سے آپ نے کشمیری چائے سی مہکتی اور ذائقے دار بنا دی
آپ کی شخصیت کے مزید پہلو دریافت ہوئے اور آپ نے برمحل اشعار کا استعمال خُوب کیا
khana+(9).JPG
 
نایاب

لائبریرین

یوسف-2

محفلین
محمود بھائی! واللہ لطف آگیا، آپ کے جوابات پڑھ کر۔ یہ رسمی جملہ ہوسکتا ہے، لیکن میں رسم نبھانے کا قائل نہیں:D
1۔ آپ پر اپنے نام کی مناسبت سے 17 حملے واجب ہیں۔ اب تک کتنے حملے ہوچکے اور کتنے باقی ہیں:D ہاں جتنے حملے ہوچکے، ان میں کتنوں کو شہید کیا اور کتنوں سے مات کھائی :D کالے کووں سے ڈرتے ہوئے جواب دیجئے گا :D
2۔ آپ کا پسندیدہ مشغلہ ؟ اردو محفل کے علاوہ
3۔ کچھ اپنی گھریلو کائنات کے بارے میں بتلائیں، اگر چاہیں تو
 
محمود بھائی! واللہ لطف آگیا، آپ کے جوابات پڑھ کر۔ یہ رسمی جملہ ہوسکتا ہے، لیکن میں رسم نبھانے کا قائل نہیں:D
بہت شکریہ یوسف بھائی۔۔۔آپکو لطف آیا، ہماری محنت وصول ہوگئی :)
1۔ آپ پر اپنے نام کی مناسبت سے 17 حملے واجب ہیں۔ اب تک کتنے حملے ہوچکے اور کتنے باقی ہیں:D ہاں جتنے حملے ہوچکے، ان میں کتنوں کو شہید کیا اور کتنوں سے مات کھائی :D کالے کووں سے ڈرتے ہوئے جواب دیجئے گا :D
مجھے بتایا گیا ہے کہ محمودتب بنے گا ، تُو پہلے ایاز بن۔۔۔لہٰذا ہنوز دلّی دور است ۔۔فی الحال قہرِ درویش برجانِ درویش :D
2۔ آپ کا پسندیدہ مشغلہ ؟ اردو محفل کے علاوہ
کتابیں پڑھنے کا شوق رہا ہے۔۔ایک چھوٹی سی لائبریری بھی بنائی ہے گھر میں (یعنی پاکستان میں)۔۔یہاں یو اے ای میں اسکا متبادل یعنی ایک ڈجیٹل لائبریری ہے میرے کمپیوٹر میں۔ :)
3۔ کچھ اپنی گھریلو کائنات کے بارے میں بتلائیں، اگر چاہیں تو
ایک عدد بیگم صاحبہ ہیں ۔۔۔ایک بیٹی ہے وفا محمود ، اور دو بیٹے ہیں عاطف اور عبداللہ
یہی کچھ ہے ساقی متاعِ فقیر
 
زبیر مرزا

محفلین
محمود بھائی بے حد دلچسپ جوابات - باربار اس دھاگے کو پڑھنا لُطف دے رہا ہے- مجھے جلدی بھی لگی ہے کہ اپنی ایک پرانی ہم جماعت کی
شادی میں شرکت کرنے دوسرے شہرجانا ہے لہذا جوتا ٹائی ،شرٹ استری ایک ہڑبونگ کا عالم ہے :)
ان شاءاللہ اب پیر کر روز وہاں سے آکر مزید پڑھوں گا-
جوابات کے لیے بے حد شکریہ
 
یوسف-2

محفلین
بہت خوب۔ اللہ آپ کی کائنات کی حفاظت فرمائے اور آپ سب کو خوش و خرم رکھے آمین
وہ تو آپ کے طرز تحریر ہی سے پتہ چل رہا تھا کہ ایک لائبریری آپ اپنے ”اندر“ بھی سجا رکھی ہے :D
  • کس قسم کی کتابیں زیادہ ذوق و شوق سے پڑھتے ہیں۔ مذہبی، ادبی فکشن، شاعری، معلوماتی یا کچھ اور؟
  • بیگم زیادہ ناراض ہوتی ہیں یا آپ ۔ ناراض ہونے والا فریق مجبوراً از خود من جاتا ہے یا ۔۔۔:D
  • دنیا میں وہ کون سی جگہ ہے جہاں آپ بار بار جانا پسند کریں گے
 
یوسف-2

محفلین
محمود بھائی بے حد دلچسپ جوابات - باربار اس دھاگے کو پڑھنا لُطف دے رہا ہے- مجھے جلدی بھی لگی ہے کہ اپنی ایک پرانی ہم جماعت کی شادی میں شرکت کرنے دوسرے شہرجانا ہے لہذا جوتا ٹائی ،شرٹ استری ایک ہڑبونگ کا عالم ہے :)
ان شاءاللہ اب پیر کر روز وہاں آکر مزید پڑھوں گا-
جوابات کے لیے بے حد شکریہ
:zabardast1: مرزا صاحب! آپ تو پہلے ہی لیٹ ہوچکے ہیں، اب جلدی کرنے کا کیا فائدہ ۔ پرانی ہم جماعت کی شادی میں۔۔۔ ہوئی تاخیر تو ’کوئی‘باعثِ تاخیر بھی تھا :haha:
 
بہت خوب۔ اللہ آپ کی کائنات کی حفاظت فرمائے اور آپ سب کو خوش و خرم رکھے آمین
وہ تو آپ کے طرز تحریر ہی سے پتہ چل رہا تھا کہ ایک لائبریری آپ اپنے ”اندر“ بھی سجا رکھی ہے :D
رسوائے دہر گو ہوئے آوارگی سے ہم
بارے، طبیعتوں کے تو چالاک ہوگئے
:D
کس قسم کی کتابیں زیادہ ذوق و شوق سے پڑھتے ہیں۔ مذہبی، ادبی فکشن، شاعری، معلوماتی یا کچھ اور؟
اوائل عمری میں شاعری اور ادبی فکشن تھی، پھر کچھ عرصہ خود بھی ٹوٹی پھوٹی شاعری نما تک بندی کی۔۔اسکے بعد کافی عرصے تک مذہبی اور تصوف وروحانیت کی کتابیں چلتی رہیں۔۔۔۔۔آجکل ان کتابوں کو تھوڑی دیر کیلئے دیس نکالا ملا ہوا ہے۔۔ ۔
بیگم زیادہ ناراض ہوتی ہیں یا آپ ۔ ناراض ہونے والا فریق مجبوراً از خود من جاتا ہے یا ۔۔۔ :D
پہلے وہ ہوا کرتی تھیں، اب کبھی کبھی میں ہوا کرتا ہوں۔۔۔پہلے بھی خود ہی منایا کرتا تھا، اور اب بھی خود ہی مان جایا کرتا ہوں۔:(
انہیں حالِ دل ہم سناتے رہے ہیں
وہ خاموش زلفیں بناتے رہے ہیں
:D
دنیا میں وہ کون سی جگہ ہے جہاں آپ بار بار جانا پسند کریں گے
ماضی کے کچھ گوشوں ، کچھ جھروکوںمیں بار بارجھانکنا اچھا لگتا ہے۔۔:)
مجھ کو خزاں کی ایک لُٹی رات سے ہے پیار
میں رونقِ بہار کا قائل نہیں ہوں دوست

شمشاد

لائبریرین

:zabardast1: مرزا صاحب! آپ تو پہلے ہی لیٹ ہوچکے ہیں، اب جلدی کرنے کا کیا فائدہ ۔ پرانی ہم جماعت کی شادی میں۔۔۔ ہوئی تاخیر تو ’کوئی‘باعثِ تاخیر بھی تھا :haha:

یہ اصل میں دوسروں کی شادیوں میں شرکت کر کر کے اپنی شادی کی ریہرسل کر رہے ہیں۔
 
یوسف-2

محفلین
یہ اصل میں دوسروں کی شادیوں میں شرکت کر کر کے اپنی شادی کی ریہرسل کر رہے ہیں۔
ابھی تک ریہرسل ہی چل رہی ہے۔ مرزا صاحب ! ریہرسل سے آگے کی بھی سوچیں ورنہ ساری ”ٹرینیں“ نکل جائیں گی اور (خاکم بدہن) آپ پلیٹ فارم پر کھڑے گنگنا رہے ہوں گے ۔ ۔ ۔ (کوئی سا بھی ”مناسب اور بر محل“ گیت :D )
 
شمشاد

لائبریرین
ابھی تو دوست احباب پوچھتے ہیں کہ شادی کب کرو گے، ایسا نہ ہو کل کو پوچھتے نظر آئیں شادی کیوں نہیں کی؟
 
Top