انٹرویو چائے باباجی کے ساتھ

نیلم

محفلین
بہت زبردست سوال اور اُتنے ہی زبردست جواب
ویسے باباجی آپ کو ارجن رام پال اس لیئے تو پسند نہیں ،،کہ کسی نے بتایا ہو کہ وہ آپ کی طرح لگتاہے:D
 
کڑک چائے اور کڑک سوالات کاراؤنڈ

1- اگرآپ کو ان میں سے کسی ایک کو پنجابی فلم میں ہیرو کاسٹ کرنا پڑے تو؟


تو کیا میں پنجابی یا پینڈو دکھائی نہیں دیتا؟؟؟؟؟؟
یہ ظلم ہے باباجی
 

باباجی

محفلین
بہت زبردست سوال اور اُتنے ہی زبردست جواب
ویسے باباجی آپ کو ارجن رام پال اس لیئے تو پسند نہیں ،،کہ کسی نے بتایا ہو کہ وہ آپ کی طرح لگتاہے:D
میں واقعی چاہتا ہوں کہ اس کی پرسنیلٹی کو کاپی کروں
اس میں جھوٹ کوئی نہیں
 

باباجی

محفلین
اچھا تبھی اُسی کی طرح لگ رہے ہیں بھیا آپ بائےلُکس :)
لُکس کی بات نہیں ہے ۔۔۔۔
لوگوں کی اکثر کسی نہ کسی سے مشابہت ہوتی ہے
بلکہ بعض اوقات لوگ مشابہت سے دھوکہ کھا جاتے ہیں
میرے ساتھ ایک دفعہ ایک واقعہ ہوا
میں کراچی میں تھا تو ایک تقریب میں ایک لڑکا میرے پاس آیا اور کوئی نام لیا جو مجھے یاد نہیں
اور کہا کہ دادا کہاں غائب ہوگئے تم (دادا عام طور پر کراچی میں لڑکے آپس میں ایک دوسرے کو پکارتے ہیں )
میں نے کہا بھائی تم کون ہو تو کہنے لگا اب ڈرامے نہیں کرو petroman چھوڑنے کے بعد تم غائب ہی ہوگئے (petroman کراچی کا ایک تعلیمی ادارہ ہے ) تو میں نے کہا بھائی میں تو کالج کبھی نہیں گیا تم پیٹرومین کا نام لیتے ہو ، وہ پھر بھی اڑا رہا کہ دادا تم فرنچ داڑھی رکھ کر سمجھ رہے ہو ہم تمہیں نہیں
پہچانیں گے تو میں نے اپنے دوستوں سے کہا پھر کہیں جا کر وہ مانا اور بہت حیران ہوا کہ اتنی مشابہت ۔
آجکل لوگ باڈی بلڈنگ کرتے ہیں جان ابراہم یا سلمان بننے کے لیئے
کوئی بڑے بال رکھتا ہے کہ سنجے دت کے ایسے سلکی بال تھے
اسی طرح مجھے ارجن رام پال کی پرسنیلٹی پسند ہے اور قسمت سے ہم دونوں ہی گہری رنگت کی سکن کے مالک ہیں تو میرا بھی دل کیا کہ چلو کچھ
پرسنیلٹی کو گروم کرنے کی کوشش کریں لیکن کامیاب نہیں ہوا (نوکری میں ایسا کوئی بھی کام کامیاب نہیں ہوتا :ROFLMAO:)
تو میں نے اسی پر شکر ادا کیا کہ چلو کسی ہیرو کا رنگ تو میرے جیسا ہے :)
 

باباجی

محفلین

زبیر مرزا

محفلین
1- آپ فضول خرچ ہیں یا سوچ سمجھ کے خریداری کرتے ہیں؟
2- زیادہ پیسے کن چیزوں پر سرف کرتے ہیں؟
3- کس طرح کے لوگ ناقابلِ برداشت ہوتے ہیں آپ کے لیے؟
4- لوگوں کو آسانی سے معاف کردیتے ہیں یا غصہ اور ناراضگی دیر تک رہتی ہے؟
5- زندگی میں کس چیز کی کمی شدت سے محسوس ہوتی ہے؟
6- نئی فلم دیکھنا یا کسی دیرینہ دوست کے ساتھ خوش گپیاں آپ کی ترجیح؟
7- سماجی تبدیلی کے لیے کیا ضروری سمجھتے ہیں مثبت انفرادی سوچ یا سیاسی تبدیلی؟
8- روایت کی پاسداری ضروری ہے یا وقت کے ساتھ خود کو بدلنے پر یقین رکھتے ہیں؟
9- ناگوار صورتحال میں آپ کا پہلا ردعمل کس طرح کا ہوتا ہے ؟
10- آپ کی نظر میں بہترین تحفہ کیا ہے؟
 

نیرنگ خیال

لائبریرین
بابا جی سچی بات تو یہ ہے کہ آپ کی پرسنیلٹی اُس آدھے پارسی ارجن رام پال سے زیادہ پُرکشش ہے
ویسے نیرنگ خیال کی کچھ تصاویر عامرخان سی لگیں
ہاں جی نین کی سائیڈ پوز کی تصویر ایسی ہی ہے
عامر خان کی جوانی کی
یہ بات مجھے آج تک کسی نے نہیں کہی تھی۔ آپ احباب کا شکریہ :devil:
 
Top