پی ایم اے " پاکستان ملٹری اکیڈمی " میں انگریزی کا نفاذ

فخرنوید

محفلین
پی ایم اے " پاکستان ملٹری اکیڈمی " میں انگریزی کا نفاذ

ایک وقت تھا کہ ہر سرکاری ادارے میں انگریزی کو بول چال کی عام زبان قرار دینے پر غور ہو رہا تھا۔ جس کے پیچھے پاکستانی تعلیم یافتہ طبقے کا غلامانہ ذہن اور انگریزی بولنے کو باعثِ فخر سمجھاجانا تھا۔
اسی سلسلے میں پاکستان کی مایہ ناز ملٹری اکیڈمی میں بھی حکم نافظ ہو گیا کہ اب انگریزی ہی سرکاری زبان کے طور پر تدریس کے لیے استعمال کی جائے گی۔
اس کے نتیجے میں جو انگریزی وجود میں آئی اگر انگریز بھی سن لیتے تو حیرت زدہ رہ جاتے۔
استادوں کی انگریزی ملاحضہ فرمائیں !
If you narrow me, i will narrow you
اگر تم مجھے تنگ کرو گے تو میں تمہیں تنگ کروں گا
Do do, not do, not do, what is mine
کرنا ہے تو کرو، نہیں کرنا نہ کرو، میرا کیا ہے
Do do, not do, not do, what my goes, my father's goes
کرنا ہے تو کرو ، نہیں کرتے نہ کرو، میرا اور میرے باپ کا کیا جاتا ہے
 
Top