پین کیک

x boy

محفلین
اسکا بنانا یعنی جھٹ پٹ،،
ایک کپ وائٹ فلاور، ایک چائے چمچ بیکنگ پاؤڈو،نمک حسب ضرورت، شکر اگرچاہیں تو لیکن میں نہیں ڈلواتا، دو انڈے، اور دودھ بیٹر کے لئے۔
ڈرائی چیزیں پہلے مکس کرلیں اچھی طرح ہونے کے بعد
دونو انڈوں کو اچھی طرح پھینٹیں اور ڈرائی مکسچر کے ساتھ ملادیں انکو مکس کریں اور اس میں دودھ
اتنا ملائے کہ آپ کو ایک گاڑھا بہنے والا بیٹر مل جائے۔
پیں گرم کرکے اس میں اس بیٹر کو بڑے چمچ سے ڈالیں اور جب روٹی کی طرح نظر آئیے تو اس کو پلٹ دیں کچھ سکنڈ کے لئے ڈھک بھی سکتے ہیں۔

بچوں کو اسکول اور بڑوں کو آفس جانے سے قبل ناشتے میں فٹافٹ تیار کرکے دے سکتے ہیں
پین کیک کو بٹراسکوچ سوس یا چاکلیٹ سوس سے سرو کریں۔

images

images
 
Top