پڑھے لکھے فلاسفر:)

محترم بھائی ۔ اگر آپ کو ابھی تک بیگم اور دانشمندانہ فلسفے کے درمیانی واسطے کے بارے آگہی نہیں ملی ۔
تو بلا شک " عمر ہی گنوائی "
شوہر " بادشاہ " تو بیگم " ملکہ "
بادشاہ اپنی بادشاہت کی شان و شوکت میں محو رہتا ہے ۔
جبکہ ملکہ اس بادشاہت کو دوام دینے میں محو رہتی ہے ۔
بادشاہ پل میں سخی بن سب کچھ لٹا دیتا ہے ۔
ملکہ دوراندیشی کو ہمراہ رکھتی ہے ۔
بیگم کی مان لینا ہی عقل مندی کہ
مرد اک عورت سے شادی کراسے نبھاتا ہے ۔
جبکہ عورت کو شادی کے بعد شوہر سمیت پورے خاندان کو اس شادی کا خراج ادا کرنا پڑتا ہے ۔
اور عورت اپنی دانشمندی سے اپنے مرد کے ساتھ بہر صورت نبھاہ کرنے کے ساتھ ساتھ پورے خاندان کے ساتھ وفا نبھاتی ہے ۔
عورت ہی گھر بناتی ہے ۔ سنوارتی ہے ۔
 
نایاب

لائبریرین
کیوں ہمارے گھر عورت کے بغیر کیا بنا سنورا نہیں ہے :rolleyes: بلکہ کسی کے بھی گھر سے اچھا ہے :whistle::grin:
محترم بھائی ۔ یہ جتنے بھی ہم جیسوں کو اللہ تعالی پردیس کی سزا کٹواتا ہے وہ سب کسی سگھڑ ترین عورت سے بڑھ کر سگھڑ بننے پر مجبور ہوجاتے ہیں ۔ کیونکہ مجبوری کا نام شکریہ ۔ اور وقت ہمیں مجبور کر ہی دیتا ہے کہ ہم عورتوں والے بھی سب کام کریں ۔
 
عسکری

معطل

بس پھر مسئلہ تو حل ہو گیا نا کہ ہم سب کر سکتے ہیں پھر کیوں ٹینشن لیں؟
 
نایاب

لائبریرین
بس پھر مسئلہ تو حل ہو گیا نا کہ ہم سب کر سکتے ہیں پھر کیوں ٹینشن لیں؟
بس اک کام نہیں کر سکتے ۔ وہ کام جو سچے خالق نے اپنی تخلیق کو دوام دینے کے لیئے عورت کے سپرد کرتے اسے ماں کے درجے سے نواز جنت اس کے قدموں تلے رکھ دی ۔ سو ٹینشن تو بنتی ہے نا محترم بھائی ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
 
عسکری

معطل
بس اک کام نہیں کر سکتے ۔ وہ کام جو سچے خالق نے اپنی تخلیق کو دوام دینے کے لیئے عورت کے سپرد کرتے اسے ماں کے درجے سے نواز جنت اس کے قدموں تلے رکھ دی ۔ سو ٹینشن تو بنتی ہے نا محترم بھائی ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔
نہیں ہمیں اس کی کوئی ضرورت نہیں آج کوئی مجھ سے پوچھے میرے پر دادا کے دادا کا کیا نام تھا تو مجھے کیا پتا؟ مجھے اپنے پچھلے داداؤں کے 4 نام یاد ہین پانچواں کون تھا مجھے نہیں پتہ نسل اور تخلیق کی کوئی ضرورت نہیں 18 کروڑ آبادی ہی گئی ہے ہمارے ملک کی اب تو چائنا کی طرح سیکرٹ انجکشن لگا دینے چاہیے بچوں کو پیدا ہوتے ہی کہ وہ مزید بچے نا بنا سکیں ۔
 
شمشاد

لائبریرین
لیکن نیلم نے شادی نہ کرنے کی قسم کھائی ہی کب ہے، وہ تو Pakistani کہہ رہا ہے کہ اپنے سر کی قسم شادی نہ کریں گے۔
 
محترم بھائی ۔ اگر آپ کو ابھی تک بیگم اور دانشمندانہ فلسفے کے درمیانی واسطے کے بارے آگہی نہیں ملی ۔
تو بلا شک " عمر ہی گنوائی "
شوہر " بادشاہ " تو بیگم " ملکہ "
بادشاہ اپنی بادشاہت کی شان و شوکت میں محو رہتا ہے ۔
جبکہ ملکہ اس بادشاہت کو دوام دینے میں محو رہتی ہے ۔
بادشاہ پل میں سخی بن سب کچھ لٹا دیتا ہے ۔
ملکہ دوراندیشی کو ہمراہ رکھتی ہے ۔
بیگم کی مان لینا ہی عقل مندی کہ
مرد اک عورت سے شادی کراسے نبھاتا ہے ۔
جبکہ عورت کو شادی کے بعد شوہر سمیت پورے خاندان کو اس شادی کا خراج ادا کرنا پڑتا ہے ۔
اور عورت اپنی دانشمندی سے اپنے مرد کے ساتھ بہر صورت نبھاہ کرنے کے ساتھ ساتھ پورے خاندان کے ساتھ وفا نبھاتی ہے ۔
عورت ہی گھر بناتی ہے ۔ سنوارتی ہے ۔
خواتین اور غیرملکوں میں مقیم افراد کا یہی ماننا ہے۔۔۔:laugh:
 
نایاب

لائبریرین
نہیں ہمیں اس کی کوئی ضرورت نہیں آج کوئی مجھ سے پوچھے میرے پر دادا کے دادا کا کیا نام تھا تو مجھے کیا پتا؟ مجھے اپنے پچھلے داداؤں کے 4 نام یاد ہین پانچواں کون تھا مجھے نہیں پتہ نسل اور تخلیق کی کوئی ضرورت نہیں 18 کروڑ آبادی ہی گئی ہے ہمارے ملک کی اب تو چائنا کی طرح سیکرٹ انجکشن لگا دینے چاہیے بچوں کو پیدا ہوتے ہی کہ وہ مزید بچے نا بنا سکیں ۔
میرے بھائی یہ تو کوئی عذر نہ ہوا ۔ چاہے آپ کو نام یاد ہیں یا کہ نہیں ۔ نسل تو بہرطور تخلیق کے مرحلے سے گزر رہی ہے ۔ اور اس تخلیق کے مرحلے کو جاری رکھنے کے لیئے کچھ مستشنیات کے علاوہ عورت کا وجود لازم ہے ۔ آپ جو بات کہہ رہے ہیں ۔ اس کا شافی جواب آپ کو " مہاتما بدھ " کی تعلیمات سے مل سکتا ہے ۔ جو کہ " نروان " سے منسلک ہیں ۔
 
نایاب

لائبریرین
خواتین اور غیرملکوں میں مقیم افراد کا یہی ماننا ہے۔۔۔ :laugh:
میرے بھائی ۔ اندرون وطن بھی یہ اک حقیقت ہے ۔ کچھ مخصوص حالات و واقعات کے علاوہ آپ کو ہر گھر ہی " ماں " پر استوار ملے گا ۔
اور " ماں " بھی باپ کی بیگم ہی ہوتی ہے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
 
عسکری

معطل
میرے بھائی یہ تو کوئی عذر نہ ہوا ۔ چاہے آپ کو نام یاد ہیں یا کہ نہیں ۔ نسل تو بہرطور تخلیق کے مرحلے سے گزر رہی ہے ۔ اور اس تخلیق کے مرحلے کو جاری رکھنے کے لیئے کچھ مستشنیات کے علاوہ عورت کا وجود لازم ہے ۔ آپ جو بات کہہ رہے ہیں ۔ اس کا شافی جواب آپ کو " مہاتما بدھ " کی تعلیمات سے مل سکتا ہے ۔ جو کہ " نروان " سے منسلک ہیں ۔
اور جنریشن بڑھانے یا تخلیق سے کیا فوائد ملتے ہیں انسانیت کو کچھ ہمیں بھی تو پتا چلے؟ اگر میں نا ہوتا تو کونسا پہاڑ گر جانا تھا ؟ یا میرا سارا خاندان ہی نا ہوتا تو کونسی قیامت آ جاتی ؟ میرے خیال سے یہ سب باتیں ہیں ۔
 
میرے بھائی اگر آپ نہ ہوتے تو ہمیں کون فوجی اسلحہ و سازوسامان کے بارے آگہی سے نوازتا ۔
گر آپ نہ ہوتے تو کون اپنی باتوں سے ہمارا دل بہلاتا ۔ آپ نہ ہوتے تو کون ہم سے ایسی بحثیں کرتا ۔
کون دکھی دلوں پر مرہم رکھتا ۔ ؟؟؟؟؟؟؟ آپ کا ہونا لازم تھا کہ اپنے وقت پر اس دنیا کے سٹیج پر نمودار ہوں اپنا ایکٹ پرفارم کریں ۔ اور پردے کے پیچھے چلے جائیں ۔
وہ جو کہتے ہیں کہ " اپنی ذات سے عشق ہے سچا باقی سب افسانے ۔ " کیونکہ ہرکوئی اپنی نفس ذات کی حقیقت جانتا ہے ۔ اور اسی کو توانا رکھنے میں محو رہتا ہے ۔ تخلیق اور جنریشن کے رواں رہنے سے یہ " نفس ذات " وجود میں آتی ہیں ۔ اپنا اپنا عشق نبھاتی ہیں ۔ زندگی میں رنگ بھرتی ہیں ۔ بحر حیات کی موجوں اضطراب پیدا کرتی ہیں ۔ اور ان کے لیئے حوصلے کا سبب بنتی ہیں جو کہ تخلیق کے رواں رہنے کو زندگی کا حسن مانتے ہیں ۔
 
ان باتوں کا میرے پاس کوئی جواب نہیں ہے میٹینگ برخواست کی جاتی ہے اب :roll:
 
عسکری

معطل
اچھا کیا محترم بھائی میٹنگ برخواست کر دی ۔ میں تو خود کو یہ سب لکھ کر " پڑھے لکھے فلاسفروں " کی صف میں پانے لگا تھا ۔
میں جو جیت گیا ہوں اس میں اب کیا فائدہ ہے بات بڑھا کر :laughing: میں نے نہیں کرنی شادی وادی بچے وچے بس فیصلہ ہو گیا :laugh:
 
فاتح

لائبریرین
جی بلکل 4 محترم بھایئوں نےمتفق کیاہے:D
بس وہ چاروں "محترم" "بھائی" آج سے ہماری ہٹ لسٹ پر ہیں۔
ویسے ایک لطیفہ یاد آ گیا جو ہمارے ایک وکیل دوست نے سنایا تھا۔۔۔
ایک وکیل جرح کے دوران بار بار مخالف وکیل کو کہہ رہا تھا "آپ جھوٹ بول رہے ہیں"۔
آخر دوسرا وکیل تنگ آ گیا اور اس نے کہا "ہم سب عدالت میں جھوٹ ہی تو بولتے ہیں"۔
یہ سن کر جج نے فوراً مداخلت کی "یہ توہین عدالت کر رہے ہیں آپ"۔
وہ وکیل بولا "میں اقرار کرتا ہوں کم از کم میں تو کمرۂ عدالت میں مسلسل جھوٹ ہی بول رہا ہوں"
"وہ کیسے؟ ثابت کریں" جج نے کہا
وکیل نے کہا "دیکھیں سر، میں مسلسل ان وکیل کو "میرے قابل بھائی (مائی لرنڈ برادر) کہہ کر بلا رہا ہوں حالانکہ ہم سب جانتے ہیں کہ نہ تو یہ میرے بھائی ہیں اور نہ ہی قابل"۔
واضح ہو کہ یہ لطیفہ قطعاً موقع محل کی مناسبت سے نہیں ہے اور یونھی ذہن میں آ گیا تھا تو لکھ دیا۔ :D
 
Top