پولیو ویکسین

یوسف-2

محفلین
news-08.gif



news-10.gif

news-15.gif
 

زبیر مرزا

محفلین
ٹی وی پر ایک ڈاکٹر صاحب کہہ رہے تھے کہ محض کے قطرے پلانا کافی نہیں اس کے انجکشن بھی ضرورلگنے چاہیں
یہ ایک رپورٹ بھی نظرسے گزری
پولیو کے ماہرین نے تازہ ترین رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ پولیو ویکسینیشن یا ٹیکے کی نارمل ڈوز کا پانچواں حصہ بھی اگر نومولود بچوں کو دے دیا جائے تو انہیں اس بیماری سے تحفظ فراہم کیا جا سکتا ہے، بشرطیکہ ٹیکے کی اس قلیل مقدار کو محض جلد کے نیچے انجیکٹ کیا جائے۔ اس نئی تحقیق کے نتائج کی مدد سے ویکسینیشن پر آنے والی لاگت میں کمی واقع ہو سکتی ہے۔ یہ ترقی پذیر ممالک کا ایک اہم مسئلہ ہے جن میں سے چند ملکوں میں معذوری کا باعث بننے والی بیماریاں ہنوز ایک ایک بڑا مسئلہ بنی ہوئی ہیں۔
سوئیوں کے بغیر جسم میں ادویات کی منتقلی کی تکنیک ایجاد کرنے والے معروف ادارے ’ بائیو جیکٹ میڈیکل نے ایک ایسا انجیکشن ایجاد کیا ہے جس میں کوئی سوئی نہیں ہوتی ۔ 2، 4 اور 6 ماہ تک کہ بچوں کو ان کی جلد کے نیچے اس انجکشن کے ذریعے دوا دی جاتی ہے۔ خون کے معائنے یا بلڈ ٹیسٹ کی رپورٹ سے پتا چلا ہے کہ اس طریقےسے ویکسینیشن حاصل کرنے والے 95 فیصد بچوں کے اندر پولیو کے خلاف موثر قوت مدافعت پیدا ہوئی ہے۔
 
ش

شہزاد احمد

مہمان
کیا پاکستان میں "مسلم ڈاکٹرز" کوئی ایسی میڈیکل ریسرچ ٹیم نہیں بنا سکتے جو اس حوالے سے کوئی معتبر قسم کی رپورٹ مرتب کر سکیں ۔۔۔ کوئی حل بھی تو نکلنا چاہیے اس مسئلے کا!
 

قیصرانی

لائبریرین
یہ مضمون دیکھئے

میرے والد اور نانا ڈاکٹر تھے۔ ایک دن میرے والد نے جب میری ویکسینیشن بک نکالی تو پتہ چلا کہ مجھے کبھی بھی پولیو سے بچاؤ کی ویکسین نہیں دی گئی تھی۔ ہوا یوں کہ ہم لوگ آدھا وقت نانا کی طرف اور آدھا وقت گھر گذارتے تھے۔ ابو سمجھے کہ نانا نے لگوا دی ہوگی اور نانا سمجھے کہ ابو نے لگوا دی ہوگی ویکسین۔ دو تین دن ابو بہت پریشان رہے کہ یہ کیا ہو گیا۔ لیکن چونکہ پولیو محض ابتدائی چند سال ہی خطرہ ہوتا ہے اور میں بیس سال کا ہو رہا تھا، اس لئے پھر وہ نارمل ہو گئے تھے
 

شمشاد

لائبریرین
ایک طرف پولیو کے قطرے پلانے کی مہمیں، ایک طرف پولیو کی ٹیموں پر قاتلانہ حملے، مزید یہ کہ اس کے باوجود کیسیز سامنے آ رہے ہیں۔

یقیناً بہت سی کالی بھیڑیں ہیں اس سارے چکر میں۔
 

arifkarim

معطل
پولیو ویکسین نے پوری دنیا میں چنداں ممالک کے علاوہ، جنمیں پسماندہ ممالک شامل ہیں، کا خاتمہ کر دیا ہے۔ اسکے باوجود مغربی ادویات کو سازش کا نام دینے والے عناصر کی ہمارے معاشرہ میں کمی نہیں ہے جو اسی مغربی ٹیکنالوجی کو استعمال کرتے ہوئے یہاں وہاں انکے خلاف پراپیگنڈا کرتے رہتے ہیں۔ سنہ 2005 میں ان ممالک میں کثرت سے پولیو موجود تھی:
Polio_worldwide_2005.svg
اس نقشہ کو غور سے دیکھیں اور پھر بتائیں کہ یہود و نصاریٰ کی سازش صرف انہی ممالک میں کیوں ہے؟ :angel:
 

arifkarim

معطل
اور ذرا یہ رپورٹ بھی پڑھیں تا کہ پولیو ویکسین کی ناکامی کی وجوہات یہود و نصاریٰ کی سازش کی بجائے مولویان اسلام کی سازش کے طور پر سمجھی جا سکے:
In 2007 there were 1,315 cases of poliomyelitis reported worldwide.[32] Over 60% of cases (874) occurred in India; while in Nigeria, the number of polio cases fell dramatically, from 1,122 cases reported in 2006 to 285 cases in 2007. Officials credit the drop in new infections to improved political control in the southern states and resumed immunisation in the north, where Muslim clerics led a boycott of vaccination in late 2003. Local governments and clerics allowed vaccinations to resume on the condition that the vaccines be manufactured in Indonesia, a majority Muslim country, and not in the United States.[48]Turai Yar'Adua, wife of recently-elected Nigerian president Umaru Yar'Adua, made the eradication of polio one of her priorities. Attending the launch of immunization campaigns in Birnin Kebbi in July 2007, Turai Yar'Adua urged parents to vaccinate their children and stressed the safety of oral polio vaccine.[53]
One factor in the failure of polio immunization programs has been opposition by Muslim fundamentalists. This opposition has varied and is linked mostly to local political will rather than any religious orthodoxy. In Pakistan and Afghanistan, the Talibanhave issued fatwas against polio vaccination, while Saudi Arabia has supported the eradication effort by demanding that all pilgrims to the Haj that originate from polio endemic countries receive vaccination upon arrival. But even with the express support of political leaders, polio workers have been kidnapped, beaten, and assassinated.[54] In February 2007, physician Abdul Ghani, who was in charge of polio immunizations in a key area of disease occurrence in northern Pakistan, was killed in a terrorist bombing.[55] In July 2007, a student traveling from Pakistan imported the first polio case to Australia in over 20 years.[56] Other countries with significant numbers of wild polio virus cases include the Democratic Republic of the Congowhich reported 41 cases, Chad with 22 cases, and Niger and Myanmar, each of which reported 11 cases.[32]
 

سید ذیشان

محفلین
کیا پاکستان میں "مسلم ڈاکٹرز" کوئی ایسی میڈیکل ریسرچ ٹیم نہیں بنا سکتے جو اس حوالے سے کوئی معتبر قسم کی رپورٹ مرتب کر سکیں ۔۔۔ کوئی حل بھی تو نکلنا چاہیے اس مسئلے کا!

اب "امت" سے زیادہ معتبر رپورٹس بنانا تو محال ہے۔

مجھے سمجھ نہیں آتی کہ کچھ ممبرز مسلسل امت جیسے اخباروں کی رپورٹیں سائنسی ایشوز پر کیوں محفل پر پوسٹ کرتے ہیں جبکہ ان کی سائنسی ویلیو شائد صفر سے بھی نیچے ہو۔
 
ش

شہزاد احمد

مہمان
اب "امت" سے زیادہ معتبر رپورٹس بنانا تو محال ہے۔

مجھے سمجھ نہیں آتی کہ کچھ ممبرز مسلسل امت جیسے اخباروں کی رپورٹیں سائنسی ایشوز پر کیوں محفل پر پوسٹ کرتے ہیں جبکہ ان کی سائنسی ویلیو شائد صفر سے بھی نیچے ہو۔
"امت" میں جو رپورٹ چھپی ہے، اس میں "حوالے" دینے سے نہ جانے کیوں اجتناب کیا گیا ہے۔ ٹھوس باتیں کم ہیں، "امت" کو اپنا معیار بہتر بنانا چاہیے"۔
 

arifkarim

معطل
اب "امت" سے زیادہ معتبر رپورٹس بنانا تو محال ہے۔

مجھے سمجھ نہیں آتی کہ کچھ ممبرز مسلسل امت جیسے اخباروں کی رپورٹیں سائنسی ایشوز پر کیوں محفل پر پوسٹ کرتے ہیں جبکہ ان کی سائنسی ویلیو شائد صفر سے بھی نیچے ہو۔
چلو ایک بات تو طے ہے کہ انہوں نے اخبار کا نام بالکل صحیح رکھا ہے۔ جو ہماری امت کا حال ہے وہی اس اخبار کا حال ہے :)
 
Top