پوسٹ مارٹم! ۔۔۔ (از فصیح احمد)

سید فصیح احمد

لائبریرین
میں(اکتاہٹ کے ساتھ): آپ برملا سمجھایئے، سب تاکید پلکوں پر!
لیکن آپ کا یوں میری تحریر کا پوسٹ مارٹم کرنا مجھے قطعاً پسند نہیں۔

وہ (مسکراتے ہوئے): تمہاری تحریر کیڑا ہے جسے میں سفید کفن پہنا دیتا ہوں،
مگر تُم دیکھنا ایک دن یہ کفن اس کیڑے کی تمام میل چوس لے گا، پھر یہ سخت چادر بن جائے گا اور پھٹ جائے گا۔
اس کے بعد جانتے ہو کیا ہو گا؟

میں(ناگواری سے): نہیں!!

وہ ( عینک کو نیچے سرکا کر مجھے بغور دیکھتے ہوئے ): اس چادر کو پھاڑ کر تتلی آزاد ہو جائے گی!!
 
آخری تدوین:

ماہی احمد

تتلی :)
 
سید فصیح احمد

لائبریرین
تتلی آزاد ہو گئی تو سب کچھ رائیگاں چلا جائے گا

۔۔۔۔
عمدہ تحریر ہے

جی بالکل!! تتلی کفن سے تو نکلے مگر بھاگنے نہ پائے ۔۔ پر یہ بھی خیال میں رہے کہ نازک نفس ہے تو حد سے زیادہ قدغن بھی اس کی پروان میں رکاوٹ کرے گی ۔۔۔۔ یعنی مختصر یہ کہ انتہائی حساس معاملہ ہے :) :)
جزاک اللہ محترم :)
 
Top