مبارکباد پندرہ اگست، بوجهو تو جانیں؟؟؟

رانا

محفلین
بہت عمدہ تعبیر جی۔ زبردست۔ کیا روانی ہے اور کیا الفاظ کی فروانی ہے۔ کیا ہی اچھوتے انداز میں عاطف بٹ صاحب کو محفل میں شرکت کی سالگرہ کا تحفہ دیا ہے۔ لاجواب۔ :zabardast1:

آپ کے اس دھاگے سے ہمیں وہ دھاگہ یاد آگیا جو عاطف صاحب نے آپ کے لئے کھولا تھا۔ وہیں کہیں یہ اڑتی اڑتی سنی تھی کہ بھئی محترمہ تعبیر تو کوئی اسی نوے کے پیٹے میں ہیں اور نواسے نواسیوں والی ہیں۔ یقین مانیں ہم تو یہ سن کر ششدر رہ گئے تھے کہ ہیں یہ کیا!:eek: باتوں کی کھنک سے تو تیس سے زیادہ کی نہیں لگتیں لیکن اسی نوے !! کچھ زیادہ نہیں ہوگیا!! یقین مانیں اس کے بعد ایک مرتبہ جب آپ کو کسی دھاگے میں مخاطب کرنے لگے تو آپ کی سنی سنائی عمر کا خیال کرکے ‘‘تعبیرن بی’’ کہنے لگے تھے;) لیکن پھر خیال آیا کہ سنی سنائی بات ہے کہیں غلط ہی نہ ہو۔ صحیح ہو تو کوئی مسئلہ نہیں کہ اسی نوے کی عمر کے استخوانی ہاتھ میں ہم پر اٹھنے کی تاب ہی کہاں ہوگی لیکن بات اگر غلط نکلی اور یہ کوئی تیس کے آس پاس کی ہوئیں تو اس عمر میں ہاتھ بڑے زناٹے کا پڑتا ہے اور اوپر سے ہاتھ میں ہو بارہ نمبر کی سینڈل تو بندہ گیا کام سے۔:) بس اس خیال کا آنا تھا کہ عین آخری لمحات میں "تعبیرن بی" کی بجائے "تعبیر جی" منہ سے نکل گیا اور تب سے ہم آپ کو تعبیر جی ہی کہتے ہیں۔ ظاہر ہے اس کے بعد تعبیر بہنا تو نہیں کہہ سکتے تھے کہ لوگ کیا کہتے کہ دیکھو کتنا بدتمیز ہے نوے سالہ بڑھیا کو بہنا کہہ رہا ہے۔ کسی نے تمیز ہی نہیں سکھائی ۔:oops: لیکن ہم بھی کیا کرتے کہ اگر "اماں جی" کہتے تو لوگ تو کچھ نہ کہتے آپ نے ہی برس پڑنا تھا کہ ‘‘اماں ہوگی تیری اماں’’;) کہ خاتون نوے کی عمر میں بھی ہو تو خواہش ہوتی ہے کہ لوگ اسے بٹیا کہیں۔:)اب اتنا حوصلہ تو سعود بھائی ہی دکھا سکتے ہیں۔;) بس جناب ہمیں تو تعبیر جی کہنے میں ہی عافیت نظر آئی۔:)

لیکن آج اس دھاگے میں یہ خبر غلط ہوتی دکھائی دے رہی ہے کیوں کہ آپ کا پہلا ہی جملہ کہ "ٹاپک پاکستان کے لحاظ سے تو تھوڑا لیٹ ہو گیا ہے" بڑے کڑاکے سے کہا گیا ہے جو میرے حساب سے نوے کی عمر میں کچھ اس انداز میں ہونا چاہئے تھا "تھاپک پھاکھستان کے لیاج چھے تھولا لیت ہوگیا اے":) اس سے اندازہ ہوتا ہے کہ نوے کی عمر کی تمام خبریں غلط ہیں۔ لیکن پھر ذرا مزید آگے جائیں تو پھر شکوک پیدا ہوتے ہیں اس جملے سے کہ "تو پیارے بچوں۔۔۔۔" اب ظاہر ہے بندہ نوے کے سن میں ہو تو دن رات نواسے نواسیوں کو بچوں کہہ کہہ کر اس کی زبان پر ہی یہ چڑھ جاتا ہے کہ پیارے بچوں۔;) لیکن اس کے بعد ذرا اور آگے جائیں تو یہ شک پھر سے دور ہوجاتا ہے اس جملے سے کہ "ان کے وعدے بالکل فلم کچھ کچھ ہوتا ہےکے اس ڈائیلاگ جیسے ہیں کہ ہم پیار بھی ایک ہی بار کرتے ہیں" کہ نوے کی عمر میں بندے کو فلم کے ہجے بھی یاد نہیں رہتے جبکہ یہاں پورا نام بلکہ ڈائیلاگ تک یاد ہیں۔ اب پھر یقین ہوجاتا ہے کہ واقعی نوے والی بات غلط ہے۔:heehee: لیکن پھر کچھ اور آگے جائیں تو۔۔۔۔۔۔۔:rollingonthefloor:
 
عاطف بٹ

محفلین
بہت عمدہ تعبیر جی۔ زبردست۔ کیا روانی ہے اور کیا الفاظ کی فروانی ہے۔ کیا ہی اچھوتے انداز میں عاطف بٹ صاحب کو محفل میں شرکت کی سالگرہ کا تحفہ دیا ہے۔ لاجواب۔ :zabardast1:

آپ کے اس دھاگے سے ہمیں وہ دھاگہ یاد آگیا جو عاطف صاحب نے آپ کے لئے کھولا تھا۔ وہیں کہیں یہ اڑتی اڑتی سنی تھی کہ بھئی محترمہ تعبیر تو کوئی اسی نوے کے پیٹے میں ہیں اور نواسے نواسیوں والی ہیں۔ یقین مانیں ہم تو یہ سن کر ششدر رہ گئے تھے کہ ہیں یہ کیا!:eek: باتوں کی کھنک سے تو تیس سے زیادہ کی نہیں لگتیں لیکن اسی نوے !! کچھ زیادہ نہیں ہوگیا!! یقین مانیں اس کے بعد ایک مرتبہ جب آپ کو کسی دھاگے میں مخاطب کرنے لگے تو آپ کی سنی سنائی عمر کا خیال کرکے ‘‘تعبیرن بی’’ کہنے لگے تھے;) لیکن پھر خیال آیا کہ سنی سنائی بات ہے کہیں غلط ہی نہ ہو۔ صحیح ہو تو کوئی مسئلہ نہیں کہ اسی نوے کی عمر کے استخوانی ہاتھ میں ہم پر اٹھنے کی تاب ہی کہاں ہوگی لیکن بات اگر غلط نکلی اور یہ کوئی تیس کے آس پاس کی ہوئیں تو اس عمر میں ہاتھ بڑے زناٹے کا پڑتا ہے اور اوپر سے ہاتھ میں ہو بارہ نمبر کی سینڈل تو بندہ گیا کام سے۔:) بس اس خیال کا آنا تھا کہ عین آخری لمحات میں "تعبیرن بی" کی بجائے "تعبیر جی" منہ سے نکل گیا اور تب سے ہم آپ کو تعبیر جی ہی کہتے ہیں۔ ظاہر ہے اس کے بعد تعبیر بہنا تو نہیں کہہ سکتے تھے کہ لوگ کیا کہتے کہ دیکھو کتنا بدتمیز ہے نوے سالہ بڑھیا کو بہنا کہہ رہا ہے۔ کسی نے تمیز ہی نہیں سکھائی ۔:oops: لیکن ہم بھی کیا کرتے کہ اگر "اماں جی" کہتے تو لوگ تو کچھ نہ کہتے آپ نے ہی برس پڑنا تھا کہ ‘‘اماں ہوگی تیری اماں’’;) کہ خاتون نوے کی عمر میں بھی ہو تو خواہش ہوتی ہے کہ لوگ اسے بٹیا کہیں۔:)اب اتنا حوصلہ تو سعود بھائی ہی دکھا سکتے ہیں۔;) بس جناب ہمیں تو تعبیر جی کہنے میں ہی عافیت نظر آئی۔:)

لیکن آج اس دھاگے میں یہ خبر غلط ہوتی دکھائی دے رہی ہے کیوں کہ آپ کا پہلا ہی جملہ کہ "ٹاپک پاکستان کے لحاظ سے تو تھوڑا لیٹ ہو گیا ہے" بڑے کڑاکے سے کہا گیا ہے جو میرے حساب سے نوے کی عمر میں کچھ اس انداز میں ہونا چاہئے تھا "تھاپک پھاکھستان کے لیاج چھے تھولا لیت ہوگیا اے":) اس سے اندازہ ہوتا ہے کہ نوے کی عمر کی تمام خبریں غلط ہیں۔ لیکن پھر ذرا مزید آگے جائیں تو پھر شکوک پیدا ہوتے ہیں اس جملے سے کہ "تو پیارے بچوں۔۔۔ ۔" اب ظاہر ہے بندہ نوے کے سن میں ہو تو دن رات نواسے نواسیوں کو بچوں کہہ کہہ کر اس کی زبان پر ہی یہ چڑھ جاتا ہے کہ پیارے بچوں۔;) لیکن اس کے بعد ذرا اور آگے جائیں تو یہ شک پھر سے دور ہوجاتا ہے اس جملے سے کہ "ان کے وعدے بالکل فلم کچھ کچھ ہوتا ہےکے اس ڈائیلاگ جیسے ہیں کہ ہم پیار بھی ایک ہی بار کرتے ہیں" کہ نوے کی عمر میں بندے کو فلم کے ہجے بھی یاد نہیں رہتے جبکہ یہاں پورا نام بلکہ ڈائیلاگ تک یاد ہیں۔ اب پھر یقین ہوجاتا ہے کہ واقعی نوے والی بات غلط ہے۔:heehee: لیکن پھر کچھ اور آگے جائیں تو۔۔۔ ۔۔۔ ۔:rollingonthefloor:
رانا صاحب، وہ تعبیر کی عمر والی ہوائی کسی دشمن نے اڑائی تھی اور اس کے پیچھے حسد کے جذبات کارفرما تھے ورنہ تعبیر کی تو ابھی کھیلنے کودنے کی عمر ہے مگر کھیل کود اس احتیاط کے ساتھ ہونی چاہئے کہ کوئی ہڈی ادھر ادھر نہ ہوجائے۔ :rollingonthefloor: ویسے بھی جس طرح مجھ سے ’بدلہ لینے کے لئے‘ انہوں نے یہ لڑی بنائی ہے اس سے آپ کو اندازہ ہوگیا ہوگا کہ اسّی نوے سال کی اماں جی کا حافظہ اتنا قوی نہیں ہوسکتا! :)
 
نہیں عاطف بھائی میرے خیال میں وہاں بھی کسی نے محبت کے رنگ میں ہی تذکرہ کیا ہوگا جیسے میں نے یہاں کیا ہے۔ بس ذرا اسمائلیز کا استعمال نہ کیا جائے تو کچھ پتہ نہیں لگتا کہ بندہ سنجیدگی سے کہہ رہا ہے یا مذاق میں۔ اب میرا مراسلہ دیکھ لیں۔ میں نے بغیر اسمائلیز کے لکھا تھا لیکن پھر خیال آیا تعبیرن بی اوہ سوری تعبیرجی کہیں انتظامیہ سے کہہ کر مجھے بین نہ کروادیں محفل پر۔;) اس خوف سے جلدی جلدی اسمائلیز ٍ کا بے دریغ استعمال کیا۔:) البتہ ابھی بھی خوف ہے کہ کہیں کچھ کم نہ پڑجائیں ورنہ انہوں نے میری دھنائی کردینی ہے۔:) اور جناب یہ آپ نے کیا کہا کہ اسی نوے سال کی اماں جی کا حافظہ قوی نہیں ہوتا!!مجھے یا آپ کو کیا پتہ کہ تعبیر جی بکرے کا مغز استعمال کرتی ہوں ناشتےمیں۔;)
 
عاطف بٹ

محفلین
جناب یہ آپ نے کیا کہا کہ اسی نوے سال کی اماں جی کا حافظہ قوی نہیں ہوتا!!مجھے یا آپ کو کیا پتہ کہ تعبیر جی بکرے کا مغز استعمال کرتی ہوں ناشتےمیں۔;)
بکرے کا تو پتہ نہیں مگر رات کو جس وقت وہ تشریف لاتی ہیں اس سے تو مجھے لگتا ہے کہ جناب کسی رات بھر جاگنے والے پرندے کے مغز سے ناشتہ کرتی ہیں۔ :rollingonthefloor::rollingonthefloor:
 
پہلی بار کسی مراسلے کو اسقدر متجسس ہو کر پڑھا
واہ کیا خوب لکھا سارا کچا چٹھا کھول دیا
بہت مبارک ہو عاطف بٹ صاحب :)
سمجھ نہیں آئی کہ آپ ان کے دوستوں کی صف میں ہیں یا دشمنوں کی صف میں
بہت سی داد آپ کی اس کاوش کی نظر
شاد و آباد رہیں
 
سر، بہت شکریہ۔ :)
یہ میرے دشمنوں یا دوستوں کی صف میں نہیں ہیں بلکہ ان کے لئے میں نے ایک الگ صف رکھی ہوئی ہے جس پر صرف اور صرف انہی کا ’قبضہ‘ ہے۔ ;)
 
مہ جبین

محفلین
میڈم تعبیر چاہے سال بھر بعد ہی تشریف لائیں لیکن ایک ہی چھکے میں اتنی تاخیر کی کسر پوری فرمادیتی ہیں :applause:
ایسا بہترین انداز کہ تعریف کئے بغیر کوئی چارہ ہی نہیں :D

ماشاءاللہ عاطف بٹ کو بہت بہت مبارک ہو محفل پر ایک سال کے ہوگئے موصوف ، لیکن ایسا لگتا ہے کہ جیسے پروفیسر صاحب کئی برسوں سے یہاں پر تشریف فرما ہیں ۔ سب سے بہت خلوص اور اپنائیت سے بات کرنا ، خوش اخلاقی ، شائستگی اور علم و ادب سے گہرا شغف ، یہ وہ اوصاف ہیں جو عاطف کو دوسروں سے ممتاز کرتے ہیں اور انکی شخصیت کا یک بہت اعلیٰ وصف جو الیکشن کے بعد ہم پر کھلا وہ حق بات پر ڈٹے رہنا ، نہ ِبکنا ، نہ جھکنا ، نہ دبنا اور نہ ہی غلط بات پر سمجھوتا کرنا ہے ۔ ایک محبِ وطن اور مخلص شہری جس نے اس وقت رقم قبول کرنے سے انکار کرکے پیسوں کے پجاریوں کے منہ پر زبردست طمانچہ مارا جب کہ بڑے بڑے لوگوں کے ایمان ڈگمگا جاتے ہیں وہاں پر استقامت کی مثالیں ذرا کم کم ہی دیکھنے کو ملتی ہیں لیکن آفرین ہے عاطف پر کہ اس نے ایسے لوگوں کا آلہء کار بنے سے نہ صرف انکار کیا بلکہ انکی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر انہیں منہ کی کھانے پر مجبور کیا :clap:
ہمیں فخر ہے کہ عاطف اس محفل کا حصہ ہے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ اللہ پاک عاطف کو دین و دنیا کی دولتوں سے مالامال فرمائے آمین
اور یونہی اس محفل میں رونقیں بکھیرتے رہو ، سدا خوش رہو آمین
 
تعبیر

محفلین
اب میں سب کے جوابات دیتی ہوں باری باری اور ہاں آپ سا بہت بہت شکریہ :):):)
افف کتنی غلطیاں ہیں پوسٹ میں اب ٹھیک بھی نہیں ہو سکتیں سو سعود تیار ہو جائیں کہ آپ کی شامت آنے والی ہے حسب معمول :p
وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ۔
بہت زبردست تحریر کیا ہے آپ نے اور کیا خوب سجایا ہے۔۔۔ واہ۔۔
بہت مبارک ہو عاطف بھائی آپ کو۔
جزاک اللہ خیر جی
حوصلہ افزائی کا شکریہ بہت بہت
خوش رہیں ہمیشہ صحت اور سلامتی کے ساتھ :):):)
 
تعبیر

محفلین
وعلیکم السلام
جب بھی کسی نے اچھا لکھا رشک آیا کہ اتنا بے ساختہ اور سادہ ودلکش انداز کیسے نصیب ہوتا ہے - ایک اور اُستاد کا اضافہ
جن سے سیکھنے اورلکھنے کی انسپریشن ملے گی ( کبھی جملے چُرانے کا ارادہ ہوا تو ان کے دھاگوں پربھی ہاتھ صاف کیا جائے گا)
بٹ صاحب کو مبارک دینی ایک سال کا ہونے کی ؟
اوہ اچھا محفل پر ایک سال مکمل ہونے کی - ویسے یہ تو جنم جنم سے ہی محفل کے ممبرلگتے ہیں بس رجسٹر ہونے میں تاخیر کی
عاطف بٹ مبارک ہو آپ کا شمار تو محفل کے ستاروں میں ہوتا ہے جبکہ نیرنگ خیال تو ابھی تک فلمی ستارہ ہی سمجھے جاتے ہیں یہاں
یہ تعریف کس کی کی ہے آپ نے؟
اگر تو عاطف سے کچھ سیکھنے میں کامیاب ہو جائیں تو مجھے بھی وہ گرضرور بتائیے گا :)
بہت بہت شکریہ یہاں آنے اور اتنے اچھے الفاظ کے لیے
 
اب تو سدھر جائیں سعود کہ یہ طریقہ اب کافی پرانا ہو گیا ہے :tongue:
میری دفعہ پانچ مسکانیں تھیں پانچ سالوں کی تو اس بار تین کیوں؟؟؟ ایک ہی کافی تھی ناحق خود کو تکلیف دی اور فضول خرچی کی دو عدد کی :laugh:
ایک مسکان تو عاطف بٹ بھائی کو ایک سال کی مبارکباد کے نام تھی۔ :) :) :)
دوسری مسکان اپنی سوئٹ سی اپیا جانی کی اتنی خوبصورت لڑی کے نام تھی۔ :) :) :)
اور تیسری مسکان اس بات پر تھی کہ ہم اور تعبیر اپیا ایک ہی دن محفلین بنے، آگے پیچھے، اس طرح کہ ہماری رکنیت کا نمبر 1673 ہے اور اپیا رانی کا 167۔ عاطف بھائی کو اپیا کے محفل میں پانچ سال نظر آئے پر ہمارے نہیں! (عاطف بھائی، مذاق کر رہے ہیں، کوئی شکایت والی بات نہیں!) :) :) :)

اپیا رانی اب آپ ہی انصاف کیجیے کہ ہماری کیا خطا ہے بھلا؟ :) :) :)
 
تعبیر

محفلین
جی :p

۔۔۔ ۔۔ اتنی لمبی تمہید خواہمخواہ ہی باندھی ۔۔ سیدھا سیدھا لکھ دیتیں۔ عاطف بٹ کا نام ۔۔۔ :rockon:
بولے تو یہ اپن کا اسٹائل ہے :p
سیدھا سیدھا ہی تو لکھا تھا عاطف بٹ کونسا ٹب فطاع لکھا تھا بھلا :ROFLMAO:

میں بھی "سوچی پے" گیا تھا کہ ساڈے ایس فورم میں کہیڑا ہے جس کے لیے "ان توپوں" کی سلامی ۔۔۔ ۔:confused:
تسی سوچنے دا کم وی کردے او؟ جی تسی پسند کرو تے اگلی واری اے توپوں دی سلامی تہاڈے واسطے وی ہو سکدی اے۔
افف ایک گہری سانس لے لوں کہ پنجابی بولنے سے تو بندا تھک جاتا ہے ۔ اس سے اچھی تو اپنی قومی زبان اردو ہے ویسے کہ بولتے جاؤ بولتے جاؤ :p

خیر جی ساڈی طرفوں وی مبروک بٹ پائی نوں ۔۔۔ (y)
ساڈی طرفوں بوہت شکریہ عمر نوں :p
 
Top