پنجابی سیکھیے

ابو ہاشم

محفلین
اس لڑی میں اردو جاننے والے افراد کو اردو کے ذریعے پنجابی سکھائی جائے گی۔ تو شروع کرتے ہیں پہلا سبق۔
تبصروں کے لیے اس لڑی پر آئیں۔

پہلا سبق
(پہلا سبق)​

اے ..... اے = یہ ..... ہے
اے پَکھّا اے = یہ پنکھا ہے

او ..... اے = وہ ..... ہے
او کَن٘د اے = وہ دیوار ہے

اے بُوہا اے تے او باری اے = یہ دروازہ ہے اور وہ کھڑکی ہے
تے = اور

اے ..... نیں =یہ ..... ہیں
اے اِٹّاں نیں = یہ اینٹیں ہیں

او ..... نیں = وہ ..... ہیں
او وَٹّے نیں = وہ پتھر ہیں

اِٹ = اینٹ (ج: اِٹّاں)
وَٹّا = پتھر (ج: وٹّے)

او پاس ہو گئی اے = وہ پاس ہو گئی ہے
اے فیل ہو گیا اے = یہ فیل ہو گَیا ہے

اوپر پنجابی 'گیا' کا تلفظ ge.aa ہے جبکہ اردو 'گیا' کا تلفظ gae.aa ہے۔

میں ..... آں = میں .....ہوں
اَسّی ..... آں = ہم ..... ہیں

میں سپاہی آں = میں سپاہی ہوں
اَسّی پاکستانی آں = ہم پاکستانی ہیں

تُوں ..... ایں = تُو ..... ہے
تُسّی ..... او = تم ..... ہو / آپ ..... ہیں

تُوں بیمار ایں =تو بیمار ہے
تُسی ٹھیک او = آپ ٹھیک ہیں

تُسّی کو تُسِّیں اور اَسّی کو اَسِّیں بھی کہا جاتا ہے۔
تُسّی = تُسِّیں = تم (جمع)، آپ (جمع)، آپ (واحد برائے احترام)
اور اَسّی = اَسِّیں = ہم
 
آخری تدوین:

ابو ہاشم

محفلین
کچھ باتیں تلفظ ظاہر کرنے کے بارے میں

تلفظ ظاہر کرنے کا طریقہ:
تلفظ ظاہر کرنے کے لیے وہی طریقہ استعمال کیا جائے گا جو اردو میں ابتدائی جماعتوں کی کتابوں میں استعمال کیا جاتا ہے:
1۔ زبر، زیر، پیش کی آوازوں کے لیے ان کی علامتیں لازماً لگائی جائیں گی۔
2۔ 'پھُول، نُور، ڈُوب' جیسے الفاظ میں واؤ سے پہلے آنے والے حرف پر پیش لگائی جائے گی۔ 'جَو، دَور، کَون ' جیسے الفاظ میں واؤ سے پہلے آنے والے حرف پر زبر لگائی جائے گی۔ اور 'ڈھول، مور، سوچ ' جیسے الفاظ میں واؤ سے پہلے آنے والے حرف پر کچھ نہیں لگایا جائے گا۔
3۔ واؤ معدولہ والے الفاظ کو اردولکھائی کی طرح لکھا جائے گا۔
4۔ 'کِیل،دِین، بِیج ' جیسے الفاظ میں ﯾ سے پہلے آنے والے حرف پر زیر لگائی جائے گی۔ 'قَید، اَیسا، ہَے، اَے' جیسے الفاظ میں ﯾ /ے سے پہلے آنے والے حرف پر زبر لگائی جائے گی۔ 'سیب، دیس ، تھے، دے ' جیسے الفاظ میں ﯾ /ے سے پہلے آنے والے حرف پر کچھ نہیں لگایا جائے گا۔
5۔ لفظ کے درمیان میں آنے والے نونِ غنہ پر غنہ کی علامت لازماً لگائی جائے گی۔
6۔ وہ الفاظ جن کے تلفظ اور معنیٰ اردو اور پنجابی میں ایک ہی ہیں ان کی املا اردو املا کی طرح ہی رکھی جائے گی مثلاً پیار، من٘ہ، بان٘ہہ وغیرہ۔
ان کے علاوہ
7۔ علامت ' کو لاحقے کو اصل لفظ سے الگ کرنے کے لیے استعمال کیا جائے گا (اس کی وضاحت آگے آئے گی)۔
8۔ جہاں ضروری ہوا انگریزی حروف کو بھی قریب قریب تلفظ دکھانے کے لیے استعمال کیا جائے گا۔
9۔ پنجابی لکھنے کے لیے ایک اضافی حرف ݨ بھی استعمال کیا جائے گا۔ اس حرف کی آواز ن سے ذرا مختلف ہے۔ بعض پنجابی اس کی اصل آواز ادا کرتے ہیں اور زیادہ تر اس کی آواز ن٘ڑ ادا کرتے ہیں۔ مثلاً کوݨ (معنیٰ: کون) (عام تلفظ: کون٘ڑ)۔ آپ بھی اس کا تلفظ کون٘ڑ ادا کر سکتے ہیں اور یہ بالکل درست ہے۔
 

ابو ہاشم

محفلین
پہلے سبق کے پہلے حصےکی مزید وضاحت:
1۔ اے (ترجمہ: یہ)
'اے'، ہے کے لیے بھی بولتے ہیں۔ دونوں کا تلفظ ایک ہی ہے۔
2۔ او (ترجمہ: وہ)
'او'، (تم) ہو کے لیے بھی بولتے ہیں۔ دونوں کا تلفظ ایک ہی ہے۔
3۔ نیں (ترجمہ: (یہ/وہ) ہیں)
4۔ آں (ترجمہ: (ہم) ہیں)
'آں' ہُوں کے لیے بھی بولتے ہیں۔ دونوں کا تلفظ ایک ہی ہے۔
5۔ ایں (ترجمہ: (تُو) ہے)

تے (ترجمہ: اور)
پَکھّا (ترجمہ: پنکھا)،(جمع: پَکھّے)
کَن٘د (ترجمہ: دیوار)، (جمع: کَنداں)
کَن٘د کو کَن٘دھ اور کَدھ بھی کہتے ہیں۔
بُوہا (ترجمہ: دروازہ)، (جمع: بُوہے)
باری (ترجمہ: کھڑکی)، (جمع:باریاں)
دلچسپ معلومات: اوپر والے تینوں الفاظ جمع کی شکل میں حدیقہ کیانی کے گانے: بوہے، باریاں تے نالے کنداں ٹپ کے (دروازے، کھڑکیاں اور ساتھ ہی دیواریں پھلانگ کر) میں آئے ہیں۔
اِٹّ (ترجمہ: اینٹ) ، (جمع: اِٹّاں)
وَٹّا (ترجمہ: پتھر) ، (جمع: وَٹّے)
پاس = پاس (pass)
فیل = فیل (fail)
ہو گئی = ہو گئی
ہو گیا (ge.aa) = ہو گَیا (gae.aa)
مَیں = مَیں
اَسّی / اَسِّیں = ہم
تُوں = تُو
تُسّی / تُسِّیں = تم (جمع)، آپ (جمع)، آپ (واحد برائے احترام)
سِپاہی = سپاہی
بِمار = بیمار
بیمار کو عموماً بِمار (be.maar) بولا جاتا ہے۔
ٹھِیک = ٹھیک
 

ابو ہاشم

محفلین
دُوجا حصہ​
مزید الفاظ
دُوجا = دوسرا
دُوجا کو 'دُوآ ' بھی کہا جاتا ہے۔
ہا = ہاں
نئِیں = نہیں
جی آ = جی ہاں
سَکُول = سکول
اُستاد = استاد
کالَج = کالج
ہَسپَتال = ہسپتال
کوٹھا، کمرہ = کمرہ ، (جمع: کوٹھے)
پَہاڑ = پہاڑ
کَپڑے = کپڑے
اُچّا = اُونچا ، (ج: اُچّے)
جھِکّا= نیچا، پست ، (ج: جھِکّے)
کِتاب = کتاب ، (ج: کتاباں )
اَکھ = آنکھ (ج: اَکھِیاں ، اَکھّاں)
بوری = بوری (ج: بورِیاں )
ٹوپی = ٹوپی (ج: ٹوپِیاں )
کی؟ / کِیہْ؟ = کیا؟ (?What)
'کی؟ 'دراصل 'کِیہ؟' کی مختصر شکل ہے۔

سوالیہ جملے دیکھیے
اے سَکُول اے؟ = کیا یہ سکول ہے؟
ہا اے سکول اے = ہاں یہ سکول ہے۔
او ہَسپَتال اے؟ = کیا وہ ہسپتال ہے؟
نئِیں، او ہسپتال نئیں، کالَج اے = نہیں وہ ہسپتال نہیں ، کالج ہے۔

ان مثالوں میں آپ نے دیکھا کہ پنجابی میں سوالیہ جملے کے شروع میں عام طور پر 'کیا' استعمال نہیں کیا جاتا بلکہ بولتے ہوئے لہجے یا ٹون سے جملے کے سوالیہ ہونے کا پتا چلتا ہے۔

نیں کا مختصر ہو کر 'ن رہ جانا:
عام بول چال میں نیں مختصر ہو کر صرف ن کی شکل اختیار کر کے اپنے سے پہلے لفظ کے ساتھ مل جاتا ہے۔ مثالیں دیکھیے:
پہاڑ اُچّے'ن (تلفظ: پہاڑ اُچّین) = پہاڑ اُچّے نیں = پہاڑ اُونچے ہیں۔
کوٹھے جھِکّے'ن (تلفظ: کوٹھے جھِکّین) = کمرے پست ہیں۔/ مکان پست ہیں۔
(کوٹھے کا مطلب کمرے بھی ہوتا ہے اور مکان بھی)
اے کپڑے'ن = یہ کپڑے ہیں۔
اے سپاہی'ن = یہ سپاہی ہیں۔
او امریکی'ن = وہ امریکی ہیں۔
اے چاقُو'ن = یہ چاقو ہیں۔
مَشِیناں چالُو'ن = مشینیں چالو ہیں۔
اے لوگو'ن =یہ لوگو (logo) ہیں۔
(اوپر والی تمام مثالوں میں ن سے پہلے آنے والے لفظ کے آخر میں علت (vowel) آیا ہے۔ )

اس سلسلے میں مزید دو باتیں نوٹ کرنے کے قابل ہیں:
1۔ 'ن سے پہلے آنے والا لفظ ں پر ختم ہو تو یہ ن اس ں کی جگہ لے لیتا ہے:
اے کتابان = اے کتاباں نیں = یہ کتابیں ہیں۔
اے اَکھِیان = اے اَکھِیاں نیں = یہ آنکھیں ہیں۔
او بورِیان = او بورِیاں نیں = وہ بوریاں ہیں۔

2۔ 'ن سے پہلے صحیحہ (consonant) ہو تو اس سے پہلے حرف پر زیر لگتی ہے:
اے سکولِ'ن (تلفظ: اے سَکُولِن) = اے سکول نیں = یہ سکول ہیں
او اُستادِ'ن (تلفظ: او اُستادِن) = او استاد نیں = وہ استاد ہیں
بعض لوگ بولتے ہوئے 'ن سے پہلے زیر نہیں لگاتے۔
اے سکول'ن (تلفظ: اے سَکُولْن) = یہ سکول ہیں
او اُستاد'ن (تلفظ: او اُستادْن) = وہ استاد ہیں

خاص اسمائے اشارہ (اَیہہ اور اَؤہ):
'اے' قریب کے لیے اور 'او' دور کے لیے عام اسمائے اشارہ ہیں۔
ان کے علاوہ دو خاص اسمائے اشارہ بھی ہیں 'اَیہہ' اور'اَؤہ' ۔ اَیہہ قریب کے لیے اور اَؤہ دور کے لیے۔ یہ زیادہ زوردار ہیں اور ان کے ساتھ ہاتھ یا آنکھ یا جسم کے کسی اور حصے کے ساتھ اشارہ بھی شامل ہوتا ہے۔ جبکہ اے اور او کے ساتھ ہاتھ یا آنکھ کا اشارہ ضروری نہیں۔
اَیہہ کی اے؟ = یہ کیا ہے؟
اے بستہ اے = یہ بستہ ہے۔
'اَیہہ' اور'اَؤہ' کا مزید استعمال آگے مناسب موقع پر بتایا جائے گا۔
 
آخری تدوین:

ابو ہاشم

محفلین
مشق 1
سوال نمبر 1. خالی جگہ میں عام اسمائے اشارہ لکھیں۔
الف۔..... کُڑی (لڑکی) اے تے .... مُنڈا (لڑکا) اے۔
ب۔.... سیب اے تے .... اَمرُود اے ۔
ج۔ ..... پِنڈ (گاؤں) اے تے ..... شہر اے۔
د۔ ..... میں آں تے ..... تُوں ایں۔

سوال نمبر 2۔
درست کے آگے ✅ اور غلط کے آگے ❎ لگائیں۔
الف۔ او میز آں۔
ب۔ اے میز اے۔
ج۔ او کتاب نیں۔
د۔ او پینسل اے۔

سوال نمبر 3. مندرجہ ذیل اسماء لگا کے "او" ، "اے" اور "نیں" کا استعمال کریں۔
جَگ (جگ)، چاء (چائے)، پاݨی (پانی)، ساگ (ساگ)، مَکئی (مکئی) ، پٹھّے (چارہ)، مَجّاں (بھینسیں)
(چاء کو چاہ اور مَج کو مَجھ بھی کہتے ہیں)
جواب 1: پہلے تین اجزاء میں کہیں بھی اے یا او لگایا جا سکتا ہے البتہ چوتھے جزو میں پہلے اے اور پھر او لگانا ہے ( اے میں آں تے او تُوں ایں۔)۔
جواب 2: الف اور ج غلط جبکہ ب اور د درست۔
 
Top