پنجابی انڑ نون دا اکھر تے انڑ نون آلے شبداں دیاں کُجھ مثالاں

الف نظامی

لائبریرین
پنجابی وچ جیہڑے ن دے اُتے ط (ݨ)ہووے اونہوں انڑ نون کہندے نیں اس دی اواز انڑ جیہی ہوندی اے۔
مثالاں:
آون ، جاون ، منگن ، لنگھن وچ اخیرلی ن دی اواز انڑ جیہی اے۔ اس لئی انہاں شبداں وچ اخیرلی ن نوں انڑ ن (ݨ) لکھاں گے جویں:
آوݨ ، جاوݨ ، منگݨ ، لنگھݨ
آون = آون٘ڑ = آوݨ
جاون = جاون٘ڑ = جاوݨ

ایہہ ضروری نہیں بئی انڑ ن ہر والی شبد دے آخر وچ ای آوے ، ایہہ وچکار وی کسے تھاں تے آ سکدی اے جویں:
مُہانے (ملاح) = مُہانڑے = مُہاݨے
مائیکرو سافٹ ورڈ وچ ݨ لکھݨا :
ݨ دی یونیکوڈ ویلیو 768 اے
مائیکرو سافٹ ورڈ وچ اس اکھر دی یونیکوڈ ویلیو 768 لکھو تے آلٹ + ایکس دباو تے انڑ نون لکھی جاوے گی۔
 
آخری تدوین:
واہ بھائی الف نظامی صاحب غیرپنجابی حضرات کو پنجابی لکھنے کی کنجی تھمادی آپ نے تو ْْْْ۔۔۔۔مگر قلم بردار تو ایسا کرسکتے ہیں۔۔۔۔۔۔ اور کی بورڈ والے کیا کریں یعنی یہ سہولت کن کیز میں مہیا ہے ؟
 
آخری تدوین:

سید عاطف علی

لائبریرین
واہ بھائی الف نظامی صاحب غیرپنجابی حضرات کو پنجابی لکھنے کی کنجی تھمادی آپ نے تو ْْْْ۔۔۔۔مگر قلم برداشتہ تو ایسا کرسکتے ہیں اور کی بورڈ والے کیا کریں یعنی یہ سہولت کن کیز میں مہیا ہے ؟
پنجابی میں جس ن کے اوپر ط (ݨ)ہو اسے انڑ نون کہتے ہیں اس کی آواز انڑ جیسی ہوتی ہے۔
یہ سندھی کیبورڈ میں ہوتا ہے اور سندھی الف بے ایک باقاعدہ حرف بھی ہے ۔
اس میں نقطہ نہیں ہوتا۔صرف نون غنہ پر ط ہوتا ہے ۔
کیا پنجابی میں نقطہ بھی لگتا ہے ؟
 
الف نظامی

لائبریرین
واہ بھائی الف نظامی صاحب غیرپنجابی حضرات کو پنجابی لکھنے کی کنجی تھمادی آپ نے تو ْْْْ۔۔۔۔مگر قلم بردار تو ایسا کرسکتے ہیں۔۔۔۔۔۔ اور کی بورڈ والے کیا کریں یعنی یہ سہولت کن کیز میں مہیا ہے ؟
مائیکرو سافٹ ورڈ میں اس حرف کی یونیکوڈ ویلیو 768 لکھیں اور آلٹ + ایکس دبائیں تو انڑ نون ظاہر ہو جائے گی۔
 
آخری تدوین:

ابو ہاشم

محفلین
اس حرف کا نام میں نے سوچا تو نُون٘ڑ ذہن میں آیا ۔ پھر کہیں میں نے اس کا نام ڑُون پڑھا ۔ پھر کہیں اس کا نام اَنڑ بھی سنا۔ بہرحال حرف کا نام یک رکنی ہونا چاہیے اڑنون تو بہت لمبا ہو جاتا ہے ۔
سندھی میں اس کا کیا نام ہے ؟
 
سندھی میں یہ ۔ڑیں ۔کہلاتا ہے ۔
اور اس کی کتابت میں نقطہ نہیں ہوتا صرف چھوٹی سی ط ہوتی ہے جیسے ٹ میں ہوتی ہے ۔
 
ابو ہاشم

محفلین
یہ سندھی کیبورڈ میں ہوتا ہے اور سندھی الف بے ایک باقاعدہ حرف بھی ہے ۔
اس میں نقطہ نہیں ہوتا۔صرف نون غنہ پر ط ہوتا ہے ۔
کیا پنجابی میں نقطہ بھی لگتا ہے ؟
مجھے بھی نقطہ اضافی لگتا ہے اسی لیے میں نے ایک آدھ جگہ ڻ استعمال کیا لیکن پھر روایت کو دیکھ کر اسی کے مطابق ݨ استعمال کرنے کا فیصلہ کیا۔
 
ابو ہاشم

محفلین
پنجابی میں جس ن کے اوپر ط (ݨ)ہو اسے انڑ نون کہتے ہیں اس کی آواز انڑ جیسی ہوتی ہے۔
مثالیں: آون ، جاون ، منگن ، لنگھن میں آخر میں آنے والی ن کی آواز انڑ جیسی ہے۔ اس لیے ان لفظوں میں آخر والی ن کو انڑ ن (ݨ) سے لکھیں گے جیسے
آوݨ ، جاوݨ ، منگݨ ، لنگھݨ
آون = آون٘ڑ = آوݨ
جاون = جاون٘ڑ = جاوݨ

یہ ضروری نہیں کہ انڑ ن ہمیشہ لفظ کے آخر میں ہی آئے ، یہ درمیان میں بھی کہیں آ سکتی ہے جیسے:
مُہانے (ملاح) = مُہانڑے = مُہاݨے
مائیکرو سافٹ ورڈ میں ݨ کو لکھنا:
ݨ کی یونیکوڈ ویلیو 768 ہے
مائیکرو سافٹ ورڈ میں اس حرف کی یونیکوڈ ویلیو 768 لکھیں اور آلٹ + ایکس دبائیں تو انڑ نون ظاہر ہو جائے گی۔
محفل کا فونٹ اس حرف کو سپورٹ نہیں کرتا۔ یہ فونٹ اس حرف کو سپورٹ کرنے لگے تو پنجابی لکھنے/ پڑھنے میں آسانی ہو جائے گی
 
الف نظامی

لائبریرین
Top