پرویز مشرف پاکستان پہنچ گئے

عاطف بٹ

محفلین
سابق صدر جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف چار سالہ خود ساختہ جلاوطنی کے بعد پاکستان پہنچ گئے ہیں۔ اب سے کچھ دیر پہلے ان کا طیارہ کراچی میں لینڈ کرگیا ہے۔
 
پرویز مشرف دبئی سے وطن واپسی کیلئے روانہ
3-24-2013_93609_l.jpg

spacer.gif

March 24, 2013 - Updated 1155 PKT
4 1 3
دبئی …سابق صدر پرویز مشرف دبئی سے وطن واپس آنے کے روانہ ہوگئے ۔ سابق صدر ایک گھنٹے بعد کراچی پہنچ کر ایئر پورٹ پر ہی پریس کانفرنس کریں گے۔ اس موقع پرکراچی ایئرپورٹ پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔کراچی روانگی سے پہلے دبئی میں میڈیا سے گفتگو میں سابق صدر کا کہنا تھا کہ مزار قائد پر جلسے کا این او سی منسوخ ہونے کے بعد اب وہ کراچی ایئرپورٹ پر ہی خطاب کریں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ صہبا مشرف بعد میں پاکستان آئیں گی۔ جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف کو دبئی کے وقت کے مطابق نو بج کر چالیس منٹ پر پرواز ای کے 606 کے ذریعے کراچی روانہ ہونا تھا لیکن ان کی فلائٹ میں کچھ تاخیر ہوگئی تھی۔
 
4 1 3 0

Top