پرنٹر کا مسئلہ

ijaz1976

محفلین
اردو محفل کے تمام دوستوں کو السلام علیکم
گذارش ہے کہ ہمارے پاس ایک پرنٹر ہے ایچ پی لیزر جیٹ فور پلس
جب بھی پرنٹر کو آن کرایا جاتا ہے تو جس کمپیوٹر کے ساتھ پرنٹر اٹیچ ہے اس کے مانیٹر کی سکرین فلکنگ کرنا شروع کردیتی ہے۔ اس کے آن ہونے کے بعد سکرین فلکنگ نہیں کرتی لیکن جونہی کوئی پرنٹ بھیجا جاتا ہے تو پھر بھی یہی مسئلہ آتا ہے۔
اس کی کیا وجہ ہے اور اس مسئلہ کا کیا حل ممکن ہے۔
والسلام
اعجاز احمد
 

رانا

محفلین
پہلے تو یہ کام کریں کہ کمپیوٹر کے ساتھ اسٹیبلائزر استعمال کریں اگر ہے تو اس پراگر پرنٹر بھی منسلک ہے تو اسے ڈائریکٹ کردیں۔ اور اگر تو دونوں کسی UPS سے چل رہے ہیں تو پرنٹر کو الگ کر کے ڈائریکٹ کردیں امید ہے مسئلہ حل ہوجائے گا۔ کیونکہ اصل میں پرنٹراور مانیٹر دونوں بجلی بہت کھاتے ہیں۔ پرنٹر اگر صرف آن ہے تو اتنی بجلی نہیں لے گا لیکن جب پرنٹ بھیجا جائے گا تو اسکی موٹریں ڈرم وغیرہ حرکت کرتے ہیں جس کی وجہ سے پرنٹ بھیجتے ہوئے بجلی زیادہ استعمال ہوتی ہے اسی لئے مانیٹر کو جھٹکا لگتا ہوگا۔ اسی طرح جب پرٹر کو پہلی بار آن کرتے ہیں تو اس وقت بھی پوری مشینری ایک بار حرکت میں آتی ہے جس کی وجہ سے مانیٹر کی جان نکلتی ہوگی۔ اور کمپیوٹر کے ساتھ stabilizer ضروراستعمال کریں کیونکہ UPS ہو یا نہ ہو یہ ضروری چیز ہے۔
 
Top