پردیسی بھائی کے کباب

ساجد

محفلین
واہ ، مزا آ گیا۔ حاضرینِ محفل ابھی کوئی دو گھنٹے قبل محفل سے تعلق رکھنے والی ایک مثلث کرشن نگر میں پردیسی بھائی کے گھر کے قریب واقع ریسٹورنٹ میں ایک مستطیل میز کے ارد گرد براجمان ہوئی ۔ اس مثلث میں عاطف بٹ بھائی اور راقم کے علاوہ میزبان نجیب عالم بھائی المعروف پردیسی شامل تھے۔
کچھ باتیں ہوئیں کچھ حکایتیں اور ڈھیر ساری چغلیاں :) ۔ ساتھ ہی ساتھ تکہ بوٹی اور کباب کے علاوہ کوکا کولا کا دور بھی چلا۔ کرشن نگر کی فوڈ سٹریٹ میں نے پہلی بار دیکھی اگرچہ کرشن نگر پہلے بھی دیکھ رکھا تھا لیکن فوڈ سٹریٹ کے قیام کے بعد آج ہی وہاں جانا ہوا۔ اب وہاں سے کرشن کو بھگا دیا گیا ہے اور اسلام کو لایا گیا ہے اس لئے کرشن کا نگر اب اسلام پورہ ہو چکا ہے :) اگرچہ ہم کسی کو بھی گھر سے بے گھر کرنے کے مخالف ہیں بھلے کرشن ہو یا سر لائل لیکن یہ موقع نہیں ایسی باتیں کرنے کا اس لئے لذت کام و دہن کو کرکرا کئے بغیر آپ کو اطلاع دے رہے ہیں ۔ جن جن کے منہ پانی آ رہا ہے وہ اپنے جناتی خیالات کا اظہار فرمانے تشریف لے آئیں۔:)
 
میں سمجھا آپ لوگ پردیسی بھائی کے کباب بنا کر کھا گئے۔۔:D
یہ اچھا ہوا آپ نے بتا دیا پردیسی بھائی کرشن نگر اسلام پورہ میں رہتے ہیں۔ میں وہیں ٹھہرتا ہوں۔ اگلی دفعہ گیا تو کم از کم پردیسی بھائی کے کباب ضرور کھاؤں گا۔۔:D
باقی تفصیلات کدھر ہیں؟؟
ساجد بھائی آپ بھی ہندوستانی ڈراموں کی طرح پوری بات بتاتے ہیں۔ آخر میں دلچسپی ہی ختم ہوجاتی ہے لوگوں کی۔۔۔:rolleyes:
 
Top