پاگل

نیلم

محفلین
ایک پاگل خانے میں ایک پاگل سوئمنگ پول کے کنارے ٹہل رہا تھا جب اس نے دیکھا کہ ایک پاگل لڑکی نے سوئمنگ پول میں چھلانگ لگائی اور اسکی تہہ میں جا کر غائب ہوگئی ۔ پاگل نے آؤ دیکھا نہ تاؤ۔ فوراً تالاب میں کودا ۔ تیرتا ہوا تہہ تک پہنچا اور لڑکی کو باہر نکال کر لے آیا۔
پاگل خانے کے ڈائریکٹر تک جب یہ خبر پہنچی تو اس نے پاگل کو بلایا اور اسے کہا کہ تمھارے لیے ایک اچھی خبر ہے اور ایک بری خبر۔
اچھی خبر یہ ہے کہ کل جس طرح تم نے ایک لڑکی کو ڈوبنے سے بچایا ہے اس پر ہمارے بورڈ نے فیصلہ کیا ہے کہ تمھارے اندر انسانی ہمدردی کے جذبات زندہ ہوچکے ہیں اور تمھارا دماغ کام کرنا شروع ہوگیا ہے۔ لہذا تمھیں گھر جانے کی اجازت ہے۔
“اچھا جی “ پاگل خوشی سے اچھل پڑا “لیکن بری خبر کیا ہے؟“
“بری خبر یہ ہے کہ تم نے جس لڑکی کو تالاب سے نکال کر جان بچائی تھی ۔ اس نے چھت پر جاکر گلے میں رسی ڈال کر خود کشی کر لی ہے۔اور۔۔۔۔۔ “
“نہیں جناب “ پاگل نے جلدی سے بات کاٹ کر کہا “اس نے خود کشی نہیں‌کی ۔ وہ تو میں نے اسے پانی سے نکال کر سوکھنے کے لیے چھت پر رسی سے لٹکا دیا تھا۔ اب یہ بتائیے کہ میں گھر کب جا سکتا ہوں ؟
 
Top