پاکستان کے بارے اچھی خبریں

کاشفی

محفلین
Something that makes me feel proud - بشکریہ ایم کیو ایم ٹیلی وژن
10384464_10152130410581373_4740536359937410073_n.jpg
 
حسیب

محفلین
لاہور: پاکستان کوآئی سی سی ایگزیکٹیو کمیٹی میں جگہ مل گئی، چیئرمین پی سی بی نجم سیٹھی کو رکن منتخب کرلیا گیا۔
بگ تھری بھارت، انگلینڈ،آسٹریلیا کے ساتھ ویسٹ انڈیز بھی5رکنی باڈی میں شامل ہے، کونسل کے کوڈ آف کنڈکٹ میں ترمیم پر بھی اتفاق ہوگیا، منظوری کے بعد محمد عامر کو ڈومیسٹک کرکٹ میں شرکت کا موقع مل سکے گا۔ تفصیلات کے مطابق تشکیل نو کے نتیجے میں بننے والی آئی سی سی ایگزیکٹیو کمیٹی میں بھارت، انگلینڈ اور آسٹریلیا کے بعد پاکستان چوتھا رکن ہوگا،اس کی نمائندگی نجم سیٹھی کریںگے، ویسٹ انڈیز کو بھی رکنیت حاصل ہوگی۔
یاد رہے کہ نئے سسٹم کے تحت تمام کمیٹیز اسی کو جواب دہ ہونگی۔ایگزیکٹیو کمیٹی آئی سی سی کے آئینی، انسداد بدعنوانی، ضابطہ اخلاق، سالمیت، ترقیاتی اور ہیومن ریسورس امورنمٹانے کی مجاز گی، وہ آئی سی سی بورڈ کو آپریشنل اور انتظامی معاملات میں ہدایات بھی دے گی۔ دوسری طرف آئی سی سی اینٹی کرپشن کوڈ میں ترمیم کے بعد ایک نئی شق کو شامل کرلیا گیا جس کے تحت پابندی کا سامنا کرنے والے کھلاڑیوں کو سزا کی مدت ختم ہونے سے پہلے ڈومیسٹک کرکٹ کھیلنے کی اجازت ہوگی۔
یاد رہے کہ نجم سیٹھی نے گذشتہ برس اسپاٹ فکسنگ میں سزا یافتہ محمد عامر پر پابندی میں نرمی کی درخواست کی تھی، اس پر آئی سی سی نے ایک کمیٹی تشکیل دی جس نے کوڈ آف کنڈکٹ میں نئی شق کا اضافہ کیا ہے، اس کی آئی سی سی بورڈ سے منظوری جلد متوقع ہے جس کے بعد محمد عامر کی ڈومیسٹک کرکٹ میں واپسی کیلیے پی سی بی درخواست کرسکے گا۔
دریں اثنا نجم سیٹھی نے کہا ہے کہ آئی سی سی ایگزیکٹیو کمیٹی میں نمائندگی سے پاکستان کھیل سے متعلق ہونے والے تمام اہم اور کلیدی فیصلوں میں شریک ہو سکے گا، پی سی بی اب کرکٹ کی عالمی برادری میں اگلی صفوں میں کھڑا ہوگا، اس کا یہ مقام اہم اور غیر متنازع رہے گا۔ محمدعامرکیس کے حوالے سے چیئرمین پی سی بی نے کہاکہ آئی سی سی اینٹی کرپشن کوڈ میں ترمیم عامر کی کرکٹ میں قبل از وقت واپسی کی طرف ایک اوراہم قدم ہے،وہ وقت دور نہیں جب پیسر ایکشن میں نظر آئیں گے۔

http://www.express.pk/story/266220/
 
پاکستان نے فضا سے فضا میں ایندھن بھرنے والے طیارے بنانے کی صلاحیت حاصل کر لی
Share

لندن (آئی این پی) برطانوی دفاعی جریدے آئی ایچ ایس جین نے اپنی رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ پاکستان فضا سے فضا میں ایندھن بھرنے والے طیاروں کو بنانے کی صلاحیت حاصل کرچکا ہے۔ پاکستان ایروناٹیکل کمپلیکس میں پاک فضائیہ کے لئے بلاک ٹوکے جے ایف 17کے دو طیارے تیاری کے آخری مراحل میں ہیں۔فضا سے فضا میں ایندھن بھرنے کے نظام سے لیس ان طیاروں کی سال کے آخر میں پہلی پرواز متوقع ہے۔بدھ کو برطانوی دفاعی ہفت روزہ ”آئی ایچ ایس جین “ کے مطابق پاکستان فضائیہ نے بلاک2جے ایف 17کے50طیاروں کی تیاری کا آرڈر دیا جن میں پہلے دو طیارے کامرہ میں پاکستان ایروناٹیکل کمپلیکس میں تیاری کے آخری مراحل میں ہیں۔ بلاک فرسٹ کی نسبت بلاک ٹو جے ایف 17 کئی اضافی خصوصیات کے حامل ہیں لیکن فضا سے فضا میں ایندھن بھرنے کے نظام کی تنصیب ان کی سب سے اہم خصوصیت ہے جو پاکستان فضائیہ کو ممتاز بنائے گی اور ان کی برآمدات کو فروغ دے گی۔ ایک طیارے میں ری فیولنگ پروب ہے جو کاک پٹ کے بالکل پیچھے جہاز کے بڑے حصے کے دائیں طرف باہر کی طرف نصب ہے۔ یہ پرواز ٹیسٹ کے لئے استعمال کی جا رہی ہے۔
 
x boy

محفلین
جو کام میرے برادر نسبتی نےاپنی مدد آپ شروع کروایا اس سال وہ بہت آگے بڑھ گیا،
ایک لاکھ روپے سے شروع ہونے والا کام یعنی ایک ماہ کا راشن غریب گھرانوں میں پہنچانا الحمدللہ اس سال بڑھ کر 45 لاکھ کا ہوگیا
کراچی اچھے لوگوں کا شہر ہے کسی اچھے کام کو شروع کیا جائے تو اس کی مدد کرنے کے لئے لوگ آہی جاتے ہیں
یہ اچھی خبر ہے اس لئے میں نے یہاں لکھنا پسند کیا
 
حسیب

محفلین
ملک کے تاریخی ایچی سن کالج میں کوٹہ سسٹم ختم۔ اب داخلہ صرف میرٹ پہ ہو گا
لاہور: ملک کے تاریخی ایچی سن کالج میں کوٹہ سسٹم ختم ہونے کے بعد وزیراعظم نواز شریف، وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف، چوہدری شجاعت، سابق گورنر سلمان تاثیر سمیت 25 اعلی ترین شخصیات کے انتہائی قریبی رشتہ دار میرٹ ٹیسٹ میں فیل ہونے کے باعث داخلے سے محروم ہو گئے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق لاہور میں واقع ملک کے تاریخی ایچی سن کالج میں گزشتہ 55 سال سے کوٹہ سسٹم چلا آرہا تھا جس کے تحت اعلی ترین شخصیات کے بچوں کو میرٹ ٹیسٹ پاس نہ کرنے کے باوجود کوٹے پر داخلہ دے دیا جاتا تھا اور بعض اوقات تو سیٹیں موجود ہونے کے باوجود تحریری ٹیسٹ لئے بغیر ہی ان شخصیات کے بچوں کو داخلہ دے دیا جاتا تھا لیکن گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور کی ہدایت پر ایچی سن کالج کے بورڈ آف ڈائریکٹرز نے کوٹہ سسٹم ختم کر دیا۔
ایچی سن کالج میں پہلی باراو لیول میں داخلے کے لئے نئی پالیسی کے تحت تحریری ٹیسٹ لئے گئے جس میں وزیراعظم نواز شریف کے بھائی عباس شریف کے بیٹے، وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کے داماد عمران چوہدری کے بیٹے، سابق وزیراعظم چوہدری شجاعت حسین کے پوتے اور نواسے، سابق گورنرز خواجہ طارق رحیم اور سلمان تاثیر کے پوتے اور نواسے، سابق آئی جی پنجاب حبیب الرحمٰن، اسپیکر پنجاب اسمبلی رانا محمد اقبال کے پوتے اور موجودہ چیف سیکرٹری پنجاب نوید اکرم چیمہ کے پوتے سمیت 25 اعلی شخصیات کے انتہائی قریبی رشتہ دار میرٹ ٹیسٹ پاس کرنے میں ناکام رہے جس پر کالج انتظامیہ نے ان اعلی شخصیات کے بچوں کو داخلہ دینے سے معذرت کرلی۔
واضح رہے کہ ایچی سن کالج میں حکومتی اعلی شخصیات اور بیورو کریٹس کی سفارش اور دباؤ پر ان کے قریبی رشتہ داروں کو داخلے مل جایا کرتے تھے جس سے متوسط طبقےکے بچے میرٹ کا امتحان پاس کرنے کے باوجود بھی داخلے سے محروم ہو جاتا کرتے تھے لیکن پالیسی میں تبدیلی کے بعد اب صرف میرٹ کا امتحان پاس کرنے والوں کو ہی کالج میں داخلہ مل سکے گا۔
 
قیصرانی

لائبریرین

چوہدری صاحب کی واپسی کی ٹکٹ کنفرم ہو گئی؟ :)
 
قیصرانی

لائبریرین
چودھری سرور کو لیکر تو یہی آئے تھے نواز اینڈ کمپنی
لے کر تو پرویز مشرف کو بھی یہی آئے تھے :)
ویسے آپس کی بات ہے، نواز شریف اپنوں کو اسی وجہ سے نوازتا ہے کہ اسے عام انسان کی پرکھ نہیں ہے۔ ہر بار اپنے پیر پر کلہاڑا مارتا ہے :)
 
کراچی اسٹاک ،تاریخ میں پہلی بار 30 ہزار پوائنٹس کی سطح عبور
Print Version July 17, 2014 - Updated 1140 PKT

کراچی.....کراچی اسٹاک مارکیٹ میںڈھائی سو سے زائد پوائنٹس کی تیزی دیکھی گئی۔ٹریڈنگ کے دوران انڈیکس تاریخ میں پہلی بار 30 ہزار پوائنٹس کی سطح عبور کرگیا۔کراچی اسٹاک مارکیٹ میں سیشن کے آغاز پر ہی سرمایاکار سرگرم نظر آئے اور انڈیکس دوران ٹریڈنگ 30 ہزار 33 پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔تجزیہ کاروں کے مطابق موڈیز کی جانب سے معاشی آوٹ لک میں بہتری کے علاوہ یکم جولائی سے اب تک 3 کروڑ ڈالر سے زائد غیر ملکی سرمایاکاری نے انڈیکس کو نئی بلندیوں پر پہنچا دیا ۔ انویسٹرز آج بینکاری اور سیمنٹ کے شعبے میں دلچسپی لیتے نظر آئے۔
 
زیبسٹ کے طلبا نے مائیکرویوکے ذریعے دھاتیں پگھلانے کی ٹیکنالوجی ایجاد کرلی

کراچی(اسٹاف رپورٹر) شہیدذوالفقار علی بھٹو انسٹی ٹیوٹ آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی (زیبسٹ) کراچی کیمپس کے طلبہ و طالبات کے گروپ نے مائیکرویو کی مدد سے اسٹیل ایلومینیئم اور دیگردھاتوں کوپگھلانے کی ٹیکنالوجی پرکامیاب تجربہ کیاہے۔ اس طرح اس ٹیکنالوجی کی ایجاد سے روایتی طریقے کے مقابلہ میں بہت کم و قت اور بہت کم لاگت سے دھاتوں کوپگھلایا جاسکے گا ،اس ٹیکنالوجی پرکام کرنے والی طالبات میں شعبہ میکاٹرانکس میں کامیاب ہونے والی نین تارا لغاری،عائشہ رحمن، سنبل عارف اورطالب علم معاذ احمدخان شامل ہیں۔ طلبہ کے اس گروپ نے زیبسٹ کے شعبہ میکاٹرانکس کے ڈاکٹر عمران امین کی نگرانی میں اس پروجیکٹ پر کام کیا۔ انہوں نے اس ٹیکنالوجی پر عملی تجربات کئے اورمائیکرویو کی مدد سے مقررہ حدت حاصل کی جس کےذریعے دھاتوں کوکم وقت اورکم لاگت میں پگھلانا آسان ہو جائے گا۔ عالمی اکیڈمی برائے سائنس ، انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی کے زیراہتمام 14اور15اگست کو اٹلی کے شہر وینس میںمنعقد ہونے والی انٹرنیشنل کانفرنس برائے انڈسٹریل انجینئرنگ اینڈ آپریشنز مینجمنٹ میں اس ٹیکنالوجی پرمقالہ پیش کرنے کیلئے نین تارالغاری کودعوت دی گئی وہ مائیکرویو کی ٹیکنالوجی کی مدد سے اسٹیل اور ایلومینیئم پگھلانے کے عنوان سے بین الاقوامی کانفرنس میں مقالہ پیش کریں گی۔واضح رہے کہ اس ٹیکنالوجی کو دریافت کرنے والے طلبہ اوران کے ایڈوائر اورزیبسٹ کے ایسوسی ایٹ ڈاکٹر پروفیسر عمران امین نے انٹلکچوئل پراپرٹی پروٹیکشن کیلئے حکومت پاکستان کودرخواست بھی دے دی ہے۔ طلبہ کے مطابق یہ ٹیکنالوجی ماحول دوست ہوگی کیونکہ دھاتوں کو پگھلانے کیلئے کسی ایندھن کی بجائے مائیکرویوز کا استعمال کیاجائے گا۔
 
خبر تو اچھی ہے لیکن اس طاقت کی مائیکرو ویوز کو پیدا کرنے پر بہت زیادہ بجلی بھی خرچ ہوگی؟
 
Top