فرقان احمد
محفلین
تحریک لبیک کے ترجمان نے خود اس حملہ آور سے اظہار لا تعلقی اور مذمت کی ہے ۔ حیرت ہے کہ یہ خبر آپ کی نظروں سے یہ تحریک لبیک کی مذمت نہیں گزری حالانکہ حملے اور مذمت کی خبریں اکٹھی نیوز ویب سائٹس پر رپورٹ ہوئیں تھیں۔
ملائیت یقینا ایک مذموم اصطلاح ہے کیونکہ اس سے تمام علماء کی طرف اشارہ نظر آتا ہے ۔ آپ ملائیت کی بجائے علماء سوء کی اصطلاح کیوں استعمال نہیں کر لیتے؟ "ملائیت " مذہب بیزار لوگوں کی پسندیدہ اصطلاح ہے ۔ یہ لوگ براہ راست مذہب اور خدا تو تنقید نہیں کرتے مگر علماء پر تنقید کرتے ہیں۔
دایاں بازو یا right wing کنزرویٹو سوچ رکھنے والوں کو کہا جاتا ہے Right | ideology جو مذہب اور ریاست کو سپورٹ کرتے ہیں، آپ کے مراسلے اکثر اس سوچ کی عکاسی نہیں کرتے ۔
آپ بھی لگے ہاتھوں احسن اقبال اور دیگر پر حملوں کی مذمت کر دیں تو ہمیں اچھا لگے گا، نہ کریں تب بھی آپ کی مرضی ہے۔
علمائے سوء اور ملائی ذہنیت رکھنے والوں میں بہت فرق ہیں۔ ایک نمایاں فرق تو یہ ہے کہ یہ لازم نہیں کہ علمائے سوء شدت پسندانہ رویوں کے حامل بھی ہوں۔ یاد رکھیے گا کہ علمائے سوء کا شمار بہرصورت علماء میں ہی کیا جاتا ہے۔ تاہم، یہ لازم نہیں کہ ملائیت کا شکارذہن عالمانہ رویے یا سوچ کا حامل ہو۔