پاکستان | نجی تعلیمی ادارے | تین کارٹون | ایک سوال

پاکستان میں نجی تعلیمی اداروں کی فیس:

  • بہت زیادہ ہے۔

    Votes: 13 76.5%
  • بہت کم ہے۔

    Votes: 0 0.0%
  • ٹھیک ہی ہے۔

    Votes: 2 11.8%
  • اندازہ نہیں ہے۔

    Votes: 2 11.8%

  • Total voters
    17

محمداحمد

لائبریرین
اچھے مستقبل کے لئے اچھی تعلیم ضروری ہے۔
image.jpg

لیکن پرائیویٹ تعلیمی ادارے صرف دولت کمانے سے دلچسپی رکھتے ہیں۔

image.jpg

کیا جن کے پاس وسائل کی کمی ہے وہ تعلیم سے محروم ہی رہیں گے۔

11099959_10153228119106115_2078676100_n.jpg

کارٹون: طارق آفریدی - اے آر وائی
 
نجی شعبے میں تعلیم کو ایک صنعت کی شکل میں اپنایا گیا ہے۔ حکومت کی جانب سے کسی بھی قسم کی نگاہ نہ رکھنے کے سبب نجی تعلیمی اداروں میں بھی تعلیم کا معاملہ دگرگوں ہے۔ یہ نجی تعلیمی ادارے عوام میں ڈھیر سارے پیسوں کے عوض ڈگری تقسیم کرنے میں لگے ہیں اور انہیں اپنے طالب علموں کو پڑھانے اور ان کی تعلیمی قابلیت بڑھانے سے قطعاً کوئی دلچسپی نہیں ہے۔ اللہ پاکستان کے حال پر رحم فرمائے
 
جی۔۔۔!
یہی المیہ ہے۔
اجی یہ المیہ تو بہت معمولی سا لفظ رہ گیا ہے۔ پاکستان میں بلا مبالغہ 50 فیصد سے زیادہ لوگوں کی آمدن زیادہ سے زیادہ 25 سے 30 ہزار ہو گی یہ میرا اندازہ ہے۔ ویسے تفصیل ریفرنس کے ساتھ ڈھونڈنا بھی اتنا مشکل نہیں ہے۔
اور یہاں آپ کو 25 ہزار ہر ماہ میں فیس لینے والے سکول بھی مل جائیں گے۔
 
محمداحمد

لائبریرین
نجی شعبے میں تعلیم کو ایک صنعت کی شکل میں اپنایا گیا ہے۔ حکومت کی جانب سے کسی بھی قسم کی نگاہ نہ رکھنے کے سبب نجی تعلیمی اداروں میں بھی تعلیم کا معاملہ دگرگوں ہے۔ یہ نجی تعلیمی ادارے عوام میں ڈھیر سارے پیسوں کے عوض ڈگری تقسیم کرنے میں لگے ہیں اور انہیں اپنے طالب علموں کو پڑھانے اور ان کی تعلیمی قابلیت بڑھانے سے قطعاً کوئی دلچسپی نہیں ہے۔ اللہ پاکستان کے حال پر رحم فرمائے

اس کے ذمہ دار بھی حکومتیں ہی ہیں کہ حکومتی تعلیمی اداروں کو نہ تو ڈھنگ سے ریگولیٹ کیا گیا اور نہ توسیعی منصوبوں پر کام ہوا۔ نتیجتاً تعلیم کے سیکٹر میں خلا پیدا ہوگیا جسے حرص کے ماروں نے پیسے کمانے کا موقع سمجھا اور لگے تعلیم کو فروخت کرنے۔

پیسہ ہے تو پڑھیے لکھیے اورمعاش کی لڑائی میں آگے آ جائیے۔ رہے غریب تو جیسے وہ غریب اور لاچار تھے ویسے ہی اُن کی اولاد بھی غریب و لاچار ہی رہے گی۔
 
اللہ سے کرے دور تو تعلیم بھی فتنہ۔۔۔ علامہ اقبال کی اس بات سے تو شائد ہی کوئی اختلاف کرے
مگر یاس کہتے ہیں
علم کیا علم کی حقیقت کیا
جیسی جس کے گمان میں آئی۔۔
 
کیا علم وہی ہے جیسے سرمایہ دار علم قرار دے ؟
یا اس پر بحث کی جا سکتی ہے کہ علم کیا ہے اور ہمارے تدریسی نظام میں ہماری نسلوں کو کیا دیا جا رہا ہے ؟
 
کیا علم وہی ہے جیسے سرمایہ دار علم قرار دے ؟
یا اس پر بحث کی جا سکتی ہے کہ علم کیا ہے اور ہمارے تدریسی نظام میں ہماری نسلوں کو کیا دیا جا رہا ہے ؟
رقیبوں نے رپٹ لکھوائی ہے جا جا کے تھانے میں
کہ اکبر نام لیتا ہے خدا کا اس زمانے میں
یا یہ کہ دنیا بھر میں عالمگیریت کے زریعے کوئی مخصوص طرزِ فکر پروان چڑھانے کی کوشش تو نہیں کی جا رہی ؟
تہذیب کے مریض کو گولی سے فائدہ!

دفع مرض کے واسطے پل پیش کیجیے

تھے وہ بھی دن کہ خدمت استاد کے عوض

دل چاہتا تھا ہدیۂ دل پیش کیجیے

بدلا زمانہ ایسا کہ لڑکا پس از سبق

کہتا ہے ماسٹر سے کہ ''بل پیش کیجیے
 
محمداحمد

لائبریرین
یہ ایک اہم سوال ہے - اور بہت سنجیدہ بھی ۔
ع۔ علم کیا علم کی حقیقت کیا ۔۔۔۔۔۔۔۔۔
میں ایک جملہ کہہ تو دوں مگر لوگ برا مان جائیں گے۔
اللہ سے کرے دور تو تعلیم بھی فتنہ۔۔۔ علامہ اقبال کی اس بات سے تو شائد ہی کوئی اختلاف کرے
مگر یاس کہتے ہیں
علم کیا علم کی حقیقت کیا
جیسی جس کے گمان میں آئی۔۔
کیا علم وہی ہے جیسے سرمایہ دار علم قرار دے ؟
یا اس پر بحث کی جا سکتی ہے کہ علم کیا ہے اور ہمارے تدریسی نظام میں ہماری نسلوں کو کیا دیا جا رہا ہے ؟
یا یہ کہ دنیا بھر میں عالمگیریت کے زریعے کوئی مخصوص طرزِ فکر پروان چڑھانے کی کوشش تو نہیں کی جا رہی ؟

یا یہ کہ دنیا بھر میں عالمگیریت کے زریعے کوئی مخصوص طرزِ فکر پروان چڑھانے کی کوشش تو نہیں کی جا رہی ؟

یہاں تو تعلیم کی کمی کے باعث معاشی میدان میں پیچھے رہ جانے والے غریبوں کا ذکر تھا۔

آپ نے تو فلسفیانہ بحث کا آغاز کردیا۔ آپ کا موضوع یقیناً گفتگو کا متقاضی ہے تاہم اس کا اس لڑی سے کوئی واسطہ نہیں ہے۔
 
یہاں تو تعلیم کی کمی کے باعث معاشی میدان میں پیچھے رہ جانے والے غریبوں کا ذکر تھا۔

آپ نے تو فلسفیانہ بحث کا آغاز کردیا۔ آپ کا موضوع یقیناً گفتگو کا متقاضی ہے تاہم اس کا اس لڑی سے کوئی واسطہ نہیں ہے۔

جی مجھے اندازہ ہے ، میں خیال میں بھٹک گیا تھا فاروق احمد بھائی نے توجہ دلائی تھی۔ معذرت خواہ ہوں ۔ امید ہے آپ میری معافی کے بعد میری غلطی پر برہم نہیں ہونگے
 
آخری تدوین:
Top