پاکستان میں 4 روز میں 3 خود کش حملے

الف نظامی

لائبریرین
نبیل نے کہا:
اب عالمی حالات کے تناظر میں پاکستان کی حکومت کو ان تنظیموں سے جان چھڑانا پڑ رہی ہے اور ان کے منہ کو خون لگ چکا ہے۔
ذرا میرے پوائنٹس کو جذباتیت سے ہٹ کر سوچیے گا۔
اور جو خون امریکہ کے منہ پر لگا ہوا ہے اس کا تذکرہ بھی کریں اور علاج بھی بتائیں ۔
 

رضا

معطل
بیدم بھائی معذرت کے ساتھ۔۔
بات نبیل بھائی کی بھی درست ہے۔دہشتگردی یا انتہاء پسندی مسائل کا حل نہیں ہے۔
کتا اگر انسان کو کاٹے تو انسان کتے کو نہیں کاٹتا۔۔
امریکہ اگر غلط ہے یا اپنی طاقت کا ناجائز استعال تو ہمیں منفی رویہ نہیں اپنانا چاہیے۔
دکھ تو اس بات کا ہے کہ ہمارے ہی اپنے لوگ جب یہ جہادی تنظیمیں بناتے ہيں۔یہ اپنی طاقت کا استعمال امریکہ یا کافروں کیلئے کم زیادہ تر اپنوں یعنی پاکستان والوں پر ہی کرتے ہیں۔انہی ہی سے چندہ لیتے ہیں اور اس کا بم بنا کر انہی کو اڑا دیتے ہیں۔۔۔
اور جو ایسے لوگوں کو چندہ دیتے ہیں ان کو بھی سوچنا چاہیے؟:?:
میرے پاس کوئي ایسا(Confirm) ثبوت تو نہيں کہ جہادی تنظیمیں پاکستان میں دہشت گردی میں ملوث ہیں۔
لیکن مجھے اچھی طرح یاد ہے کہ ایک کالعدم جہادی(نام نہاد) کا جلسہ تھا ۔اور مقرر کچھ یوں کہہ رہا تھا۔
"ہمارا رخ اس وقت امریکہ کی طرف ہے اور ہم نے اس کے چھکے چھڑا دئیے۔اگر اس تنظيم کا رخ پاکستان کی طرف ہوگیا تو اس کا بھی۔۔۔۔۔
اس سے اس کا مقصود اپنے مخالفین کو دھمکی دینا تھا۔
تو بتائیں یہ فساد کی جڑ ہوا یا نہیں؟
اور ایسے دہشت گردی کے واقعات،
یا مشہور علماء کرام کے قتل کے واقعات کو گہری نظر سے دیکھیں گے تو بظاہر یہی محسوس ہوتا ہے کہ ان واقعات میں ان تنظیموں کا ہاتھ ہے ۔جبھی تو ان پر پابندیاں لگائیں گئیں۔
لیکن یہ نام بدل کر یا کسی نہ کسی صورت میں اب بھی موجود ہیں۔
بہتر یہی ہوگا یہ انتہاء پسندی اور دہشت گردی کو چھوڑ کر مثبت رویہ اپنایا جائے۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
بیدم نے کہا:
نبیل نے کہا:
کیا سب لوگ آپ کی طرح اپنی عقل پر پردہ ڈال لیں تاکہ آپ کی بے سروپا باتوں کا انہیں یقین آ جائے؟ کیا یہ سی آئی اے یا موساد کے ایجنٹ یں جو ملک بھر کی عبادت گاہوں پر خودکش دھماکے کر رہے ہیں؟
نبیل ویسے یہ سی آئی اے اور موساد سے آپ کی بڑی ہمدردی ہے۔ نظر نہ لگ جائے کہیں اس ہمدردی کو ۔

اور یہ خودکش جہادی کیا تمہارے سگے لگتے ہیں جو ہر وقت ان کی حمایت میں قصیدے لکھتے رہتے ہو؟
 

قیصرانی

لائبریرین
بیدم نے کہا:
میری رائے یہ ہے
ایک انتہا پسندی کا ردعمل دوسری انتہا پسندی ہوتا ہے۔
قدیم عرب کے قبائل کو مفت میں بدنام کیا گیا ہے، جبکہ ہمارے اپنے نام نہاد جہادی بھائی بھی اس بات کو مانتے ہیں کہ جہالت کا بدلہ اس سے بڑی جہالت ہونی چاہیئے۔ یار پھر اسلام کا نام کس چکر میں لیتے ہو؟ کیا صرف اس لیے کہ تمہاری بات چیت کو چپ کرکے سن لیا جائے، یا مخالفت ہو تو کافر کہہ کر تم اپنی جان چھڑا لو؟

تمہاری اپنی رائے کے مطابق جب تمہاری جہادی انتہا پسندی کو سخت جواب ملتا ہے تو تمہاری اپنی حالت دیکھنے والی ہو جاتی ہے، بات کرنے کی تمیز بھول جاتی ہے، تو تڑاق پر اتر آتے ہو۔ بس گالیاں رہ جاتی ہیں، وہ بھی لکھ دیا کرو تاکہ ہم آج کل کے “مجاہدینِ اسلام“ اور “محفافظینِ اسلام“ کے جہاد کا فلسفہ اچھی طرح سمجھ سکیں
 

رضا

معطل
قیصرانی نے کہا:
بیدم نے کہا:
میری رائے یہ ہے
ایک انتہا پسندی کا ردعمل دوسری انتہا پسندی ہوتا ہے۔
قدیم عرب کے قبائل کو مفت میں بدنام کیا گیا ہے، جبکہ ہمارے اپنے نام نہاد جہادی بھائی بھی اس بات کو مانتے ہیں کہ جہالت کا بدلہ اس سے بڑی جہالت ہونی چاہیئے۔ یار پھر اسلام کا نام کس چکر میں لیتے ہو؟ کیا صرف اس لیے کہ تمہاری بات چیت کو چپ کرکے سن لیا جائے، یا مخالفت ہو تو کافر کہہ کر تم اپنی جان چھڑا لو؟

تمہاری اپنی رائے کے مطابق جب تمہاری جہادی انتہا پسندی کو سخت جواب ملتا ہے تو تمہاری اپنی حالت دیکھنے والی ہو جاتی ہے، بات کرنے کی تمیز بھول جاتی ہے، تو تڑاق پر اتر آتے ہو۔ بس گالیاں رہ جاتی ہیں، وہ بھی لکھ دیا کرو تاکہ ہم آج کل کے “مجاہدینِ اسلام“ اور “محفافظینِ اسلام“ کے جہاد کا فلسفہ اچھی طرح سمجھ سکیں
قیصرانی بھڑاس!!! :evil: نکالی گئی ہے۔
برائے کرم! بات مثبت انداز میں ہی ہونی چاہیے۔
آپ اپنا "مہذبانہ" انداز بھی ملاحظہ فرمائیں جو کسی کو گالیاں،اور تو تڑاق کا الزام دے رہے ہیں۔
تم کوتو آتا ہے ہر بات پہ غصہ
اور ہمیں غصے پر پیار آتا ہے :)
 

قیصرانی

لائبریرین
رضا نے کہا:
قیصرانی بھڑاس!!! :evil: نکالی گئی ہے۔
برائے کرم! بات مثبت انداز میں ہی ہونی چاہیے۔
آپ اپنا "مہذبانہ" انداز بھی ملاحظہ فرمائیں جو کسی کو گالیاں،اور تو تڑاق کا الزام دے رہے ہیں۔
تم کوتو آتا ہے ہر بات پہ غصہ
اور ہمیں غصے پر پیار آتا ہے :)
دیکھئے بھائی جی، پہلے تو آپ راجہ نعیم المعروف بیدم کے تمام پوسٹس دیکھئے۔ دوسرا یہ مد نظر رہے کہ ایسا کبھی نہیں‌ہوسکتا کہ ایک فریق متواتر برا اور قابل اعتراض لہجہ اور الزامات کی پوسٹس کو اپنائے رکھے (اور جسے اسلامی اور جہادی اور دیگر تمام جملہ اچھائیوں کا مالک ہونے کا دعویٰ‌ بھی ہو) اور دوسری طرف وہ فریق (جسے مخالفین کی طرف سے کافر، کالا انگریز، منافق، یہود و نصارٰی کا ایجنٹ ہونے کے الزامات مل رہے ہو) سے کہا جائے کہ آپ کے منہ سے پھول کیوں نہیں‌ جھڑ رہے

بیدم سے کہنا تو بہت کچھ ہے، لیکن میری عادت نہیں‌کہ میں‌کسی سے اتنا کھلم کھلا برے لہجے میں‌بات کروں‌ جس لہجے میں بیدم صاحب گفتگو فرماتے ہیں
 

بدتمیز

محفلین
قیام پاکستان کے وقت ایک نواب چھتناری تھے۔ ان کے بارے میں کسی صاحب کو علم ہو؟
ٹائم میگزین کوئی پڑھتا ہے ؟ سرد جنگ کے بعد ایک بہت مشہور آرٹیکل تھا کہ اب اگلا کون ہے۔
اس کو پڑھ کر جہادی تنظیموں اور دہشت گردوں میں فرق واضح ہو جانا چاہئے۔
ذاتی طور پر مجھے ان جہادی تنظیموں کے بارے کوئی علم نہیں۔ نہ مجھے آج تک کوئی ایسا شخص ملا ہے جسکا ایسی تنظیم سے براہ راست کوئی تعلق ہو۔ ہاں تبلیغی جماعت والے ضرور ملے ہیں۔

تبلیغی جماعت والے لوگوں اور آپ لوگوں کا رویہ بالکل برعکس ہے۔ آپ لوگ ایک دوسرے پر حملے کر رہے ہیں جبکہ ان لوگوں کو رویہ نرم اور ٹھنڈا ہوتا ہے۔
میں بارہا عرض کر چکا ہوں کہ آپ لوگوں کے بات کرنے کا انداز صیح نہیں۔ دوسرے جیسی معلومات آپ مہیا کر رہے ہیں مجھے اس پر کئی سوالات اور اعتراضات ہیں۔ قیصرانی نے جب کہا تھا کہ بیچ میں کوئی اور نہ آئے اور صرف وہی بات کریں گے تو یہ ایک اچھا قدم تھا اس میں باقی لوگوں کو نہیں کودنا چاہئے تھا۔ سب مل کر بات کو الجھا دیتے ہیں۔

طالبان اچھے لوگ تھے۔ مہمانوں کے حوالے سے حکم یاد رکھا لیکن بامیان جا کر دوسرے مذاہب کا احترام والا حکم بھول گئے۔
انتہاپسندی اچھی چیز ہے۔ بدقسمتی سے اوائل اسلام میں حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے تحمل سے کام لیا۔ نعوذبااللہ یہ ان کی غلطی تھی۔

برائے مہربانی آپ لوگ پہلے سیرت النبی پر جتنی کتب پڑھ سکتیں ہیں پڑھ لیں شاید کچھ نرمی آ جائے ورنہ تو اللہ ہی حافظ لگ رہا ہے سب کا۔
میرے خیال سے ایسی لاحاصل بحثوں سے کچھ حاصل ہونے کا نہیں الٹا ہم لوگوں کے دلوں میں بغیر کسی وجہ کے ایک دوسرے کی عزت کم ہو رہی ہے۔ لیکن ایسی باتوں کو روکنا اور ان کو انجام تک نہ پہنچانا بھی صیح نہیں۔ لہذا اگر کوئی ایسا طریقہ ہو کہ باقی لوگ صرف دیکھ سکیں اور صرف جن لوگوں کو بحث کرنی ہو وہی کر سکیں تو بہتر ہو گا۔ یہ نہیں کہ ہر کوئی کود پڑے۔
 

پاکستانی

محفلین
میری آپ سب سے گذارش ہے کہ ان نام نہاد جہادیوں کو غلط یا صحیح ثابت کرنے کے چکر میں اسلام کی عظمت کو ذہن میں رکھیئے گا۔
 
اسلام و علیکم
نبیل بھائی کی بات کافی حد تک درست ہے۔لیکن الزام مجاہدین کو دینا اور وہ بھی بغیر تصدیق۔۔۔ یہ صحیح نہیں۔ بے شک جہاد فی سبیل اللہ ایک محکم فریضہ ہے لیکن پاکستان میں خود کش حملے کرنا جائز نہیں۔اس پر تمام علماء کرام متفق ہیں ۔ جس کو شبہ ہو وہ پاکستان کے کسی بھی مستند داراالفتاء سے مسئلہ پوچھ سکتا ہے۔ اور مجاہدین کوئی ایسا عمل کر کے اپنی آخرت خراب نہیں کریں گے جو شرعی طور پر جائز نہ ہو۔ اور اگر مجاہدین میں سے کوئی اس مسئلے کے خلاف عمل کرتا ہے تو صحیح نہیں۔ میں نے اس فورم پر کچھ لوگوں کے جوابات پڑھے اور ان میں بعض ہر صحیح اور غلط بات پر مجاہدین کی طرف داری کرتے ہیں۔ مسلمان کو انصاف پسند اور حقیقت پسند ہونا چاہئے۔ جو بات غلط ہو اسے غلط اور جو بات صحیح ہو اسے صحیح کہنا چاہئے۔
بلا وجہ کسی کی طرفداری بھی صحیح نہیں اور مخالفت بھی صحیح نہیں۔

وسلام
ثوبان آحمد
 
Top