پاکستان خوش ممالک کی فہرست میں سولہویں نمبر پر

ہر گھنٹے بعد بجلی آنے کی خوشی:)
تین دن بعد سی-این-جی ملنے کی خوشی;)
پٹرول کی لائن میں لگ کر صرف 20منٹ بعد ہی باری آنے کی خوشی(y)
6 بڑی بوتلیں خریدنے پر 4روپے بچانے کی خوشی:sneaky:
اور ایسی کتنی ہی چھوٹی چھوٹی خوشیوں سے عبارت ہے زندگی۔:bighug:
اور تو اور عالمی برادری میں سولہویں نمبر پر آنے کی خوشی:ROFLMAO:
اگر ایک آدھ اچھا حکمراں آجائے تو پہلے نمبر پر بھی آ سکتے ہیں۔۔
ویسے بڑی خوشیاں بھی ہیں۔۔۔
بم دھماکے سے بچ جانے کی خوشی۔۔۔
فائرنگ سے بچ جانے کی خوشی۔۔۔
دفتر سے زندہ سلامت گھر لوٹ آنے کی خوشی۔۔:ROFLMAO:
 
کراچی میں یہ جنت نگری کہاں ہے بھائی جان
گلشن اقبال کے چند علاقے۔
ضیاءالدین ہوسپٹل کے قریب کے چند علاقے۔
دراصل ان جگہوں پر کے ای ایس سی کے افسران رہتے ہیں۔
اب ان کے گھر کی لوڈ شیڈنگ کیسے ہوسکتی ہے بھلا۔۔
 

شمشاد

لائبریرین
اس کا مطلب اسی علاقے میں گھر بنانا چاہیے۔ دوسری صورت میں کرائے پر تو ضرور حاصل کرنا چاہیے۔
 

حسان خان

لائبریرین
گلشن اقبال کے چند علاقے۔
ضیاءالدین ہوسپٹل کے قریب کے چند علاقے۔
دراصل ان جگہوں پر کے ای ایس سی کے افسران رہتے ہیں۔
اب ان کے گھر کی لوڈ شیڈنگ کیسے ہوسکتی ہے بھلا۔۔

یا یہ بھی تو ہو سکتا ہے کہ وہاں کے لوگ پورا بل دیتے ہوں اور کنڈوں سے اجنتاب کرتے ہوں۔ :p
 

نیلم

محفلین
کراچی میں زیادہ بجلی اُ ن علاقوں میں جاتی ہے جہاں زیادہ بجلی چوری کی جاتی ہے،،،ڈیفنس اور کلفٹن میں بھی اتنی نہیں جاتی،،،بلکہ میں تو جتنی دفعہ بھی وہاں رہی ہوں بلکل بھی نہیں گئی میرےہوتےہوئے:)
 
اگر ایک آدھ اچھا حکمراں آجائے تو پہلے نمبر پر بھی آ سکتے ہیں۔۔
ویسے بڑی خوشیاں بھی ہیں۔۔۔
بم دھماکے سے بچ جانے کی خوشی۔۔۔
فائرنگ سے بچ جانے کی خوشی۔۔۔
دفتر سے زندہ سلامت گھر لوٹ آنے کی خوشی۔۔:ROFLMAO:
میرے خیال میں ان دونوں خوشیوں کا تعلق کراچی سے ہے:LOL:
 
ہفتہ ‘ 18 ذیقعد 1433ھ 6 اکتوبر2012 ئ

06 اکتوبر 2012
0
print_32.png

news-1349470235-7497.jpg

نیو اکنامکس فاﺅنڈیشن نے ایک رپورٹ میں دنیا کے ایک سو 51 خوش ممالک کی فہرست میں پاکستان کو سولہویں نمبر پر رکھا ہے جبکہ بھارت 32ویں اور امریکہ ایک سو پانچویں نمبر پر ہے۔
غالب کا فارمولا آخر سچ ثابت ہوا....
رنج سے خوگر ہوا انساں تو مٹ جاتا ہے رنج
مشکلیں مجھ پر پڑیں اتنی کہ آساں ہو گئیں
سعدی نے ایک واقعہ بیان کیا ہے کہ میں نے ارادہ کیا کہ اس دنیا میں کوئی خوش بھی ہے‘ اس مشن پر نکل کر چپہ چپہ چھان مارا کوئی خوش نہ ملا‘ بالآخر تھک کر ایک شاہی محل کی فصیل کی چھاﺅں میں بیٹھ گیا۔ اندر سے قہقہوں کی آوازیں آنے لگیں۔ میں نے شکر کیا کہ شاید اس محل کے لوگ خوش ہیں‘ کسی طرح فصیل پر چڑھا اور چھپ کر اندر جھانکا تو دیکھا کہ ایک بادشاہ کو سونے کے جھولے میں دوشیزائیں جھولا جھلا رہی تھیں۔ ایک اسکے منہ میں انگور کا دانہ اور دوسری شراب کا گھونٹ اتارتی تھی اور بادشاہ مخمور و مست لطیفے سن کر لوٹ پوٹ ہو رہا تھا۔ میں نے سوچا چلو ایک شخص تو خوش نکلا۔ کسی چوبدار کی مجھ پر نظر پڑ گئی‘ پکڑ کر بادشاہ کے روبرو پیش کر دیا۔ بادشاہ نے پوچھا تمہیں ہمارے محل سرا میں اندر آنے کی جرا¿ت کیسے ہوئی؟ میں نے عرض کیا‘ جان کی پناہ پاﺅں تو عرض کروں کہ میں نے دنیا میں کسی کو خوش نہ پایا‘ آپ کو دیکھ کر اطمینان ہوا کہ ایک تو ایسی ہستی ہے جو واقعی خوش ہے۔ بادشاہ مجھے باغ کے ایک کونے میں لے گیا اور کہا‘ میں نے محبت کی شادی کی‘ بیوی بیمار ہو گئی اور صحت مند ہی نہیں ہو رہی تھی۔ میں نے اسے تسلی دی اور اپنی محبت کا یقین دلایا کہ تو نہ رہی تو میں بھی نہ رہوں گا۔ ملکہ نے کہا تم مردوں کی محبت پاک نہیں ہوتی۔ میں نے اسے یقین دلانے کیلئے جوش جذبات میں اپنی محبت کو پاک ثابت کر دکھایا۔ اور کہا اب تمہیں میری محبت کا یقین ہو گیا‘ اسکے بعد وہ بالکل روبصحت ہو چکی ہے۔ اب وہ بھی ہے‘ میں بھی‘ پاک محبت بھی ہے اور کچھ بھی نہیں۔ کہئے مجھ سے بڑھ کر رنجیدہ کون ہو گا۔ پاکستان سولہویں نمبر کا خوش ملک ہے‘ یہ اسکی اپنے حکمرانوں سے پاک محبت ہی کا نتیجہ ہے۔
 

نیرنگ خیال

لائبریرین
کراچی میں زیادہ بجلی اُ ن علاقوں میں جاتی ہے جہاں زیادہ بجلی چوری کی جاتی ہے،،،ڈیفنس اور کلفٹن میں بھی اتنی نہیں جاتی،،،بلکہ میں تو جتنی دفعہ بھی وہاں رہی ہوں بلکل بھی نہیں گئی میرےہوتےہوئے:)
آپ جن دنوں گئی تھی وہاں ان دنوں تو پورے پاکستان میں نہیں تھی جاتی:p
 
Top