پاکستان بمقابلہ ویسٹ انڈیز:پہلاٹی ٹوئنٹی (برج ٹاون)

ابن توقیر

محفلین
آج ساڑھے نو بجے، پاکستانی وقت کے مطابق، ویسٹ انڈیز اور شہزادوں کے درمیان ٹی ٹوئنٹی سیریز کا پہلا میچ "برج ٹاون"(Bridgetown)میں کھیلا جائے گا۔
 
برج ٹاؤن اور گردونواح میں مارلون گردی کے ساتھ پولارڈ گیری کا وقت ہوا چاہتا ہے-
چائنہ کے لارے کو پھر سے شامل نہ کرنے پر کالی آندھی بورڈ کا اجتماعی فٹےمُنہ---
 

ابن توقیر

محفلین
"پھرکیوں" سے ویسٹ انڈیز کو قابو کرنے کی کوشش کی جاری ہے سرفراز کی جانب سے۔دوسرے اوور کی پانچویں بال کو اٹھا کر باونڈری سے باہر پھینک دیا ہے لیوس نے۔اس چھکے کے ساتھ سکور 11۔
 

ابن توقیر

محفلین
لیوس جی اپنے ہی لگائے گئے چھکے سے "نظری" ہوگئے۔رن آوٹ ہوکرواپس پویلین سدھارے۔مجموعی سکور 14 رنز 1 وکٹ کا خسارہ،2 اعشاریہ 4 اوورز۔
 

ابن توقیر

محفلین
شہزادوں کا پلڑا فی الحال بھاری،37 رنز اور تین وکٹ،اپنے انٹرنیشنل کیرئیر کی دوسری بال پر شاداب خان کی پہلی وکٹ۔
 

ابن توقیر

محفلین
شاداب جی کے چہرے پر مکمل "شادابیاں" تیسری وکٹ حاصل کرلی ہے "لاڈلے" نے۔یااللہ اب آئی سی سی کی آنکھیں مکمل بند ہوں جب شاداب خان باولنگ کررہا ہو۔کہیں پھر "پابندی پابندی" نہ کھیلنے لگیں انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے "جن"۔
 

ابن توقیر

محفلین
"تم کتنے سپنرزگُم کرو گے،ہر گھر سے گیند کو گھمانے والا نکلے گا"۔ابھی وٹ اپ" آیا۔قوم کچھ زیادہ ہی جذباتی نہیں ہوگی؟ سُپرسمائلس
 

ابن توقیر

محفلین
چھٹی وکٹ حسن علی کے نام۔بازید خان کو بھی ویسٹ انڈیز میں لے گئے ہیں کمنٹری کروانے کےلیے یا گھر میں "فون" پر ہی ان سے یہ "خدمت" سنوائی جارہی ہے؟
سپرلیگ میں اتنی مشکل سے انہیں ہضم کرتا تھا ابھی پھر پورا ٹور "برداشت" کرنا پڑے گا؟
 
Top