پاکستان (برصغیر پاک و ہند) کے عظیم پہلوان

طالوت

محفلین
(1882----1960) رستم زماں ، غلام محمد عرف گاما پہلوان امرتسر میں پیدا ہوئے۔۔15 اکتوبر 1910 کو رستم زماں(Heavy Weight World Champion) کا خطاب زبسکو کو ہرا کر جیتا اس سے پہلے موصوف رستم پنجاب اور رستم ہند کا خطاب رکھتے تھے۔۔ اس کے بعد سے یہ دنیا کے اکلوتے پہلوان ہیں جو اپنی زندگی میں کبھی نہیں ہارے۔۔پانچ فٹ سات انچ کے یہ پہلوان 1960 میں گاما پہلوان لاہور میں انتقال کر گئے۔۔۔
gama-pehalwan-wrestler.jpg

برطانوی پہلوانوں کو برطانیہ میں ناکوں چنے چبوانے والےمنظور حسین عرف بھولو پہلوان نے 1949 میں رستم پاکستان اور 1967 میں رستم زماں کا خطاب جیتا۔۔

1949.jpg

اسلم پہلوان جن کا گاما پہلوان نے گود لیا (یہ بھتیجے تھے گاما پہلوان کے) ، برصغیر کے دوسرے بڑے پہلوان مانے جاتے ہیں۔۔ مقامی خطابات کے علاوہ انھوں نے 1953 کے کامن ویلتھ کھیلوں میں پہلی پوزیشن حاصل کی۔۔
bertassirati.jpg

مئی 2008 میں رستم پنجاب کا مقابلہ بلو پہلوان شیخوپوریہ پٹھہ حاجی افضل اور اچھی ملتانیہ پہلوان پٹھہ تاج پہلوان کے درمیان ہوا جسے بلو پہلوان نے جیت لیا تھا۔۔ بشکریہ آج نیوز
9194_big.jpg

رستم پاکستان کا اعزاز رکھنے والے گوجرانوالا کے بشیر بھولا بھالا ۔۔
sp4.jpg


ایک کم سن پہلوان گرز تھامے ۔۔ پہلوانوں کو خطاب کے ساتھ گرز دینے کی یہ روایت پاک و ہند میں تقریبا 400 سال پرانی ہے
1397274250_96257b1340.jpg

اور شہر گوجرانوالا ، جس کا دوسرا نام پہلوانوں کا شہر ہے ۔۔
آزادی کے بعد ان تمام نامور پہلوانوں کا قیام پاکستان میں رہا اور عمر کا بڑا حصہ لاہور اور گوجرانوالا میں گزارا ۔۔ بد قسمتی سے ان عظیم کھلاڑیوں کے نہ تو صحیح ریکارڈ موجود ہیں اور نہ ہی اس فن کی طرف کوئی خاص توجہ دی گئی ۔۔ (تاہم میری طرف سے تلاش جاری ہے آپ بھی کوشش کریں) ۔۔۔​
-----------------------------
وسلام
 

زین

لائبریرین
بہت خوب طالوت بھائی

بہت زبردست سلسلہ شروع کیا ہے آپ نے۔

سلسلہ جاری رکھے ۔

شکریہ
 

فرخ منظور

لائبریرین
بہت اچھی پوسٹنگ ہے طالوت صاحب - اس بارے میں تحقیق جاری رکھیے گا اگر میری مدد کی ضرورت پڑے تو بتائیے گا کیونکہ میں اس علاقے کے پاس ہی رہتا رہا ہوں جہاں گاما پہلوان اور بھولو پہلوان وغیرہ رہتے رہے ہیں -
 

طالوت

محفلین
شکریہ زین ۔۔۔
سخنور آپ کی مدد کی ضرورت تو ہے کیونکہ انٹرنیٹ پر اب تک مجھے کوئی قابل ذکر معلومات نہیں ملیں پاکستان کے پہلوانوں کے بارے میں ۔۔ خصوصا موجودہ صورتحال کیا ہے ۔۔
وسلام
 

طالوت

محفلین
38099_big.jpg
بشیر بھولا بھالا نے پاکستان دنگل جیت لیا
لاہور: بشیر بھولا بھالا نے حامد ملتانی کو چت کرکے مسلسل چوتھی مرتبہ رستم پاکستان کا ٹائٹل جیت لیا ہے۔پنجاب اسٹیڈیم لاہور میں ہونے والے اس دنگل کے موقعے پر روائتی لباس میں ملبوس پہلوان ڈھول کی تھاپ پر بھنگڑا ڈالتے ہوئے اکھاڑے میں آتے جبکہ اسٹیڈیم میں موجود شائقین انہیں داد دیتے۔ رستم پاکستان کا جوڑ شروع ہونے پر حامد خان کا پلڑا بھاری رہا تاہم اس کے بعد بشیر بھولا بھالا نے اپنے تجربے سے فائدہ اٹھاتے ہوئے حامد خان کو چاروں شانے چت کرکے رستم پاکستان کا ٹائٹل جیت لیا۔ یہ دنگل سترہ منٹ تک جاری رہا۔ فاتح بشیر بھولا بھالا کا کہنا تھا کہ انہوں نے انجری کے باوجود دنگل میں حصہ لے کر ٹائٹل جیتا اور اب وہ بھارتی پہلوانوں کو کشتی لڑنے کا چیلنج کرتے ہیں۔

دنگل کے مہمان خصوصی اور پنجاب کے وزیر کھیل ڈاکٹر تنویر الاسلام رانا نے فاتح بشیر بھولا بھالا کو دیسی کشتی کا روائتی نشان گرز اور انعامی رقم دی۔ منتظمین نے دیسی کشتی میں عوام کی دلچسپی کو دیکھتے ہوئے آٹھ مارچ کو شیر پنجاب دنگل کرانے کا اعلان کیا اور کہا کہ اگر ماضی کی طرح دیسی کشتی کی سرپرستی کی جائے تو پہلوان دنیا میں ملک کا نام روشن کرسکتے ہیں۔

دنگل کے موقعے پر شیر پنجاب عثمان مجید بلو اور اعظم لڑکا کے درمیان جوڑ برابر رہا جبکہ دیگر دس مقابلوں میں ارشاد، مٹھو، شاہ، رانجھا، جانی، خرم، زاہد، حافظ اسرار، پپو اور علی پہلوان نے حریفوں کو شکست دی۔ جدید دور میں دیسی کشتی پس منظر میں چلے جانے کے باوجود اس کی پسندیدگی میں کمی نہیں ہوئی اور ہردنگل دیکھنے کیلئے شائقین کھنچے چلے آتے ہیں۔
بشکریہ آج نیوز و زین زیڈ ایف

جبکہ بعض اطلاعات کے مطابق بشیر بھولا بھالا نے دنیا بھر کے پہلوانوں ، خصوصا ہندوستانی پہلوان ، نوین کمار اور کالی کو چیلنج کیا ہے ۔۔ تاہم رستم پاک و ہند میں بشیر ایک بار نوین کمار سے ہار چکے ہیں ۔۔۔
وسلام
 

راشد اشرف

محفلین
تصویر کا ماخذ:
سوانح عمری رستم زماں گاما پہلوان
اشاعت: 1960
حالت: انتہائی خستہ
صفحات: 188
آج پرانی کتابوں کے اتوار بازار سے ملی ہے۔

ارادہ: اسکین کرکے پیش کرنے کا
 
Top