پاکستان اور انگلینڈ امارات میں آمنے سامنے

پاکستان نے چائے کے وقفے تک 212 رنز بنائے ہیں اور اس کے چار کھلاڑی آؤٹ ہیں۔ مصباح الحق 19 اور اسد شفیق 4 رنز پر ناٹ آوٹ ہیں۔
 

شمشاد

لائبریرین
آج تیسرے دن کے کھیل میں پاکستانی ٹیم 338 اسکور بنا کر آؤٹ ہو گئی۔ اسطرح پاکستانی ٹیم کو 146 اسکور کی برتری حاصل ہے۔

انگلینڈ کی دوسری اننگ شروع ہوئی تو شروع میں ہی عمر گل کے ہاتھوں وہ اپنی پہلی وکٹ گنوا بیٹھے۔

دوسری اننگ میں 16 پر ایک آؤٹ ہے۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
اب 26 پر تین آؤٹ ہو گئے ہیں۔ تینوں وکٹیں عمر گل نے لی ہیں۔ ابھی سپنرز کی کاروائی شروع نہیں ہوئی ہے۔ مزا آ رہا ہے انگلینڈ کی یہ درگت بنتے دیکھ کر۔ :)
 

فہیم

لائبریرین
چائے کا وقفہ۔
انگلینڈ کے 75 رنز پر 5 کھلاڑی آؤٹ ہیں۔
پاکستانی کی برتری ختم کرنے کے لیے ابھی اسے مزید 72 رنز درکار۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
ٹروٹ اور پرائیر بھی گئے۔ اب 93 پر سات آؤٹ ہو گئے ہیں۔ اب تو اگر انگلینڈ اننگ کی شکست بچا لے تو یہی بہت ہوگا۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
انگلینڈ اننگ کی شکست سے تو بچ گیا ہے لیکن صرف 14 رن کی لیڈ لے سکا ہے۔ ابھی محمد حفیظ نے چوکا لگا کر پاکستان کی اننگ شروع کر دی ہے۔ اگلی بال پر ہی تین رن اور بن گئے ہیں۔ اب آٹھ رن درکار ہیں میچ جیتنے کے لیے۔
 

شمشاد

لائبریرین
پاکستان نے تو انگلینڈ کی اچھی درگت بنائی ہے۔
انگلینڈ نے 2011 میں کوئی ٹیسٹ نہیں ہارا تھا۔ آخری ٹیسٹ پرتھ میں 2010 میں ہارا تھا۔

پاکستانی ٹیم کی کارکردگی بہت شاندار رہی، صحیح معنوں میں مبارکباد کے مستحق ہیں۔
 

شمشاد

لائبریرین
آج 25 جنوری 2012 کو پاکستان اور انگلینڈ ابو دہابی میں دوسرے بین الاقوامی ٹیسٹ کے لیے پھر سے آمنے سامنے۔ پاکستان پہلا ٹیسٹ جیت چکا ہے۔

آج پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے کھیلنے کا فیصلہ کیا۔

محمد حفیظ اور توفیق عمر نے اننگ کا آغاز کیا۔

اس وقت 4 اوور کے اختتام پر پاکستان کا اسکور بغیر کسی نقصان کے دس ہے۔
 

شمشاد

لائبریرین
29 اوور، پاکستان 2 وکٹوں کے نقصان پر 67 اسکور۔
یہ تو کھانے سے پہلے ہی دو وکٹیں گر گئیں۔
 

شمشاد

لائبریرین
پاکستان نے پہلے دن کھانے کے وقفے تک 73 اسکور بنائے ہیں اور اس کے دو کھلاڑی آؤٹ ہو چکے ہیں۔
 

خرم شہزاد خرم

لائبریرین
اس دھاگے کا عنوان بدل کر پاکستان اور انگلینڈ امارات میں آمنے سامنے کر دیں یہ میچ تو ابوظہبی میں ہو رہا ہے نا
 
Top