پاکستان آسٹریلیا میں

شمشاد

لائبریرین
مجھ سے غلطی ہوئی کہ پاکستان کی جگہ آسٹریلیا اور آسٹریلیا کی جگہ پاکستان لکھ دیا تھا۔
 

شمشاد

لائبریرین
آسٹریلیا نے دوسرے دن کے اختتام پر دو وکٹوں کے نقصان پر 116 اسکور بنائے تھے۔
 

شمشاد

لائبریرین
تیسرے ٹیسٹ کے تیسرے دن کے اختتام پر پاکستان نے اپنی دوسری اننگ میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 68 اسکور بنائے تھے۔ کل ملا کر پاکستان کو 82 اسکور کی برتری حاصل ہے۔
 

شمشاد

لائبریرین
پاکستان تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز ہار تو چکا ہے، اب وائیٹ واش سے بچنے کے لیے تیسرا ٹیسٹ میچ جیتنا لازمی ہے۔
آج تیسرے ٹیسٹ میچ کے پہلے دن آسٹریلیا نے اپنی پہلی اننگ میں 299 اسکور بنائے تھے۔
 

محمداحمد

لائبریرین
تمام بڑے کھلاڑیوں کی مایوس کن کارکردگی کے باوجود پاکستان کو اس سیریز میں کئی ایک مواقع ملے کہ وہ فتح کو اپنے نام کرتے، لیکن اُنہوں نے سب مواقع گنوا دیے۔

آخری ٹیسٹ میں عامر جمال کی کارکردگی بہت خوب رہی اور اُنہوں نے تن تنہا میچ کو پلٹے کی بڑی شاندار کوشش کی۔ باقی سب کھلاڑیوں نے مل کر ان کی کوششوں پر پانی پھیر دیا۔
 

شمشاد

لائبریرین
مبارک ہو کہ پاکستان اپنا تیسرا ٹیسٹ میچ بھی باعزت طریقے پر ہار گیا۔

یہ ہونا ہی تھا۔
 
Top