پاکستانی ہیکرز کا چارلی ہیبڈو کی ویب سائٹ پر حملہ

نیرنگ خیال

لائبریرین
کم از کم اسکی پی ٹی اے کو رپورٹ ہی کر دیں۔
مجھے تو یہ ہی نہیں پتہ کہ یہ میگزین ہے کس لیئے؟ اور ہیکنگ کا مقصد کیا ہے؟ جب بھی کوئی سائٹ ہیک کی جاتی ہے تو اس پر ہیکرز اپنا میسج چھوڑ دیتے ہیں تاکہ دنیا کو پتہ چلے کہ کچھ ہیک ہوا ہے۔ جبکہ جب Service Unavailable کا میسج تب آتا ہے۔ جب یا تو بیک اینڈ سے سروس ڈاؤن ہو۔ یا پھر کوئی سرور سائیڈ پیچنگ چل رہی ہو۔ جن لوگوں کا پالا ان امور سے پڑتا رہتا ہے وہ جانتے ہیں کہ جب سرور پیچنگ ہو رہی ہو تو بسا اوقات وقت زیادہ لگنے سے بھی سرور کا رابطہ بیرونی دنیا سے کٹا رہتا ہے۔ یہ تمام کام اس وقت کیئے جاتے ہیں جب سرور سائیڈ پر Request کا لوڈ نہ ہونے کے برابر ہو۔ تیسری صورت سرور کریش ہونے کی ہے۔ جس میں نیا سرور اپ ہوگا یا پھر پہلا رپئیر ہوگا۔ اس صورت میں دو دن لگ جانا بڑی بات نہیں۔ بشرطیکہ کہ سیکنڈری سرور موجود نہ ہو۔ تو ایسے وقت میں اگر میں شور مچا دوں کہ لو جی میں نے میدان مار لیا۔ چیک کرو سروس ڈاؤن ہے۔ تو میری تو ہوگئی بلے بلے۔ دوسرا لوگ یوں بھی کرتے ہیں کہ خود ہی سروس ڈاؤن کر کے شور ڈال دیا اور یوں وہ سائٹ سستی شہرت فوراً حاصل کر لیتی ہے۔ جیسا کہ اس کیس میں مجھے شک ہے ہوا ہوگا۔ اب چونکہ تحقیق کا دامن ہم نے کبھی پکڑا نہیں تو یونہی سارا ملک بلے بلے کے نعرے مار رہا ہے کیوں کہ کچھ موقع بھی ایسا ہے۔ میں یہ نہیں کہہ رہا کہ ہیک نہیں ہو سکتی کوئی چیز۔ میں یہ کہہ رہا ہوں کہ انداز یہ نہیں ہوتا۔ اب اسکی verification کا طریقہ یہ ہے کہ اس میگزین کے Contact us کے ربط سے ان سے براہِ راست تصدیق کی جائے جو کہ چنداں مشکل کام نہیں۔
اب آپ پہلی پوسٹ میں جا کر دیئے گئے ربط کو کھولیئے۔ میں اسوقت اسے کھولنے سے قاصر ہوں۔ تو کیا وہ بھی ہیک ہو چکا ہے:p
 
ایک بہترین قسم کی سائبر فورس ہو۔جس میں اعلیٰ قسم کے ہیکرز کو شامل کیا جائے تو میں دیکھتا ہوں امریکہ اور یورپی ممالک کو کیسے نقصان نہیں پہنچایا جا سکتا
 
زیادہ مثبت استعمال تو آپ کو کوئی ماہر ہی بتا سکتا ہے۔
آپ کو نیٹ پر ہی کچھ ایسے ہیکرز مل سکتے ہیں جو آپ کے کمپیوٹر کے مسائل پیسے لے کر منٹوں میں حل کر سکتے ہیں۔
وغیرہ وغیرہ۔
ویسے بھی اپنے بچاؤ کے لیے بھی بندے کو کچھ نہ کچھ ہیکنگ آنی چاہیے۔ کیا خیال ہے؟:)
کمپیوٹر کے کونسے مسائل ہوتے ہیں:p یہ تو ہر طرح کے جذبات سے عاری ہوتا ہے۔

دوسرا اگر آپ اپنے تحفظ کے لیئے بھی سیکھتے ہیں تو بھی یہ عذر اسے مثبت نہیں بناتا۔ جس چیز کی بنیاد اخلاقی قوانین کے منافی ہو۔ وہ بھلا مثبت کیسے بنے گی۔ اخلاقی اور غیر اخلاقی ہیکنگ کے اندر بہت سی تاویلات پیش کی جا سکتئ ہیں۔ میں وقت نکال کر اک موضوع شروع کروں گا اس پر۔ انشاءاللہ۔ امید ہے آپ بھائیوں کی معاونت بھی ملتی رہے گی۔
 
31.JPG
 
ذوالقرنین

لائبریرین
اگر ہیکرز بھائی نہیں ہوتے تو کیا ہمیں سپرپاورز ایٹمی صلاحیت کے حامل ممالک میں شامل ہونے دیتے؟
میرا مطلب ہے کہ سپرپاورز کو آدھے گھنٹے تک پتا نہیں چل سکا تھا کہ پاکستان نے ایٹمی دھماکہ کیا ہے۔
 
ذوالقرنین

لائبریرین
کمپیوٹر کے کونسے مسائل ہوتے ہیں:p یہ تو ہر طرح کے جذبات سے عاری ہوتا ہے۔

دوسرا اگر آپ اپنے تحفظ کے لیئے بھی سیکھتے ہیں تو بھی یہ عذر اسے مثبت نہیں بناتا۔ جس چیز کی بنیاد اخلاقی قوانین کے منافی ہو۔ وہ بھلا مثبت کیسے بنے گی۔ اخلاقی اور غیر اخلاقی ہیکنگ کے اندر بہت سی تاویلات پیش کی جا سکتئ ہیں۔ میں وقت نکال کر اک موضوع شروع کروں گا اس پر۔ انشاءاللہ۔ امید ہے آپ بھائیوں کی معاونت بھی ملتی رہے گی۔

ہم ہمہ تن انتظارِ موضوع ہونگے۔:):):)
 
نیرنگ خیال

لائبریرین
ایک بہترین قسم کی سائبر فورس ہو۔جس میں اعلیٰ قسم کے ہیکرز کو شامل کیا جائے تو میں دیکھتا ہوں امریکہ اور یورپی ممالک کو کیسے نقصان نہیں پہنچایا جا سکتا
کبھی وقت نکال کر پاکستان کی سائبر کرائمز سے متعلقہ سائٹ کو بھی دیکھ لیجیئے گا۔ USA کا چھاپہ بمع قوانین۔ :laugh:
 
کیا آپ اس بات سے انکار کرسکتے ہین کہ امریکہ اپنے منظوم مقاصد کیلیے ہیکرز کو استعمال نہیں کرتا۔
کبھی وقت نکال کر Stuxnet کے بارے میں پڑھ لیجئیے گا:LOL:
 
ساجد

محفلین
ایک بہترین قسم کی سائبر فورس ہو۔جس میں اعلیٰ قسم کے ہیکرز کو شامل کیا جائے تو میں دیکھتا ہوں امریکہ اور یورپی ممالک کو کیسے نقصان نہیں پہنچایا جا سکتا
جب ہم اس قابل ہو جائیں گے کہ ان کی طرف سے پہچائے جانے والے جوابی نقصان کو برداشت کر سکیں تب یہ بات کہنے کا موقع ہو گا۔ ابھی ہمیں ضرورت ہے خود کو بنانے کی ۔ چین کی مثال آپ نے دی تو اس کی بے مثال اقتصادی ترقی کو بھی ایک مثال بنائیں۔ ویسے بھی آج تک جو ہم امریکہ کی فوجی یلغار سے بچے ہوئے ہیں اس میں چین کا بہت بڑا کردار ہے اور ہماری منفی سرگرمیاں کسی دن چین کو بھی ہماری ھمایت سے ہاتھ اٹھانے پر مجبور کر سکتی ہیں۔ چین نے تو گوگل کے کان کھینچ دئیے تھے اور جب گوگل نے کاروبار سمیٹنے کی دھمکی دی تو اس نے کہا "بسم اللہ کیجئے۔ کب کر رہے ہیں یہ نیک کام؟۔ اور گوگل کی بولتی بند ہو گئی تھی کیونکہ اس کو شدید کاروباری خسارہ ہونا تھا۔ جب ہم بھی چین کی طرح دوسروں کی اقتصادی و کاروباری ضرورت بن جائیں گے تو معاملات کچھ اور طرز پر چلیں گے۔ فی الحال اس قسم کی منفی سرگرمیوں کا ہمیں کوئی فائدہ نہیں ہونے والا اُلٹا نقصان ہو سکتا ہے۔
 
۔ ابھی ہمیں ضرورت ہے خود کو بنانے کی ۔ ۔
متفق
چین نے تو گوگل کے کان کھینچ دئیے تھے اور جب گوگل نے کاروبار سمیٹنے کی دھمکی دی تو اس نے کہا "بسم اللہ کیجئے۔ کب کر رہے ہیں یہ نیک کام؟
کان تو پاکستان والے بھی کھینچ سکتے ہیں لیکن یہ انتہائی بے حسی کا مظاہرہ کر رہے ہیں۔اور دوسری بات پاکستان نے ویڈیو اتارنے کی درخواست دی تھی جو یوٹیوب والوں نے نہیں مانی
 
بس حسیب بھائی کچھ ایسی ہی بات ہے کہ گوگل نے پاکستان کی بات نہیں مانی ۔ اگر گوگل کو ذرا سا بھی شائبہ ہوتا کہ پاکستان اس کے کان کھینچنے کی صلاحیت رکھتا ہے تو وہ ہماری درخواست پر عمل کرتے۔
 
وزیرداخلہ صاحب نے تو فرمایا تھا کہ اگر گوگل نے بات نہ مانی تو عملے کو ملک بدر کردیا جائیگا۔
لگتا ہے یہ بیان بھی صرف سیاست چمکانے کیلیے دیا گیا تھا
 
وزیرِ داخلہ ہی کیا سبھی بڑھک مار فراڈئیے ہیں۔ یادش بخیر یہ وہی مومن وزیر داخلہ ہیں جنہیں سورۃالاخلاص بھی پڑھنا نہیں آئی تھی۔
 
Top