پاکستانی طالبان نے پاکستانیوں کو خوفناک دھمکی دے دی، انتہائی پریشان کن اعلان

Latif Usman

محفلین
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) گزشتہ دنوں لاہور کے اقبال پارک میں 73 افراد خودکش دھماکے کی بھینٹ چڑھ گئے تھے۔ اس حملے کی ذمہ داری طالبان کے ذیلی گروپ جماعت الاحرارنے قبول کی تھی۔ اب جماعت الاحرار نے اسی نوعیت کے اور حملے کرنے کا اعلان بھی کر دیا ہے۔این بی سی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے جماعت الاحرار کے ترجمان احسان اللہ احسان کا کہنا تھا کہ ”لاہور کے اقبال پارک میں جس خودکش حملہ آور نے خود کو دھماکے سے اڑایا اس کی تربیت افغانستان میں کی گئی تھی۔ اس کے بعد اسے پاکستان لایا گیا اور اس کے ذریعے حملہ کروایا گیا۔ ہم ایسے ہی مزید خوفناک اور تباہ کن حملوں کی تیاری کر رہے ہیں۔“​
 

Latif Usman

محفلین
سوال پیدا ہوتا ہے کہ مسلمان کا جان و مال جب حرام ہے تو طالبان کو یہ حق کس نے دیا ہے کہ وہ ہر مخالف مسلمان کو قتل کرنے کے لئے اس پر کفر و ارتداد کا الزام لگا کر قتل کردے اور پھر اس میں عورتوں اوربچوں کا بھی کوئی پاس و لحاظ نہ کرے حالانکہ’’دورانِ جہادِ برحق‘‘ دارالحرب کے کافر بچوں ، عورتوں،بوڑھوں اورزخمیوں کو بھی قتل کرنے سے منع کیا گیا ہے ۔​
 
Top