پاکستانی زبانوں کی یونیکوڈ میں تنصیب!

arifkarim

معطل
آج نیٹ پر آوارا گردی کے دوران مائکروسافٹ کی سائٹ سے ایک پرانی ڈاکومنٹ ملی، جو کسی عبد المجید نامی شخص نے لکھی تھی۔ اسمیں پاکستان میں لکھی جانی والوں زبانوں اور انکے خطوط سے متعلق ابتدائی ڈیٹا اکٹھا کیا گیا ہے۔ یہ ڈاکومنٹ کافی بڑی ہے اور اسمیں معروف اوپن ٹائپ کی کتب سے بھی حوالہ جات لیے گئے ہیں۔ اگر کوئی دوست اسکا اردو میں ترجمہ کردے تو ہماری نئی نسل کیلئے ایک مشعل راہ بن سکے گی، شکریہ
لنک:
http://download.microsoft.com/download/1/4/2/142aef9f-1a74-4a24-b1f4-782d48d41a6d/PakLang.pdf
 
اسد

محفلین
عبدالماجد بھرگری صاحب سندھی کمپیوٹنگ کی مشہور شخصیت ہیں۔ غالباً اوپن پیڈ میں استعمال ہونے والا صوتی سندھی کی بورڈ انہی کے بنائے ہوئے لے آؤٹ کے مطابق ہے۔ سندھی سپورٹ والے فونٹ بھی انہوں نے بنائے ہیں۔ یاہو گروپ Paktype کے ممبر ہیں۔

سندھی میں تو انکا نام شاید اس طرح " عبدالماجد ڀرڳڙي" لکھا جاتا ہے درست تلفظ کا معلوم نہیں۔
 
اسکا مطلب ظہور سولنگی کی آئیڈیل شخصیت ہیں۔
 
ابوشامل

محفلین
اردو میں ان کا نام "عبد الماجد بھرگڑی" ہوگا۔ سندھی کمپیوٹنگ میں ان کے کارناموں کا ہم اردو میں کسی سے موازنہ نہیں کر سکتے۔ ان کے بنائے گئے فونٹ اور سندھی کی بورڈ اتنے اعلٰی درجے کے ہیں کہ انہیں اسٹینڈرڈ کی حیثیت حاصل ہے۔ اس لیے سندھی میں اردو کی طرح بھانت بھانت کے کی بورڈ نہیں بلکہ ایک ہی معیاری کی بورڈ استعمال ہو رہا ہے۔
 
اسکا مطلب ظہور سولنگی کی آئیڈیل شخصیت ہیں۔
بھرگڑی صاحب کی کاوشیں لائق صد تحسین ہیں۔ بھرگڑی کی صاحب کی ریاستہائے متحدہ امریکہ میں ایک فرم ہے۔ ویسے کبھی کبھار اسلام آباد بھی آنا ہوتا ہے۔ میری کبھی ملاقات نہیں ہوئی۔
 
اسد

محفلین
اردو میں ان کا نام "عبد الماجد بھرگڑی" ہوگا۔ سندھی کمپیوٹنگ میں ان کے کارناموں کا ہم اردو میں کسی سے موازنہ نہیں کر سکتے۔ ان کے بنائے گئے فونٹ اور سندھی کی بورڈ اتنے اعلٰی درجے کے ہیں کہ انہیں اسٹینڈرڈ کی حیثیت حاصل ہے۔ اس لیے سندھی میں اردو کی طرح بھانت بھانت کے کی بورڈ نہیں بلکہ ایک ہی معیاری کی بورڈ استعمال ہو رہا ہے۔

مقتدرہ سندھی زبان نہ ہونے کا کوئی تو فائدہ ہے۔
 
Top