پاکستانی دوستوں سے ایک پاکستانی کی گذارش

محمداحمد

لائبریرین
آج کل محفل میں پاکستانی دوست سیاسی مباحثوں میں کافی سرگرم نظر آتے ہیں۔ پاکستان کے حالات بھی دن بہ دن خراب ہو رہے ہیں۔ ایسے میں تحمل اور برداشت کی بہت ضرورت ہے۔

فیس بک پر سب پروپیگنڈا کرنے والے اکھٹے ہوگئے ہیں۔ خدا کے لئے صوبائی اور لسانی تفریق سے بچتے ہوئے پاکستانی بننے کی کوشش کیجے۔ فیس بک کی تصاویر صرف یہاں فتنے کا کام ہی کریں گی۔ انہیں محفل پر شئر نہ کیا جائے تو بہتر ہے۔

مستند صحافتی اداروں کی مثبت خبروں کو شئر کیجے۔ ایک دوسرے کا احترام کیجے اور سب سے محبت کیجے۔ وہ سیاسی لیڈر جن کے نام پر ہم ایک دوسرے سے دست و گریبان رہتے ہیں۔ وہ سب ایک ہیں۔ اُن کا ایجنڈا ایک ہے۔ وہ پاکستان کو غیروں کے اشاروں پر رفتہ رفتہ انارکی کی انتہا پر لانا چاہتے ہیں۔ گذشتہ دنوں کے سارے واقعات اس بات کی نشاندہی کرتے ہیں کہ جو بھی کچھ ہو رہا ہے وہ باقاعدہ منصوبہ بندی اور 'recipe' کے مطابق ہو رہا ہے۔

اپنی صفوں میں اتحاد رکھیے۔ ملک دشمن لوگوں کا کام ہم میں تفریق ڈالنا ہے۔ براہِ کرم آپ اُن کے ناپاک منصوبوں میں معاون نہ بنیں۔ پاکستانی بنیں اور ہر قیمت پر پاکستان سے محبت کا حق ادا کریں۔

اس گذارش میں کچھ ناگوار گزرے تو نظر انداز کیجے گا۔
 

نایاب

لائبریرین
بہت خوب
"ہر سچے محب وطن پاکستانی کے دل سے نکلتی صدا "
بہت شکریہ محمد احمد بھائی واقعی اس وقت پاکستانیوں کوخبردار رہتے اپنے وطن سے محبت کا ثبوت دینا چاہیئے ۔
تمام مسلکی لسانی اور سیاسی مفاد پرست اداکاروں سے ہوشیار رہنا چاہیئے
 
سو فیصد متفق(y)(y)

میں تو خاصے عرصے سے ان سب سیاسی،مذہبی،لسانی،سماجی اور میڈیائی اداکاروں کی باتوں پر دھیان نہیں دیتا:)
 

مغزل

محفلین
سوفیصد متفق احمد ، میری رائے میں متعلقہ شعبہ کے مدیران کو بھی چاہیے کہ ایسی صورتحال پر سختی کی جائے تاکہ محفل میں چوں چوں کا مربہ بننے اور دیگر احباب کی دل شکنی فضا نہ بنے۔۔ جس دن ہم لسانی سیاسی مذہبی قومیتی تعصب کے نام نہاد تشخص سے باہر نکلے ہم ایک قوم ہوجائیں گے اور انشا اللہ ملکِ خداد پاکستان امن کا گہوارہ بن جائے گا۔ آمین
 

نبیل

تکنیکی معاون
میں محمد احمد کی بات سے اتفاق کرتا ہوں۔ اور آئندہ کسی کو ایسی کوئی پوسٹ نظر آتی ہے جس میں فیس بک سے فساد پھیلانے والا مواد پوسٹ کیا جاتا ہے تو اسے فوری طور پر رپورٹ کر دیں تاکہ منتظمین اسے حذف کر دیں۔ توجہ برائے ساجد ، مقدس ، شمشاد
 
Top