پانچ سوگیگا بائٹ کی ڈسک تیار

نبیل

تکنیکی معاون
حوالہ: بی بی سی اردو


امریکی کمپنی جنرل الیکٹرک نے ایک ایسی ڈسک تیار کرنے کا دعوٰی کیا ہے جس پر پانچ سو گیگا بائٹ یا سو ڈی وی ڈیز کے برابر ڈیٹا محفوظ کیا جا سکتا ہے۔

اس مائیکرو ہولوگرافک ڈسک کا حجم ایک عام ڈی وی ڈی کے برابر ہے اور اسے بنیادی طور پر ’آرکائیو‘ مقاصد کے تیار کیا گیا ہے۔

تاہم امریکی کمپنی کا ماننا ہے کہ عام کمپیوٹر صارفین بھی یہ ڈسک استعمال کریں گے۔ اس وقت ہائی ڈیفینیشن فلموں اور گیمز کے لیے مارکیٹ میں موجود بلیو رے ڈسکس پر پچیس سے پچاس گیگا بائٹ ڈیٹا محفوظ کیا جا سکتا ہے۔

مائیکرو ہولوگرافک ڈسکس ایک عام ڈی وی ڈی یا بلیو رے ڈسک کے مقابلے میں زیادہ ڈیٹا اس لیے محفوظ کر پاتی ہیں کیونکہ ان پر معلومات سہ رخی انداز میں محفوظ ہوتی ہیں۔




مزید پڑھیں۔۔
 

چاند بابو

محفلین
بہت شکریہ نبیل بھیا۔
میں بھی ایک بات پوچھنا یا شاید بتانا چاہتا ہوں میرے ایک دوست نے آج مجھے ایک ڈیٹا سٹوریج ڈایوئس ایک ہزار ٹیرابائیٹ کی کہ کر دیکھائی ہے اس کا کہنا ہے کہ یہ بالکل ایک ہارڈ ڈسک کی طرح کام کرتی ہے۔ وہ ہارڈ ڈسک Maxtor کی بنی ہوئی تھی کیا آپ نے اس کے بارے میں پڑھا ہے؟
 

نبیل

تکنیکی معاون
:eek:
ایک ہزار ٹیرا بائٹ؟؟؟
چاند بابو، لگتا ہے کہ بوریوالہ کچھ زیادہ ہائی ٹیک ہو گیا ہے۔ :cool: میں نے ایسی سٹوریج ڈیوائس کے بارے میں کہیں اور نہیں پڑھا ہے۔ اگر آپ کو اس کے بارے میں خبر مل جائے تو اس کا ربط ضرور یہاں فراہم کریں۔
 

arifkarim

معطل
لگتا ہے چاند بابو جلدی میں کچھ اور لکھ گئے ہیں۔ 1000 گیگا بائٹ کہنا چاہتے ہوں گے!
 

فا ر و ق

محفلین
بہت شکریہ نبیل بھیا۔
میں بھی ایک بات پوچھنا یا شاید بتانا چاہتا ہوں میرے ایک دوست نے آج مجھے ایک ڈیٹا سٹوریج ڈایوئس ایک ہزار ٹیرابائیٹ کی کہ کر دیکھائی ہے اس کا کہنا ہے کہ یہ بالکل ایک ہارڈ ڈسک کی طرح کام کرتی ہے۔ وہ ہارڈ ڈسک maxtor کی بنی ہوئی تھی کیا آپ نے اس کے بارے میں پڑھا ہے؟

یار میں نے تو ابھی تک 1000 ایک ہزار گیگا بایٹ سے لیکر 4000 چار ہزار گیگا بایٹ تک کی ہارڈ ڈسک دیکہی ہے اور 1000 ایک ہزار گیگا بایٹ والی تو میں استعمال کر رہا ہوں
 
Top