پانچواں ون ڈے انٹرنیشنل میچ:انڈیا بمقابلہ انگلینڈ

Wasiq Khan

محفلین
آج انڈیا اور انگلینڈ کے درمیان پانچ میچوں کی سیریز کا آخری میچ کھیلا جائے گا۔۔۔۔۔۔
 

Wasiq Khan

محفلین
انڈین سائیڈ 13 رنز پر 2 وکٹ گنوائے اپنی اننگز کو آگے بڑھا رہی ہے ۔چار اشاریہ 5 اوورز کا کھیل مکمل ہوچکا ہے ۔
 
153826.jpg
 

شمشاد

لائبریرین
یہ میچ انڈیا کے شہر دھرم شالہ میں کھیلا جا رہا ہے۔

ایک تو ویسے ہی سردی کا موسم ہے اوپر سے سرد ترین مقام۔

کہتے ہیں کہ دھرم شالہ اونچائی کے لحاظ سے تیسری یا چوتھی گراؤنڈ ہے۔
J'berg سب سے اونچی گراؤنڈ ہے، نیروبی کی دوسرے نمبر پر اور ہرارے کی تیسرے نمبر پر ہے۔
محسن بھائی نے جو تصویر لگائی ہے اس میں پس منظر میں برف سے ڈھکی پہاڑیاں نظر آ رہی ہیں۔
 
انڈیا 50 ویں اوور میں 226 رنز بنا کر آل آؤٹ
سریش رینا نے 83،روندرا جڈیجا نے 39 جبکہ بھوونیشر کمار نے 31 رنز بنائے
انگلینڈ کی جانب سے ٹم بریسنن نے 4 جبکہ جیمز ٹیڈویل نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا
22 اوور میں 79 رنز پر 5 کھلاڑی آؤٹ ہونے کے بعد انڈیا نے اچھا کم بیک کرتے ہوئے ایک "کمپیٹیو" سکور بنا لیا ہے
 
Top