پاناما ثانی بھی آگیا اب فیصلہ آپکا ، کہیے کیا کہتے ہیں؟

عدالت عالیہ نے عمران خان کے وکیل سے ۱۴ سوالوں کی وضاحت طلب کی ہے اور ساتھ ہی استفسار بھی کیا کہ یقین ہے ! کہ آپ ہمارے سوال سمجھ گئے ہوں گے۔ اور عدالت نے ساتھ یہ ریمارکس بھی دئے کہ سچ کی تلاش کے لئے جو بھی کرنا پڑا کریں گے۔
ہم اگر ان نکات کی تخلیص کریں تو کچھ یوں بنتی ہے۔
ان سوالوں نے ایک اور پانامہ ثانی شروع کر دیا ہے:

آف شور کمپنیاں اور ان کے مقاصد:

  • کہ آف شور کمپنی کیوں اور کیسے بنائی جاتی ہے۔ اس کا مقصد کیا ہوتا ہے؟
  • چیک سرٹیفکیٹ کے مطابق جمائما کا قرض نیازی سروسز کمپنی نے کی تو یہ کمپنی ۶بے معنی کیسے ہوئی؟
  • ۹ پاونڈ مالیت کی کمپنی ایک لاکھ ستر ہزار پاؤنڈ کے اثاثے کیسے رکھتی تھی؟
  • کیا پاکستانی قانون کے مطابق نیازی سروسز کا ظاہر کرنا ضروری تھا؟
بیرون ملک اور بنی گالہ کے اثاثے اور ان کی منی ٹریل کی ایک جھلک میں ابھرتے سوالِ:
  • بنی گالہ کی زمین پہلے خریدی گئی اور لندن سے پیسے بعد میں آئے۔ کیوں؟
  • پچانوے کنال زمین کا ٹرانسفر بعد طلاق کے بعد ہوا تو کاغزات میں زوجہ عمران خان کیوں لکھا گیا؟
  • طلاق کے بعد خریدی گئی یہ زمین جمائمہ کےنام کیسے ہوئی اور اس کو عمران کی زوجہ کیوں لکھا گیا؟
  • لندن فلیٹ اپریل۲۰۰۳ میں فروخت ہوا تو اس کا کرایہ ۲۰۰۴ تک کیوں وصول ہوا؟
منی ٹریل کے متعلق شبہات
  • ثابت کیسے ہوگا کہ عمران خان کے دوست ارشد کے اکاونٹ میں پیسے کب اور کہاں سے آئے؟
  • ارشد خان نے اگر پیسہ خود سے نہیں دیا تو پیسہ کہاں سے آیا؟
  • ارشد خاں کے اکاؤنٹ میں آنے والی رقم پر دو جگہ جمائما کا نام ہے باقی رقم کہاں سے آئی؟
  • جمائما نے پہلی رقم جولائی ۲۰۰۲ میں بھیجی اور اس وقت تک ۱۳۵ کنال زمین خریدی جاچکی تھی
  • جمائما نےجواضافی رقم لندن سے بھیجی اس کی ارشد خان نے عمران کو ادائیگی کیسے کی؟
  • جمائما سےبیجھی گئی رقم میں مطابقت نہ ہو تو عدالت اسے کیا سمجھے؟
اب اگر پاناما ثانی کی کہانی کو دیکھا جائے توکہانی ھہو بھہو وہی مگر کردار مختلف ہیں۔
دو نوں میں آف شور کمپنیوں کا زکر ہے۔ دونوں میں اثاثے اور کمپنیاں چھپائی گئیں ۔ دونوں میں لندن فلیٹ کا زکر ہے۔ دونوں کی ٹریل میں ایک اور کردار ہے۔ دونوں میں جھوٹ کا الزام ہے۔
تو فرق کیا ہوا؟
کیا یہ کہ ایک وزیراعظم ہے اور دوسرا بننے کے خواب دیکھ رہا ہے۔
اب فیصلہ آپکا کہئے کیا کہتے ہیں؟
 
یہاں پاناما ثانی کیا پتہ نہیں کتنے پاناماز سامنے آئیں گے:)
آپ کا کیا مطلب ہے!
کیا پاناما لیگ بننے جا رہی ہے؟
پھر تو۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
کند ہم جنس باہم جنس پرواز ۔۔۔۔۔۔
یا یوں سمجھئے
کبوتر با کبوتر، باز با باز ...

چلیں منی ٹریل نہ بھی چل سکی تو مک مکا ٹریل تو چلے گی
 
پاناما لیگ تو کب کی بن گئی اب تو پاناما ایم پی اے پاناما ایم این اے وغیرہ بنیں گے
پھر تو آئندہ الیکشن میں ٹکٹوں کے لئے بہت سخت مقابلہ ہو سکتا ہے۔
عوام کی امیدوں پر پانی پھرتا نظر آرہا ہے۔ نوجوان ورکروں کو کہا جا رہا ہے کہ پگوں والے آگئے ہیں ان کو جگہ دی جائے۔ پانامہ لیگز کی ٹکٹیں پھر سے انہیں پگوں والو ں کا نصیب ٹھہرا۔ بڑے نصیبوں والے ہیں یہ پگوں والے بھی۔ گوروں نے بھی انھیں کو نوازا اور آزادی کے بعد بھی یہی خوش قسمت ٹھہرے۔
پچھلے کئی سالوں سے نوجوانوں نے محنت میں کوئی کسر نہیں چھوڑی مگر ان پگوں والوں میں خوبیاں تو ضرور ہونگی جو ہر جماعت انہیں کو ترجیح دیتی ہے
 
پھر تو آئندہ الیکشن میں ٹکٹوں کے لئے بہت سخت مقابلہ ہو سکتا ہے۔
عوام کی امیدوں پر پانی پھرتا نظر آرہا ہے۔ نوجوان ورکروں کو کہا جا رہا ہے کہ پگوں والے آگئے ہیں ان کو جگہ دی جائے۔ پانامہ لیگز کی ٹکٹیں پھر سے انہیں پگوں والو ں کا نصیب ٹھہرا۔ بڑے نصیبوں والے ہیں یہ پگوں والے بھی۔ گوروں نے بھی انھیں کو نوازا اور آزادی کے بعد بھی یہی خوش قسمت ٹھہرے۔
پچھلے کئی سالوں سے نوجوانوں نے محنت میں کوئی کسر نہیں چھوڑی مگر ان پگوں والوں میں خوبیاں تو ضرور ہونگی جو ہر جماعت انہیں کو ترجیح دیتی ہے
پگوں میں بہت سی خاص باتیں ہوتی ہیں:D
پر تسی گوریاں نوں دفع کرو
 
Top