پارٹیشن سے ڈیٹا کی بحالی (ریکوری) کے لیے سافٹویر

دوست

محفلین
آج صبح خیر سے ہمارے ونڈوز نے جواب دے دیا۔ ونڈوز تو کر لی ہے دوبارہ نصب لیکن پہلی بار :cry: :cry: زندگی میں پہلی بار ہمارا آدھا ڈیٹا اڑ گیا ہے۔ بلکہ سارا ہی سمجھ لیں۔ ایک پارٹیشن میں گانے تھے۔ :oops: اور دوسری میں کچھ ذاتی ڈیٹا جمع ہماری مہینوں کی کمائی یعنی اتارے گئے سافٹویر تھے۔
اب ہمیں اس کو ریکور کرنے کے لیے کوئی سافٹویر نہیں مل رہا۔ ایک ٹرائی کیا 2 گھنٹے کی سکیننگ کے بعد ڈیٹا ریکور کرنے کے لیے کہتا ہے پہلے خریدو۔
کر لو گل۔ اب ہم کہاں سے خریدیں۔
سو احباب سے گزارش ہے کہ وہ کچھ مدد فرمائیں۔ کہیں سے کوئی سافٹویر مہیا کریں تاکہ اس کوا ستعمال کرکے اہم اہم ڈیٹا تو واپس حاصل کیا جائے۔جس میں ہمارے عزیز از جان سافٹویر بھی شامل ہیں۔ اوراس کے بعد متاثرہ پارٹیشنز کو دوبارہ سے فارمیٹ بذیعہ پارٹیشن میجک کرکے انھیں بحال کیا جائے۔
اگر سافٹویر نہ دستیاب ہو تو جو احباب لائسنس یافتہ ورژن رکھتے ہیں وہ اپنی سی ڈی کی دے کر ثواب دارین حاصل کرسکتے ہیں۔
یا کوئی کریک مہیا کرکے یہ کار خیر سر انجام دے سکتے ہیں۔
سو اللہ والیو آئی جاؤ تے حصہ پائی جاؤ۔ اس وقت ہم سے زیادہ مستحق کون ہوگا دنیا میںِ :lol: :lol:
 

الف عین

لائبریرین
شاکر۔ ڈیٹا رکوری کے سارے سافٹ وئر کمرشیل ہی ہیں۔ ٹرائل ورژن یا شئیر ورژن میں تحدیدات ہیں کہ آپ اتنی فائلیں یا اس سائز تک کی فائلیں ریکور کر سکتے ہیں۔ گوگل کرو تو شاید کوئ مکمل فری ویر بھی مل سکے لیکن امید کم ہے مجھے۔ لیکن یہ حادثہ ہوا کیسے؟؟؟
 

دوست

محفلین
ہممممم۔
کیا بتاؤں جناب کل رات ایرر دے رہی تھی ہارڈ بار بار۔ دو تین بار ری سٹارٹ کیا تو صبح گرب بوڑ لوڈر اڑ گیا۔ ونڈوز کا بوٹ لوڈر بحال کیا تو ونڈوز کی فائلیں بھی کرپٹ‌تھیں۔ پھر دوبارہ نصب کی تو یہ پنگا نکل آیا۔
دو تین بار تو راستے میں ہی رک گئی ونڈوز۔
چھوٹے بھائی نے دوست کی ہارڈ‌ڈسک ساتھ لگا کر کچھ گانے وغیرہ کاپی کیے تھے اس میں۔ شاید اس کی وجہ سے۔
موج ہوجائے گی اب تو لگتا ہے۔
:cry:
 

قیصرانی

لائبریرین
دوست بھائی جی، ایک کام کریں

گوگل کرکے پارٹیشن ریکوری کے پروگرام ڈھونڈ لیں اور ان کے نام نوٹ کر لیں

اس کے بعد کسی بھی ٹورنٹ والی سائٹ پر جاکر ان پروگراموں کے ٹورنٹ تلاش کریں اور پھر ڈاؤن لوڈ کر لیں۔ تفصیل درکار ہو تو پی ایم کردیں کہ یہاں لنکس دینا عجیب لگتا ہے

وہاں سے سارے مفت اور کریکڈ بمع کیز کے ملیں گے :)
 

دوست

محفلین
وہ تو ہوگیا تھا مجھے ایک بوٹ ایبل سی ڈی مل گئی تھی۔ پھر اس کے ذریعے کیا تھا سارا کام۔
 
Top