تبادلہ خیال پائتھون بنیادی کورس ۔ پیشرفت اور جوابی آراء (Progress & Feedback)

کورس کے بارے میں آپ کی رائے؟

  • Total voters
    19

محمداحمد

لائبریرین
پائتھون بنیادی کورس ۔ پیشرفت اور جوابی آراء
(Progress & Feedback)

السلام علیکم،

کیسے ہیں سب دوست؟

پائتھون بنیادی کورس کا دوسرا ہفتہ اختتام پزیر ہے ایسے میں ایک ایسے پلیٹ فارم کی ضرورت محسوس ہو رہی ہے جہاں:

  • سب دوست اپنی اپنی پیش رفت سے آگاہ کر سکیں، گو کہ یہ کام گفتگو والے دھاگے میں بھی ہو رہا ہے لیکن یہ دھاگہ صرف اسی کام کے لیے مخصوص ہے۔
  • وہ تمام لوگ بھی اپنی پیشرفت سے آگاہ کریں جو کورس میں سرگرم ہیں اور باقاعدگی سے کورس مٹیریل کو پڑھ رہے ہیں اور مشقیں بھی کر رہے ہیں تاکہ اُن سے دوسرے لوگوں کو کچھ نہ کچھ کرنے کی تحریک ملے۔
  • وہ لوگ بھی کچھ نہ کچھ بتائیں جو باوجوہ کورس کو باقاعدہ لے کر نہیں چل رہے۔ ایسے دوست یہاں جو بھی اُن کو مسائل درپیش ہیں ان کا ذکر کرسکتے ہیں نیز کورس کے حوالے سے آئندہ کے عزائم بھی بتائے جا سکتے ہیں۔ :)
  • کچھ دوست ایسے بھی ہیں جن کے لئے یہ کورس بالکل بنیادی نوعیت کا ہے۔ تاہم وہ کورس کے ساتھ ساتھ چل رہے ہیں۔ ایسے دوست بھی یہاں اپنی تجاویز ، آراء اور مشوروں سے اس سلسلے کو بہتر بنانے میں دے سکتے ہیں نیز وہ دیگر نو آموز دوستوں کے معاون بھی ثابت ہو سکتے ہیں۔
حاضری رجسٹر میں تقریباً 25 شرکاء کے نام ہیں جب کہ آن لائن کلاس میں دو چار گنتی کے چہرے ہی نظر آتے ہیں۔ :)باقی لوگ کہاں ہیں کیا مصروفیات ہیں۔

آپ سب سے درخواست ہے کہ اپنی رپورٹ دیجے اور بتائیے کہ :

1۔ آپ اس بنیادی کورس میں ریگولر ہیں یا نہیں؟ اگر ریگولر نہیں تو اس کی کوئی خاص وجہ؟
2۔ کورس میں اب آپ کی دلچسپی ویسی ہی ہے یا نہیں، کوئی خاص وجہ؟
3۔ کیا آپ نے پہلے اور دوسرے ہفتے کے اسباق پڑھ کر سمجھ لیے ہیں؟
4۔ کیا آپ نے پہلے اور دوسرے ہفتے کی مشقیں کر لی ہیں؟
5۔ اور کوئی بات جو آپ کہنا چاہیں۔

لیجے شمع محفل اب آپ کے سامنے پیش کی جاتی ہے۔ :)
 
عائشہ عزیز

لائبریرین
1۔ آپ اس بنیادی کورس میں ریگولر ہیں یا نہیں؟ اگر ریگولر نہیں تو اس کی کوئی خاص وجہ؟
ابھی تک تو ریگولر ہوں جو اسباق ملتے ہیں ان کے دھاگے بھی دیکھے ہیں۔ البتہ اس کے بارے میں سارے دھاگے نہیں پڑھے۔ وہ جیسے جیسے سبق دیا جائے گا، پڑھ لوں گی۔

2۔ کورس میں اب آپ کی دلچسپی ویسی ہی ہے یا نہیں، کوئی خاص وجہ؟
دلچسپی پہلے نہیں تھی۔ اب مشقیں بھی ہوتی ہیں ناں تو اب دلچسپی ہوگئی ہے۔

3۔ کیا آپ نے پہلے اور دوسرے ہفتے کے اسباق پڑھ کر سمجھ لیے ہیں؟
جی ہاں!

4۔ کیا آپ نے پہلے اور دوسرے ہفتے کی مشقیں کر لی ہیں؟
جی ہاں!

5۔ اور کوئی بات جو آپ کہنا چاہیں۔
تھینک یو بھیا لوگ!

خرم شہزاد خرم

لائبریرین
میں تو آپ کے سامنے ہی ہوں مجھے اصل میں آج کل بہت سے کام کرنے پڑ رہے ہیں۔ کچھ باتیں ایسی ہیں جو پریکٹیکل میں جانتا ہوں لیکن مجھے ان کی تحریری معلومات نہیں ہے۔ جس کے لیے اکثر میں آپ کو تنگ بھی کرتا رہتا ہوں۔ اس وجہ سے میں تھورا کم وقت دے رہا ہوں لیکن انشاءاللہ میں کورس پر توجہ دیتا رہوں گا
 
اچھی بات ہے خرم بھائی۔۔۔! آپ جتنے سوال کریں اچھی بات ہے اس سے مجھ سمیت سب ہی سیکھتے ہیں ۔
 
نیرنگ خیال

لائبریرین
وعلیکم السلام :)

سب کا تو پتہ نہیں۔ اپن تو اک دم جھکاس ہے بھائی :p

حاضری رجسٹر میں تقریباً 25 شرکاء کے نام ہیں جب کہ آن لائن کلاس میں دو چار گنتی کے چہرے ہی نظر آتے ہیں۔ :)باقی لوگ کہاں ہیں کیا مصروفیات ہیں۔
کینٹین میں بیٹھیں ہیں۔ گپ بازی کے علاوہ کام کیا ہے انکو :mrgreen:

آپ سب سے درخواست ہے کہ اپنی رپورٹ دیجے اور بتائیے کہ :
درخواست پر بھی کبھی کسی طالبعلم نے رپورٹ جمع کرائی ہے۔:cautious: استاد محترم حکم دیجیئے کہ کلاس سے نکال دیا جائے گا۔ اور اسائنمنٹ کے نمبر وغیرہ وغیرہ :twisted:

1۔ آپ اس بنیادی کورس میں ریگولر ہیں یا نہیں؟ اگر ریگولر نہیں تو اس کی کوئی خاص وجہ؟
جانے نہ جانے گل ہی نہ جانے اوہ معذرت احمد نا جانے۔۔۔:roll: سر مکمل باقاعدہ طالبعلم ہیں۔ بے قاعدگی ایسی کیا کی ہم نے :whistle:

2۔ کورس میں اب آپ کی دلچسپی ویسی ہی ہے یا نہیں، کوئی خاص وجہ؟
دلچسپی تو بڑھ رہی ہے وقت کے ساتھ ساتھ۔ جیسے جیسے وقت گزرے گا دلچسپی بڑھے گی، اسکی اک وجہ یہ بھی ہے کہ میں پائتھون کو اپنے پروفیشنل کاموں کے لیئے استعمال کا ارادہ رکھتا ہوں۔ :)

3۔ کیا آپ نے پہلے اور دوسرے ہفتے کے اسباق پڑھ کر سمجھ لیے ہیں؟
دوسرا ہفتہ جاری ہے میرا۔ پہلا مکمل :)

4۔ کیا آپ نے پہلے اور دوسرے ہفتے کی مشقیں کر لی ہیں؟
دوسرے پر کام کر رہا ہوں۔ جلد ہی مکمل کر لوں گا۔ :) تاخیر کے لیئے معذرت :)

5۔ اور کوئی بات جو آپ کہنا چاہیں۔
بھائی جان وہاں کراچی میں گاجر کے حلوے کا کیا بھاؤ ہے؟ :p

لیجے شمع محفل اب آپ کے سامنے پیش کی جاتی ہے۔ :)
کدھر ہے ;)
مجھے جلتی کیوں نہیں نظر آرہی :p
 
پائتھون بنیادی کورس ۔ پیشرفت اور جوابی آراء
(Progress & Feedback)

السلام علیکم،

کیسے ہیں سب دوست؟

پائتھون بنیادی کورس کا دوسرا ہفتہ اختتام پزیر ہے ایسے میں ایک ایسے پلیٹ فارم کی ضرورت محسوس ہو رہی ہے جہاں:

  • سب دوست اپنی اپنی پیش رفت سے آگاہ کر سکیں، گو کہ یہ کام گفتگو والے دھاگے میں بھی ہو رہا ہے لیکن یہ دھاگہ صرف اسی کام کے لیے مخصوص ہے۔
  • وہ تمام لوگ بھی اپنی پیشرفت سے آگاہ کریں جو کورس میں سرگرم ہیں اور باقاعدگی سے کورس مٹیریل کو پڑھ رہے ہیں اور مشقیں بھی کر رہے ہیں تاکہ اُن سے دوسرے لوگوں کو کچھ نہ کچھ کرنے کی تحریک ملے۔
  • وہ لوگ بھی کچھ نہ کچھ بتائیں جو باوجوہ کورس کو باقاعدہ لے کر نہیں چل رہے۔ ایسے دوست یہاں جو بھی اُن کو مسائل درپیش ہیں ان کا ذکر کرسکتے ہیں نیز کورس کے حوالے سے آئندہ کے عزائم بھی بتائے جا سکتے ہیں۔ :)
  • کچھ دوست ایسے بھی ہیں جن کے لئے یہ کورس بالکل بنیادی نوعیت کا ہے۔ تاہم وہ کورس کے ساتھ ساتھ چل رہے ہیں۔ ایسے دوست بھی یہاں اپنی تجاویز ، آراء اور مشوروں سے اس سلسلے کو بہتر بنانے میں دے سکتے ہیں نیز وہ دیگر نو آموز دوستوں کے معاون بھی ثابت ہو سکتے ہیں۔
حاضری رجسٹر میں تقریباً 25 شرکاء کے نام ہیں جب کہ آن لائن کلاس میں دو چار گنتی کے چہرے ہی نظر آتے ہیں۔ :)باقی لوگ کہاں ہیں کیا مصروفیات ہیں۔

آپ سب سے درخواست ہے کہ اپنی رپورٹ دیجے اور بتائیے کہ :

1۔ آپ اس بنیادی کورس میں ریگولر ہیں یا نہیں؟ اگر ریگولر نہیں تو اس کی کوئی خاص وجہ؟
2۔ کورس میں اب آپ کی دلچسپی ویسی ہی ہے یا نہیں، کوئی خاص وجہ؟
3۔ کیا آپ نے پہلے اور دوسرے ہفتے کے اسباق پڑھ کر سمجھ لیے ہیں؟
4۔ کیا آپ نے پہلے اور دوسرے ہفتے کی مشقیں کر لی ہیں؟
5۔ اور کوئی بات جو آپ کہنا چاہیں۔

لیجے شمع محفل اب آپ کے سامنے پیش کی جاتی ہے۔ :)

1۔ آپ اس بنیادی کورس میں ریگولر ہیں یا نہیں؟ اگر ریگولر نہیں تو اس کی کوئی خاص وجہ؟
بہت ریگولر ہوں اور ریگولر ہونے کی وجہ استاد صغیر ہیں جو کبھی چھٹی کرنے کی کوشش بھی کروں تو مکالمہ کھول کر بیٹھ جاتے ہیں۔:)

2۔ کورس میں اب آپ کی دلچسپی ویسی ہی ہے یا نہیں، کوئی خاص وجہ؟
دلچسپی کم ہو رہی ہے جس کی وجہ لوگوں کی غیر حاضری ہے مگر زیادہ کم نہیں ہو پاتی کہ پھر استاد صغیر کا کوئی ذاتی پیغام آ جاتا ہےکہ یہ پوسٹ ٹھیک رہے گی یا اگلے ہفتہ کے یہ اسباق ہیں یا یہ مشقیں تیار کر دی ہیں۔ :LOL:

3۔ کیا آپ نے پہلے اور دوسرے ہفتے کے اسباق پڑھ کر سمجھ لیے ہیں؟

پہلے اور دوسرے ہفتہ کے اسباق ہی نہیں تیسرے اور چوتھے ہفتہ کے بھی پڑھ کر سمجھ لیے ہیں۔

4۔ کیا آپ نے پہلے اور دوسرے ہفتے کی مشقیں کر لی ہیں؟
جی نہیں کیونکہ میں مشقیں بنانے میں اتنا مصروف تھا کہ کرنے کی فرصت ہی نہیں ملی اور ویسے بھی جو بناتے ہیں وہ کرتے نہیں۔ :)

5۔ اور کوئی بات جو آپ کہنا چاہیں۔
پائتھون کورس کب ختم ہوگا ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ یاللہ جلدی سے ختم کردے اسے۔ ::)
 
محمد بلال اعظم

لائبریرین
1۔ آپ اس بنیادی کورس میں ریگولر ہیں یا نہیں؟ اگر ریگولر نہیں تو اس کی کوئی خاص وجہ؟
میں ریگولر ہوں مگر تھوڑا سست ہوں۔
2۔ کورس میں اب آپ کی دلچسپی ویسی ہی ہے یا نہیں، کوئی خاص وجہ؟
پہلے سے بھی زیادہ بڑھ گئی ہے دلچسپی۔
3۔ کیا آپ نے پہلے اور دوسرے ہفتے کے اسباق پڑھ کر سمجھ لیے ہیں؟
آدھے آدھے
4۔ کیا آپ نے پہلے اور دوسرے ہفتے کی مشقیں کر لی ہیں؟
آدھی آدھی
5۔ اور کوئی بات جو آپ کہنا چاہیں۔
سرور مجاز کی ایک غزل کے دو اشعار عرض کر دیتا ہوں اور تو کیا کہنا ہے کہ
زرخیز زمینیں کبھی بنجر نہیں ہوتیں
دریا ہی بدل لیتے ہیں رستا، اُسے کہنا
کچھ لوگ سفر کے لیے موزوں نہیں ہوتے
کچھ راستے کٹتے نہیں تنہا، اُسے کہنا
 
سید ذیشان

محفلین

1۔ آپ اس بنیادی کورس میں ریگولر ہیں یا نہیں؟ اگر ریگولر نہیں تو اس کی کوئی خاص وجہ؟
بالکل دیگولر۔ سارے اسباق اور مشقیں دیکھ چکا ہوں

2۔ کورس میں اب آپ کی دلچسپی ویسی ہی ہے یا نہیں، کوئی خاص وجہ؟
ایسی ویسی :)
مجھے اس نئی زبان کو سمجھنے میں کافی دلچسپی ہے۔

3۔ کیا آپ نے پہلے اور دوسرے ہفتے کے اسباق پڑھ کر سمجھ لیے ہیں؟

جی بالکل۔ ٹیسٹ دوں کیا؟:p
4۔ کیا آپ نے پہلے اور دوسرے ہفتے کی مشقیں کر لی ہیں؟

ایک ادھ کی ہیں۔ اصل میں پہلے سے پروگرامنگ سے واقف ہوں اس لئے میں نے مشقیں کرنے کی ضرورت نہیں سمجھی۔ امید ہے اس پر مجھے مرغا نہیں بنایا جائے گا۔

5۔ اور کوئی بات جو آپ کہنا چاہیں۔

کلاس روم میں silence کا بورڈ لگایا ہوا ہے۔ اب میں کیسے بات کروں:D
 
صائمہ شاہ

محفلین
جس دن سے کورس کا آغاز ہوا ہے مجھے صرف ایک چُھٹی ملی اور ابھی تک کسی میٹریل کو نہیں دیکھ پائی لیکن انشاءاللہ جلد ہی دیکھوں گی ۔
 
معاف کیجئے گا استاد جی ہمارے تو سر سے ہی گزر رہا ہے بہتیرا سمجھنے کی کوشش فرمائی لیکن نتیجہ وہی ڈھاک کے تین پات :( مگر اُمید پہ دنیا قائم ہے اور کوشش کر لینے میں بھی کوئی ہرج نہیں ۔اللہ بھلا کرے آپ سبکا ۔:)
 
قرۃالعین اعوان

لائبریرین
1۔ آپ اس بنیادی کورس میں ریگولر ہیں یا نہیں؟ اگر ریگولر نہیں تو اس کی کوئی خاص وجہ؟
میں تو بالکل بھی شامل نہیں ہو سکی ہوں اب تک۔۔۔ اور اس کی وجہ یہ کہ یکسوئی نہیں مل پارہی کچھ مصروفیات کی وجہ سے محفل میں آنا سرسری ہوتا ہے اور جب کچھ وقت ملتا ہے تو بالکل دل نہیں کرتا کہ پائتھون میں سر کھپاؤں
:embarrassed:

2۔ کورس میں اب آپ کی دلچسپی ویسی ہی ہے یا نہیں، کوئی خاص وجہ؟
پائتھون میں میری دلچسپی شروع سے بالکل نہیں تھی لیکن اس کے اپنی پسند کے فوائد جان کر شمولیت کی حامی بھری اور اب بھی ایسا ہی ہے۔:embarrassed:
3۔ کیا آپ نے پہلے اور دوسرے ہفتے کے اسباق پڑھ کر سمجھ لیے ہیں؟
صرف دیکھے تھے بہت مشکل لگے​
4۔ کیا آپ نے پہلے اور دوسرے ہفتے کی مشقیں کر لی ہیں؟
ایک مشق بھی نہیں کی۔:embarrassed:
5۔ اور کوئی بات جو آپ کہنا چاہیں۔

مجھے بالکل امید نہیں کہ میں آگے چل سکوں گی۔:embarrassed:
 
محمداحمد

لائبریرین
لگتا ہے محب بھائی کی پیشین گوئی درست ہو ہی گئی۔ :)

جس دن سے کورس کا آغاز ہوا ہے مجھے صرف ایک چُھٹی ملی اور ابھی تک کسی میٹریل کو نہیں دیکھ پائی لیکن انشاءاللہ جلد ہی دیکھوں گی ۔

اچھی بات ہے۔ ہمیں اُمید ہے کہ آپ جلد ہی اپنی مصروفیات سے وقت نکال پائیں گی۔

معاف کیجئے گا استاد جی ہمارے تو سر سے ہی گزر رہا ہے بہتیرا سمجھنے کی کوشش فرمائی لیکن نتیجہ وہی ڈھاک کے تین پات :( مگر اُمید پہ دنیا قائم ہے اور کوشش کر لینے میں بھی کوئی ہرج نہیں ۔اللہ بھلا کرے آپ سبکا ۔:)

سب سے اچھی بات آپ نے خود ہی کردی کے اُمید پہ دنیا قائم ہے۔:)

گو کہ ہمیں پتہ ہے کہ ایسا نہیں ہے۔ پھر بھی اگر واقعی کوئی بات سمجھنے میں دقت ہو تو میں تو سوال و جواب کی مدد سے سمجھنے کی کوشش کرتا ہوں اور سوالوں کے جواب محب بھائی بہت اچھے دیتے ہیں۔ :)
 
محمداحمد

لائبریرین

بہت شکریہ عینی کہ آپ یہاں آئیں۔ آپ کو یہاں لانےکے لئے کافی پاپڑ بیلنے پڑے۔ :)

1۔ آپ اس بنیادی کورس میں ریگولر ہیں یا نہیں؟ اگر ریگولر نہیں تو اس کی کوئی خاص وجہ؟
میں تو بالکل بھی شامل نہیں ہو سکی ہوں اب تک۔۔۔ اور اس کی وجہ یہ کہ یکسوئی نہیں مل پارہی کچھ مصروفیات کی وجہ سے محفل میں آنا سرسری ہوتا ہے اور جب کچھ وقت ملتا ہے تو بالکل دل نہیں کرتا کہ پائتھون میں سر کھپاؤں​
:embarrassed:

2۔ کورس میں اب آپ کی دلچسپی ویسی ہی ہے یا نہیں، کوئی خاص وجہ؟
پائتھون میں میری دلچسپی شروع سے بالکل نہیں تھی لیکن اس کے اپنی پسند کے فوائد جان کر شمولیت کی حامی بھری اور اب بھی ایسا ہی ہے۔:embarrassed:
3۔ کیا آپ نے پہلے اور دوسرے ہفتے کے اسباق پڑھ کر سمجھ لیے ہیں؟
صرف دیکھے تھے بہت مشکل لگے​
4۔ کیا آپ نے پہلے اور دوسرے ہفتے کی مشقیں کر لی ہیں؟
ایک مشق بھی نہیں کی۔:embarrassed:

اُمید ہے آپ کو جلد ہی یکسوئی نصیب ہو جائے گی۔ دراصل شروع شروع میں ہر چیز ذرا سی مشکل لگتی ہے لیکن ایک بار آپ نے شروع کی چیزیں سمجھ لیں تو آپ کا شوق ہی آپ کو آگے آگے لیے چلے گا۔ بس تھوڑا سا وقت اور تھوڑی سی کوشش کی ضرورت ہے۔

5۔ اور کوئی بات جو آپ کہنا چاہیں۔

مجھے بالکل امید نہیں کہ میں آگے چل سکوں گی۔:embarrassed:

میں نے آج سے پہلے آپ سے مایوسی کی بات کبھی نہیں سنی۔ اور نہ ہی ہم میں سے کوئی آپ سے اس طرح کی باتوں کی توقع رکھتا ہے۔

ترجیحات مختلف ضرور ہو سکتی ہیں لیکن مایوسی اچھی چیز نہیں ہے۔ :)
 
مقدس

لائبریرین
سر جی۔۔ میں بھی آ گئی جواب دینے۔۔ اب یہ مت کہیے گا۔۔ کہ بدتمیز جواب دیتی ہوں۔۔ وہ والا جواب نہیں۔۔ سوالوں کے جواب۔۔ ہی ہی ہی ہی ہی

1۔ آپ اس بنیادی کورس میں ریگولر ہیں یا نہیں؟ اگر ریگولر نہیں تو اس کی کوئی خاص وجہ؟
میں نے تو شرط لگائی تھی کہ چھٹیوں میں کام اسٹارٹ کروں گی لیکن بھول گئی کہ چھٹیاں تو بس دو ہفتے کی ہیں۔۔ اس کے بعد کیا ہوگا۔۔ پنگا تو لے لیا ہے اس لیے مکمل کرنا ہی ہو گا روتے دھوتے۔۔ چھوڑا تو محب بھائی نے میری پٹائی کر دینی ہے۔ اس لیے ابھی تو ریگولر چل رہا ہے۔۔ کب تک۔۔ یہ نہیں پتا۔۔ ہی ہی ہی ہی

2۔ کورس میں اب آپ کی دلچسپی ویسی ہی ہے یا نہیں، کوئی خاص وجہ؟
کورس میں تو مجھے دلچسپی تھی ہی نہیں۔۔ ہی ہی ہی۔۔ میں تو پائتھون میں سب سے باتیں کرنے آتی تھی کہ پکڑی گئی۔۔ ہی ہی ہی ہی ہی۔۔ اس لیے اب دلچسپی لینی ہی ہو گئی۔

3۔ کیا آپ نے پہلے اور دوسرے ہفتے کے اسباق پڑھ کر سمجھ لیے ہیں؟
جی سر جی۔۔ پکا رٹا لگا لیا ہے۔۔ پر وہ کیا ہے ناں رٹا لگایا ہوا جلدی بھول جاتا ہے۔۔ ہی ہی ہی اس لیے یاد رہے، اس کی کوئی گارنٹی نہیں ۔۔۔

4۔ کیا آپ نے پہلے اور دوسرے ہفتے کی مشقیں کر لی ہیں؟
ہاں جی۔۔ وہ بھی کر لی ہیں۔۔ سر میں درد ہو گیا تھا کرتے ہوئے۔۔ کرنے کے بعد پین کلرز لے کر سونا پڑا۔۔ ہی ہی ہی۔۔ آئی فیل سوری فور دوز ہو ہیو ٹو ڈو دس آل دا ٹائم۔۔ لولزززززز

5۔ اور کوئی بات جو آپ کہنا چاہیں۔
چھٹیاں کب ہوں گی سر جی۔۔۔ ہی ہی ہی
 
سب سے پہلے تو بہت معذرت محمداحمد کے پائتھون میں رجسٹریشن کے باوجود میں جواب نہیں دے پائی باقاعدگی سے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
پر میں نے پہلے ہفتے کی بہت سی چیزیں کی ہیں میں ذرا آج تفصیل سے دیکھ کر جواب دیتی ہوں ۔۔۔۔۔۔۔
 
محمداحمد

لائبریرین
سب سے پہلے تو بہت معذرت محمداحمد کے پائتھون میں رجسٹریشن کے باوجود میں جواب نہیں دے پائی باقاعدگی سے ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔
پر میں نے پہلے ہفتے کی بہت سی چیزیں کی ہیں میں ذرا آج تفصیل سے دیکھ کر جواب دیتی ہوں ۔۔۔ ۔۔۔ ۔

معذرت کی کوئی بات نہیں ! آپ کے تو نام کے ساتھ ہی "اُمید " کی کرن موجود ہے۔ :)

آپ کا مختصر جواب حوصلہ افزا ہے، تفصیلی جواب کا انتظار رہے گا۔ :)
 
محمدصابر

محفلین
1۔ آپ اس بنیادی کورس میں ریگولر ہیں یا نہیں؟ اگر ریگولر نہیں تو اس کی کوئی خاص وجہ؟
جی ریگولر ہوں۔ پڑھنے کی حد تک۔
2۔ کورس میں اب آپ کی دلچسپی ویسی ہی ہے یا نہیں، کوئی خاص وجہ؟
ویسی ہی ہے
3۔ کیا آپ نے پہلے اور دوسرے ہفتے کے اسباق پڑھ کر سمجھ لیے ہیں؟
جی بالکل سمجھ لئے ہیں۔
4۔ کیا آپ نے پہلے اور دوسرے ہفتے کی مشقیں کر لی ہیں؟
ابھی نہیں کیں۔
5۔ اور کوئی بات جو آپ کہنا چاہیں۔
ابھی کتنا باقی ہے؟
 
موجو

لائبریرین
وعلیکم السلام
الحمد للہ خیریت سے ہوں
میرا خیال ہے کہ باقی لوگ )پتہ نہیں میں دو چار میں ہوں یا باقی میں( لحاف میں بیٹھے مونگ پھلیاں کھا رہے ہیں تاکہ پائتھون کے لئے دماغ کو تیز کر لیں۔

جناب میں تھوڑا دیر سے آتا ہوں۔
ابھی تک دوسرے ہفتے کے اسباق مکمل نہیں کرپایا۔
دلچسپی تو برقرار ہے۔
پہلے ہفتے کی مشقیں تو مکمل ہیں مگر دوسرے کی شروع ہی نہیں کیں۔
بجلی کے بحران کی وجہ سے پائتھون کا پیداواری کام متاثر ہورہا ہے۔ ہفتہ اتوار کو سوچا تھا کہ کام مکمل کرلوں گا مگر شمع محفل سے کمپیوٹر چلتا ہی نہیں۔
دفتر میں جو وقت ملتا ہے اسی سے کام چلارہا ہوں۔
ان شاء اللہ بہتری آجائے گی۔

بعض اوقات ایسا لگتا ہے کہ اردو کی بجائے انگریزی اصطلاح زیادہ آسان ہے۔
میرے خیال میں اگر انگریزی اصطلاح کے ترجمے کی بجائے مفہوم بیان کردیا جائے مثالوں کے ساتھ تو زیادہ بہتر ہے۔
 
محمداحمد

لائبریرین
رائے شماری
(اب تک کے نتائج)
pythoncourse_001_zpsad3949cf.jpg
ٹھیک ہے۔ :)
 
Top