ٹی 20 رینکنگ؛ پاکستان کا دوسرا نمبر، آفریدی، حفیظ اور احمد شہزاد کی ترقی

حاتم راجپوت

لائبریرین
166641-hafeezandshehzaad-1377425089-745-640x480.jpg

دبئی:
آئی سی سی کی جانب سے نئی ٹی ٹوئنٹی رینکنگ میں پاکستان دوسرے نمبر پر برقرار ہے تاہم شاہد آفریدی اور محمد حفیظ کی بالنگ جبکہ احمد شہزاد کی بیٹنگ میں ترقی ہوئی ہے۔


آئی سی سی کی جانب سے جاری رینکنگ کے مطابق کرکٹ کے مختصر ترین فارمیٹ میں سری لنکا پہلے اور پاکستان دوسرے نمبر پر براجمان ہے، بھارت تیسرے، ویسٹ انڈیز چوتھے، جنوبی افریقا پانچویں، اور انگلینڈ چھٹے نمبر پر ہے، اس کے علاوہ آسٹریلیا، نیوزی لینڈ ،آئرلینڈ اور بنگلہ دیش کا بالترتیب ساتواں ، آٹھواں، نواں اور دسواں نمبر ہے۔

ویسٹ انڈیز کے بعد زمبابوے کے خلاف کامیابی کے باعث پاکستان کے 3 بالر ٹاپ ٹین میں شامل ہیں، پہلے نمبر پر ویسٹ انڈیز کے سنیل نارائن ہیں تاہم دوسری اور تیسری پوزیشن پر پاکستان کے جادوگر اسپنر سعید اجمل اور محمد حفیظ موجود ہیں اس کے علاوہ شاہد آفریدی ترقی پاکر دسویں نمبر پر آگئے ہیں۔

بیٹنگ کے شعبے میں پاکستان کا کوئی بھی کھلاڑی بہترین 15 کھلاڑیوں میں بھی شامل نہیں، نیوزی لینڈ کے برینڈن مک کولم پہلے، انگلینڈ کے الیگزینڈر ہالز دوسرے، آسٹریلیا کے شین واٹسن اور ڈیو وارنر بالترتیب تیسرے اور چوتھے جبکہ نیوزی لینڈ کے مارٹن گپٹل پانچویں نمبر پر ہیں۔ ٹی 20 میں گرین شرٹس کے قائد محمد حفیظ عالمی رینکنگ میں 17ویں نمبر پر ہیں جبکہ زمبابوے کے خلاف پہلے ٹی 20 میں 70 اور دوسرے میچ میں 98 رنز کی ناقابل شکست اننگز کے باعث احمد شہزاد 18 درجے ترقی کے بعد 18ویں نمبر پر پہنچ گئے ہیں۔
 
Top