ٹی وی (علامہ اقبال سے معذرت کے ساتھ)

ٹی وی
محمد خلیل الرحمٰن
(علامہ اقبال سے معذرت کے ساتھ)


کیسی پتے کی بات مچھندر نے کل کہی
ٹی وی ہے ذوالفقار علی خاں کا کیا خموش

ہنگامہ آفریں نہیں اُس کا وہ زور و شور
’’مانندِ برق تیز، مثالِ ہوا خموش‘‘

میں نے کہا کہ برق کا کیوں نام لے لیا
ہنگامہٗ حیات ہے اِس کے بِنا خموش

بجلی بچائیے، کبھی پانی بچائیے
ہے واپڈا کے نام پہ ہر ذی حیا خموش

نعرہ عجیب ایک اندھیرے میں مار کر
محفِل میں وہ سبھی کو یہاں کر گیا خموش

’’شاعر کے فکر کو پرِ پرواز خامشی
سرمایہ دارِ گرمیِ آواز خامشی‘‘



موٹر
علامہ اقبال

کیسی پتے کی بات جُگندر نے کل کہی
موٹر ہے ذوالفقار علی خاں کا کیا خموش

ہنگامہ آفریں نہیں اُس کا خرامِ ناز
مانندِ برق تیز، مثالِ ہوا خموش

میں نے کہا، نہیں ہے یہ موٹر پہ منحصر
ہے جادہٗ حیات میں ہر تیز پا خموش

ہے پا شکستہ شیوہٗ فریاد سے جرس
نکہت کا کارواں ہے مثالِ صبا خموش

مینا مدام، شورشِ قُلقُل سے پابہ گِل
لیکن مزاجِ جامِ خرام آشنا خموش

شاعر کے فکر کو پرِ پرواز خامشی
سرمایہ دارِ گرمیِ آواز خامشی
 
آخری تدوین:
سر، ہیٹس آف کی ایک سمائلی دیکھی تھی۔ اب مل نہیں رہی۔ میرے ساتھ ہمیشہ ایسا ہی ہوتا ہے۔
خیر، میں بقلم خود آپ کی خدمت میں باآوازِ بلند ہیٹس آف عرض کرتا ہوں۔ ایمانداری کی بات ہے فنِ تحریف میں بلکہ یوں کہیے کہ فنی تحریف میں آپ سا نہیں دیکھا۔ بائبل پہ بھی حضور نے شوق فرمایا تھا کیا؟
 
سر، ہیٹس آف کی ایک سمائلی دیکھی تھی۔ اب مل نہیں رہی۔ میرے ساتھ ہمیشہ ایسا ہی ہوتا ہے۔
خیر، میں بقلم خود آپ کی خدمت میں باآوازِ بلند ہیٹس آف عرض کرتا ہوں۔

آداب عرض ہے جناب

ایمانداری کی بات ہے فنِ تحریف میں بلکہ یوں کہیے کہ فنی تحریف میں آپ سا نہیں دیکھا۔ بائبل پہ بھی حضور نے شوق فرمایا تھا کیا؟

ہاہاہا۔ کیا کہنے ہیں ۔ کوئی تبصرہ سا تبصرہ ہے ۔
خوش رہیے
 
Top